حضور نبی کریمﷺ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے ار شا د فرمایا کہ جو مسلمان مرد یا عورت وتر کے بعد دو سجدے اس طر ح کرے۔ کہ ہر سجدہ میں پانچ مر تبہ
پڑھے اور دونو ں سجدوں کے درمیان بیٹھ کر ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھے ۔ تو قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں محمد کی جان ہے کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کے وہاں سے اٹھنے سے پہلے مغفر ت فرما دیں گے اور ایک سو (100)حج اور ایک سو (100 ) عمروں کا ثواب دیں گے اور اس کی طر ف اللہ تعالیٰ ایک ہزار (1000 ) فرشتے بھیجیں گے جو اس کے لیے نیکیا ں لکھنی شروع کر دیں گے اور اس کو (100 ) غلا م آزاد کر نے کا ثواب بھی ملے گا اور اس کی دعااللہ تعالیٰ قبول فرمائیں گے اور قیامت کے دن (60 ) اہل جہنم کے حق میں اس کی شفا عت قبو ل ہو گی اور جب مرے گا یہ شخص شہا دت کی مو ت مر ے گا ۔
(فتاویٰ خانیہ جلد نمبر 1 صفحہ نمبر 678)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں