عشا ء کی نماز کے بعد سنتوں اور دو نفل کے بعد دو نفل حاجت کی نیت سے پڑھ کر (3وتر پڑھنے سے پہلے) 21 مرتبہ درود شریف ،7 مرتبہ سورۂ قریش بسم اللہ کے ساتھ 7 مرتبہ سورۂ ناس بسم اللہ ،ایک بار سورہ ٔ مزمل ،3 مرتبہ سورۂ بقرہ کا آخری رکوع پھر5 مرتبہ درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں پھر بقیہ نماز پڑھیں اور ستر پر چلے جائیں ۔دائیں کروٹ لیٹیں کان کے نیچے دایاں ہاتھ رکھ کر پہلے کلمے کا درود 5 سے 15 منٹ تک کریں پھر اٹھ کر اپنے معمول کا کام کریں یا لیٹ جائیں یہ اپنی بیماری کیلئے کرسکتے ہیں اور کسی دوسرے کیلئے بھی کرسکتے ہیں اجازت ہے کچھ ہفتے باقاعدگی سے کریں ۔شرط یہ کہ نماز کی پابندی کریں اور ہر نماز کے بعد25 مرتبہ استغفار اور 21 مرتبہ درود شریف ضرور پڑھیں ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں