محترم حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم!آپ کا شائع کردہ رسالہ ماہنامہ عبقری تقریباً عرصہ چار سال سےپڑھ رہا ہوں‘ آپ بہت احسن طریقے سے لوگوںکی رہنمائی فرمارہےہیں‘ اللہ پاک آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے۔ آمین!قارئین کیلئے ایک نسخہ تحریر کررہا ہوں۔تبخیر معدہ اور پیچش کیلئے: ھوالشافی: اناردانہ‘ چھلکا اسپغول‘ ہڑیڑ‘ طباشیر‘ سونف تمام چیزیں ہم وزن لے کر سفوف بنا کر صبح خالی پیٹ شربت انجبار کے ساتھ لیں۔ (محمد،ط،ف‘ مظفرگڑھ)(عبقری میگزین فروری 2015صفحہ 31)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں