٭ پھول گوبھی بلغم کو روکتی ہے اور مسوڑھوں کیلئے بہت مفید ہے۔ ٭ یہ خون صاف کرنے والی بہترین سبزیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ ٭ اس کے استعمال سے پھوڑے پھنسیوں اور بواسیر کی شکایت ختم ہوجاتی ہے۔ ٭ خونی و بادی بواسیر کے علاوہ پیشاب کی جلن اور جریان کیلئے بھی بہت مفید ہے۔ ٭پھول گوبھی میں فاسفورس‘ وٹامن بی‘ وٹامن سی پائے جاتے ہیں جو کہ دانتوں کی بیماریوں کیلئے مفید ہیں۔ ٭ یہ پیشاب آور خصوصیات کی حامل ہے اور خون کو مضراثرات سے پاک کرتی ہے جس کی وجہ سے جلد پر اس کے اثرات بہت مثبت پڑتے ہیں۔ ہمارے ہاں اکثر اسے آلو کے ہمراہ پکایا جاتا ہے جو مناسب نہیں ہے اس سے یہ نفاق پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔ اس کے علاوہ بدہضمی اور اپھارہ کی شکایت ہوجاتی ہے۔ عبقری میگزین مارچ2011ءصفحہ 33
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں