درد گردہ‘پتھری اور گیس کی تکلیف کیلئے کئی بار کا آزمایا ہوا نسخہ ہے۔ ھوالشافی: سونٹھ‘ سونف‘ نوشادر‘ کالانمک‘ کالی مرچ اور رائی یہ چھ چیزیں ہیں ہم وزن لینی ہیں۔ ایک ایک چھٹانک لے کر باریک پیس لیں۔ صبح و شام چھوٹی چمچ پانی کے ہمراہ لے لیں۔ پانی زیادہ پینا ہے۔ پتھری‘ ریت جو بھی گردہ میں ہوں گی خارج ہوجائیں گی۔ ایک دفعہ میرے ایک عزیز جن کو گردہ میں پتھری تھی‘ ڈاکٹر نےآپریشن کی تاریخ دی‘ اس دوران یہ پھکی ان کو دی گئی اور جب آپریشن کیلئے گئے تو گردہ میں پتھری بالکل نہ تھی‘ ڈاکٹرز حیران تھے یہ سب اس پھکی کا کرشمہ تھا‘ ویسے بھی چاول یا دیگر کوئی بادی اشیاء کھالیں یہ پھکی ضرور ایک چھوٹی چمچ کھالیتے ہیں آسانی سے غذا ہضم ہوجاتی ہے۔(ث،ر،جہانیاں)(عبقری میگزین دسمبر2014ءصفحہ 36)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں