محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم! کھانسی کیلئے اپنا ایک ذاتی نسخہ قارئین کی نذرکر رہی ہوں ۔ دعائوں میںیاد رکھیئے گا۔ کھانسی ایسا خوفناک مرض ہے کہ انفرادی طور پر ہی تکلیف دہ نہیں بلکہ تمام اہل خانہ کو بے چین کر دیتا ہے۔ کھانسی کی تین اقسام ہیں ‘یہ آسان اور سستا نسخہ تینوں اقسام کی کھانسی کیلئے یکساں مفید ہے۔ ایک پاؤ سونف لے لیجئے‘ اس کو باریک پیس لیں‘ جب کھانسی اٹھے تو ایک چھوٹا چمچ سونف کا سفوف کھا لیں اور پھر ایک کپ چائے پی لیں انشاء اللہ کھانسی ٹھیک ہو جائے گی‘ میرا ذاتی تجربہ ہے کہ میری خطرناک کھانسی سونف چائے کے ساتھ کھانے سے ٹھیک ہو گئی ۔(ا،ا،بہاولنگر) ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں