فرمانِ شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی دامت برکاتہم ایک بیٹی نےخط لکھا کہ ’’ماں کہتی ہے کہ الٹراماڈل بنو،چست لباس پہنو‘ ملازمت کرو تجھے پڑھایا لکھایا کس لیے تھا؟وہ بیٹی کہنے لگی میں نے جواب دیا:اماں! میں ملازمت نہیں کرنا چاہتی،الٹرا ماڈل نہیں بننا چاہتی،میں گندی حیوانی نظروں کا شکار نہیں بننا چاہتی‘ میرے سامنے کچھ آخرت کھل چکی ہے‘‘ حضرت! دعا کریں کہ اماں مان جائے۔مجھے ملازمت و بے پردگی کیلئے مجبور نہ کرے‘‘ارے اللہ والو! آج کل ماں باپ یہ تو سوچتے ہیں کہ ہمارے مرنے کے بعد اولاد کا کیا بنے گا لیکن یہ کیوں نہیں سوچتے کہ اولاد کے مرنے کے بعد اولاد کا کیا بنے گا۔(یعنی اولاد کی آخرت کی فکر اور انہیں جنت کے نام پر دائمی سکون کیسے ملے گا؟؟) (درس روحانیت وامن سے اقتباس)(خطبات عبقری جلد دوئم صفحہ 346)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں