روحانی منزل مری میں وہ پراسرار عجائبات اور حقائق جو اچانک افشاں ہوئےاور مخلوقات کی امانت ان تک پہنچائی جارہی ہے۔
ایڈریس روحانی منزل: مری پی سی بھوربن کے ساتھ مین روڈ پر روحانی منزل ہے۔
جنات واحد مخلوق ہے جو انتقام پر آئے تو ان سے بڑا خطرناک انتقام کسی کا نہیں ‘جو انتظام اور پیار پر آئے تو ان سے بڑا انتظام اور پیار کسی کا نہیں‘ فرشتے وہ واحد مخلوق ہیں جن سے صرف پیار محبت اور خلوص ہی ملتا ہے‘ وہ ہمیشہ ہمارے لیے خیرخواہی مانگتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں اورجذبوں میں خیرخواہی اور رواداری بھری ہوتی ہے۔ ایک صاحب نے روحانی منزل کے ایک جن کی کہانی سنائی‘ آپ یہ ان سے سنیے کہ وہ کیا کہتے ہیں:۔
روحانی منزل میں مقدر کا دھنی بننے گیا
کہنے لگے: میں روحانی منزل میں جب حاضر ہوا اور میرے جی میں تھا کہ وہاں میں اپنے مقدر کا دھنی اور بامراد بن جاؤں تو میں وہاں گیا‘ دو دن رہا ‘تیسرے دن جب میں آنے لگا تو اچانک ایک صاحب بہترین سوٹڈبوٹڈ کلین شیو آئے اور پوچھنے لگے: روحانی منزل یہی ہے؟میں نے کہا جی ہاں یہی ہے؟ یہاں یَافَتَّاحُ اور صلوٰۃ التسبیح والا عمل ہوتا ہے‘ میں نے کہا جی یہی ہوتا ہے۔
یہاں تو ہر بندہ مراد اور منزل پاکر جاتاہے
کہنے لگے :بہت دور سے آیا ہوں‘ پریشان حال ہوں اور مجھے پکڑ کر بٹھا لیا اور کہنے لگے: آپ بھی کیا یہاں آئے تھےَ میں نے کہا: ہاں! پھر آپ کو کیا ملا؟ میں ان کا چہرہ دیکھتا رہا کہ یہ کیسا سوال کررہے؟ یہاں تو ہر بندہ مراد اور منزل پاکر جاتا ہے ‘جھولیاں بھر کر جاتا ہے‘ آرزو پوری کروا کر جاتا ہے۔
میں نے مختصر سا جواب دیا‘ جو لینے آیا تھا وہ سب کچھ ملا جو پانے آیا تھا سب کچھ پایا۔ میرا ہاتھ پکڑ کرمجھے بٹھایا تو میں نامعلوم طریقے سے خود ہی وہاں بیٹھ گیا۔
کہنے لگے: اس سے پہلے بھی کسی کو فائدہ ہوا؟ میں نے کہا سنا تو ہے کہ فائدہ ہوا ہے‘ کئی لوگ اور بھی ملے ہیں جنہیں فائدہ ہوا ہے اور کئی واقعات میں نے عبقری رسالہ کے صفحات میں بھی پڑھے ہیں‘ جن کو منزل ملی ہے‘ پریشان زندگی گزار رہے تھے اب شاندار زندگی گزار رہے۔ طرح طرح کے سوال کررہے تھے اور اس انداز سے کررہے تھے کہ جیسے وہ بالکل ناواقف ہیں اور ان کے پاس کچھ بھی معلومات نہیں۔
میں ایک پردیسی مسافر ہوں!
آخر ان کے سوالات کو درمیان میں ہی کاٹتے ہوئے میں نے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ اور کہاں سے آئے ہیں؟۔ کہنے لگے: میں بھی یہاں ایک پردیسی مسافر ہوں‘ بس ایسے ہی سمجھ لیں ان کے مبہم اور معنی خیز جواب سے مجھے کچھ سمجھ نہ آئی۔
میں نے سوال کیا آپ یہاں کہاں رہتے ہیں؟ کہنے لگے آپ کےساتھ تو بیٹھا ہوں‘ مجھے اس انداز سے انہوں نے دیکھا کہ ان کے دیکھنے سے مجھے ایسے محسوس ہوا کہ ان کی نظریں میرے اندر کے گوشت‘ رگوں اور خون کے قطروں قطروں میں گھس گئی ہیں اور میرے جسم میں ایک سنسناہٹ پیدا ہوئی اور میں نے خوف سے اٹھنا چاہا اور ایسے ہوا جیسے زمین نے میرے پاؤں پکڑ لیے اور میرے اندر ایک بے چینی اور گھبراہٹ شروع ہوئی۔ میں بہت پریشان ہوا اور اپنی گھبراہٹ کو چھپانے کی بھرپور کوشش کرتا رہا آخر میں زمین سے چپک کر بیٹھ گیا ۔
میں روحانی منزل کا جن ہوں!
میں نے پوچھا تجھے اس اللہ کریم کا واسطہ ہے جس نے تجھے اپنا بندہ بنایامجھے بتا تو کون ہے؟ کہنے لگا :میں روحانی منزل کا جن ہوں! یہاں جنات کی ایک طاقتور جماعت رہتی ہے جو دن رات عبادت کرتی ہے میں کسی نہ کسی روپ میں یہاں آنے والے ہرفرد سے ملتا ہے اور ہمارا ہر فرد کسی نہ کسی روپ میں یہاںآنے والے افراد سے ملتا ہےکوئی بھی ایسا شخص نہیں جو یہاں آئے اور اسے ہم کسی روپ میں نہ ملیں کیونکہ روحانی منزل میں آنے والا ہر شخص ہمارا مہمان اور ہم اس کے میزبان ہوتےہیں اور ہمیں مہمانوں کے آنے کی بہت خوشی ہوتی ہےا ور ہمارے جی میں ہوتا ہے کہ مہمان آئیں اور مہمان کا ہم استقبال کریں ہم ان کا بھرپور استقبال کرتے ہیں اور ان کی دعاؤں پر آمین کہتے ہیں حتیٰ کہ بے شمار لوگ ایسے بھی ہیں کہ جن کو کوئی مسئلہ پریشانی مشکل جادو جنات الجھنیں ہم ان کے مسائل سن کر ان کی مدد کرتے ہیں اور ان کا ساتھ دیتے ہیں انہیں پتہ ہی نہیں چلتا کہ کہاں سے ہماری مشکل حل ہوئی اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ توفیق دی ہے کہ ہم مخلوق کی خدمت اور محنت کرتے رہیں۔
مبارک ہو! آپ کو منزل مل گئی‘ مراد پالی
آج میں آپ کو ملا ہوں اس روپ میں اور آپ کو ایک مبارک باد دیتا ہوں کہ آپ کی منزل مل گئی آپ کے مسائل حل ہوگئے آپ کی پریشانی دور ہوگئی اور آپ نے مرادیں پالیں! اور زندگی کے مسائل حل ہوئے مشکلات دور ہوئیں ناکامیاں ختم ہوئین اور حالات بہتر ہوئے اور بے چینی کا خاتمہ ہوا۔ میں سب کو اس طرح نہیں ملتا لیکن ملتا ضرور ہوں! مقدر نصیب اور قسمت والا ہو گا جو روحانی منزل میں آکر روحانی منزل کے روحانی اعمال میں حصہ ڈالے۔ سچے لوگ آخرکار جیت ہی جاتے ہیں آپ کی جیت ہے کیونکہ آپ سچے تھے اور میں آپ کی سچائی کو دل سے مان گیا ہوں دعا کریں میں بھی سچا ہوجاؤں۔ میں ہر پل دعاؤں کا محتاج ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں