محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!کثرت حیض خواتین کیلئے انتہائی پریشان کن بیماری ہے! کثرت حیض‘حیض کا زیادہ آنااور وقت سے پہلے آنا اور بہت دن تک آتے رہنا کےلیے اگر خون حیض ایام مقررہ سے زیادہ آ نے لگے اور مقدار میں بھی زیادہ آئے تو مرض نہایت خطرناک ہے کیونکہ اس سے بدن کا خون اسی طرح خارج ہو جاتا ہے‘ بہت کمزوری ہو جاتی ہے بدن کا رنگ خون کی کمی کی وجہ سے پیلا پڑ جاتا ہے‘مریضہ چڑچڑی اور اکتاہٹ میں آجاتی ہے۔
اس مرض کے ازالہ کے لئے ایک آزمودہ نسخہ آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔ ھوالشافی: سنگ جراحت50 گرام‘ گیرو25 گرام‘ رال خام25 گرام‘ سپاری50 گرام‘ مازو50گرام‘ سمندر سوکھ 100 گر ام‘ کوزہ مصری 200گرام۔سب ادویات باریک پیس لیں۔ خوراک: 3ماشے‘ صبح وشام ان شاء اللہ خون ضرور رک جائے گا۔خواتین کے لیے بہت ہی عمدہ اور بہترین نسخہ ہے چند دن کے استعمال سے صحت یاب ہو جاتی ہیں۔(حکیم محمد اصغر سراج‘بہاولپور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں