محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے درس تمام گھر والے بہت انہماک سے سنتے ہیں۔پورا ہفتہ جمعرات کا انتظار رہتا ہے کہ جمعرات کا دن آئے اور ہم تسبیح خانہ میں جاکر آپ کے درس سے مستفید ہوسکیں۔ ہر ماہ ہونے والے اسم اعظم کے روحانی دم نے تو ہمیں ہر پریشانی کا حل دے دیا ہے۔ ہم ہر حال میں اسم اعظم کا روحانی دم ہر ماہ تسبیح خانہ جاکر ضرور کرواتے ہیں۔ بس جو پریشانی ہو اس کا تصور کرتے ہوئے دم کروانے سے وہ پریشانی دنوں میں حل ہوجاتی ہے۔ میرا ایک دیور جو کہ 42سال کی عمر پارکرچکا ہے‘ وہ کبھی ہمارے گھر نہیں آیا۔ ایک مہینے پہلے وہ ہمارے گھر آیا تو فروری کے مہینے کا اسم اعظم کا روحانی دم تھا۔ ہم تمام گھر والے تسبیح خانہ میں دم کروانے کیلئے جانے لگے تو میرا دیور کہنے لگا: میں بھی جائوں گا اور ان کو بتائوں گا میری شادی نہیں ہورہی۔ میں نے ان سے کہا کہ شیخ الوظائف دوران دم کسی سے بات نہیں فرماتے نہ سنتے ہیں‘ بس دل میں نیت کرنی ہے۔ اس کا مسئلہ تھا کہ کئی رشتے آتے اور اس کو دیکھ کر چلے جاتے کوئی ہاں نہ کرتا۔ خیر اس نے میری بات سنی اور ہمارے ساتھ پورے یقین اور خوشی کے ساتھ(باقی صفحہ نمبر 57)
(بقیہ:اسم اعظم کا روحانی دم)
چل پڑا۔ اس نے اسم اعظم کا روحانی دم کروایا تو بہت پرسکون تھا۔ دم کروانے کے بعدجیسے ہی وہ واپس گائوں گیا‘ اس کے لیے رشتہ آیا اور پکا بھی ہوگیا اور گندم کی کٹائی کے بعد فوراً اس کی شادی ہے۔ اس کی شادی کی کوئی امید آثار نہیں تھے اور اب وہ مارچ کے مہینے کے اسم اعظم کے روحانی دم میں شرکت کیلئے بھی آیا ہے۔ مزید دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی آنے والی زندگی میں آسانیاں پیدا فرمائے انہیں خوش و خرم رکھے۔آمین!۔ (پوشیدہ‘ شیخوپورہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں