محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ایک دفعہ میں اپنے دوست کے ساتھ کہیں جارہا تھا۔ اس نے بھائی کی دوکان پر جانا تھا میں بھی ساتھ چلا گیا۔ اتنے میں ایک شخص آیا اس سے کچھ کیپسول لئے اور بڑی عاجزی سے بولا کہ بھائی یہ نسخہ دے دو میں بالکل ٹھیک ہوں اور جس کو دیتا ہوں وہ بھی ٹھیک ہو جاتا ہے۔ دکاندار نے غصے سے کہا چلوبھاگو نسخہ میں کسی کو نہیں دیتا۔ میں نے ماہنامہ عبقری بھی اُس کے شو کیس میں رکھا ہوا دیکھا میں نے بے ساختہ کہا یہ نسخہ عبقری سے تو نہیں لیا۔ اس نے کہا نہیں یہ میرا 25سالہ اپنا نسخہ ہے اور لوگوں کو فری دیتا ہوں۔اس کا غصہ دیکھ کر میں نےدرود شریف پڑھ پڑھ کر اس کو ہدیہ کرنا شروع کردیا‘ تقریباً 20منٹ بعد میں نے کہا یہ نسخہ عبقری میں دیں مخلوق خدا کا بھلا ہو جائے۔ اچانک اس کا لہجہ ٹھنڈا اور میٹھا ہوگیا اور کہا میرے پاس ٹائم ہی نہیں ہوتا میں عبقری کو پچھلے دس سال سے پڑھتا ہوں بہرحال اگر آپ عبقری کو بھیج دیںتو میں نسخہ آپ کودیتا ہوں۔
میں نے شکر ادا کیا ۔ میں نے نسخہ لیا اور مشاہدات بھی پوچھے جو کہ بہت ہی زیادہ تھے 2کا ذکر کرتا ہوں۔ (۱)گورنمنٹ گرلز سکول مانسہرہ کے چوکیدار تھے بے چارے علاج کروا کروا کر تنگ ہوگئے تھے یہ نسخہ لیا تو بالکل ٹھیک ٹھک ہوگئے۔ (۲)ایک اور صاحب سعودی عرب میں علاج کرتے کرتے تھک ہار کر سعودیہ سے اچھی ملازمت چھوڑ کر آگئے یہاں انہیں پتہ چلا رب نواز کی دوکان ان سے آکر کیپسول لئے تو دس دن کے اندر ہی ٹھیک ٹھاک چلنا شروع کردیا اور کچھ عرصہ بعد سعودی عرب واپس چلے گئے دوبارہ ان کو شاٹیکا کا درد بالکل نہیں ہوا۔پہلے اکثر انہیں ہو جاتا تھا
نسخہ:(۱)کُچلہ مدبر ایک تولہ، (۲) افستین ایک تولہ، (۳)اسپرین ایک تولہ (۴)کیفین آدھ تولہ۔سب کو ملا کر بڑے کیپسول بھرلیں‘ دودھ کے ساتھ دن میں تین ٹائم لیں۔ فالج، عرق نساء، لنگڑی، شاٹیکا سب بیماریوں کیلئے ہے اور ہاں ایک اور بات انہوں نے مجھ سے کہی کہ یہ بھی بتادو عبقری والوں کو کہ اگر کسی کو فالج کا اٹیک ہو جائے تو کوٹی ہوئی سونٹھ ایک ایک چٹکی آدھ گھنٹے کے وقفہ سے فوری دیں ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ جسم میں کوئی نقص نہیں فرمائے گا۔ یہ 25 سالہ مجرب نسخہ ہے ہزاروں لوگوں کو دیا الحمد اللہ سب ٹھیک ہوگئے۔(غلام مصطفیٰ اعوان، مانسہرہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں