محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کے زیرسرپرستی جاری کردہ میگزین عبقری اور درس عوام الناس کیلئے ایک رہنمائی کا ذریعہ ہیں بلکہ میں سمجھتی ہوں کہ آپ کی ذات بذات خود اللہ پاک کے کرم سے دکھی انسانیت کیلئے روشنی کا وسیلہ ہے۔ آپ کیلئے‘ عبقری کیلئے ‘ آپ کے گھر بار کی سلامتی‘ برکت اور کامیابی کیلئے ڈھیروں دعائیں قبول فرمائیں۔عبقری میگزین جہاں بے پناہ خزینوں سے مالامال ہے وہیں درس کی فیوض و برکات بھی کسی طور کم نہیں۔ میں نے بارہا عبقری میگزین میں طلباء کے مشاہدات کے بارے میں مختصر تحریریں پڑھیں جن میں تعلیم کے میدان میں امتحانات کے بارے میں شاندار کامیابیاں بھی بیان کی جاتی ہیں۔ ان میں سے اکثر تحریروں میں درس کی برکات سے تعلیمی معاملات میں کامیابیاں و کامرانیوں کا تذکرہ ملتا ہے۔ میں نے ان تحریروں سے مرعوب ہوکر امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کیلئےد رس سننا شروع کردئیے۔ بس پھر کیاتھا کچھ درس ہی اس نیت سے سنے تھے کہ میرے وہ پیپرز جن میں گریڈ ٹھیک نہیں آرہے تھے اور میں اگلے سمسٹر میں داخل نہ ہوسکتی تھی درس سننے کی برکت سے وہ سارے کے سارے مضامین پاس ہوگئے بلکہ اچھے گریڈ بھی مل گئے اور اگلے سمسٹر میں داخلہ بھی مل گیا۔ لہٰذا میں بھی اب دعوے سے کہہ سکتی ہوں بلکہ تمام طلبہ سے گزارش کرتی ہوں کہ تعلیم کے ساتھ درس کو بھی اپنے معمولات کا حصہ بنالیں اور پھر کمال دیکھیں۔ انشاء اللہ کامیابیاں ہمارا مقدر ہوں گی۔ ساتھ ہی عبقری کی پوری ٹیم اور محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم اور ان کے اہل خانہ کیلئے پرخلوص دعائیں۔ (ایک طالبہ، بہاولپور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں