محترم قارئین السلام علیکم! میرے پاس چند ٹوٹکےجو کہ ہمارے خاندان کے آزمودہ ہیں‘ میں نے عبقری ٹوٹکہ سیکشن میں اپنے قارئین بہن بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔ یہ ٹوٹکے پڑھنے اور سمجھنے میں انتہائی عجیب ہے مگر اگر فوائد کے حساب سے دیکھا جائے تو انتہائی تیربہدف ہیں۔ ہمارے تو آزمودہ ہیں آپ بھی آزمائیے اور عبقری کے ذریعے مجھے ضرور بتائیے گا۔
گلے کی خراش کا علاج:گلے میں خراش ہو تو اپنے کان کے اندر کھجلی کریں‘ کیوں کہ کان کے اندر رگوں کی بناوٹ ایسی ہے کہ وہاں خارش کرنے سے آپ کے گلے کو خودبخود سکون پہنچے گا۔کسی نہایت شور والی جگہ پر کسی کو سننے میں دشواری ہے؟ تو کسی شخص کی بات سننے کے لیے دائیں کان کا استعمال کریں کیوں کہ دایاں کان انسانی آواز کو زیادہ تیزی اور زیادہ بہتری سے سنتا ہے۔باتھ روم جانا ہے مگر باتھ روم نہیں:باتھ روم جانے کی سخت حاجت ہے لیکن باتھ روم پاس نہیں ہے۔کوئی بات نہیں اپنے پیارے لوگوں کے بارے زیادہ سے زیادہ سوچیں۔یہ خیالات آپ کے دماغ کو مصروف کر دیں گے اور آپ کا دماغ بھٹک جائے گا اور کچھ دیر کیلئے آپ کو سکون مل جائے۔ جیسے ہی باتھ روم ملے حاجت سے فارغ ہوجائیے۔(رانا قاسم‘ چونیاں)
عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں