Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چل بتا! اب درد ہے کہ نہیں؟

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ کے پاس ڈاڑھ کا دم ہے‘ جو مجھے میرے ایک دوست نے بتایا ہے اور اجازت بھی دی ہے۔ یہ دم اب میں قارئین عبقری کی خدمت میں ہدیہ کررہا ہوں۔ جب آپ کے پاس مریض آئے تو اس سے کہیں اپنی شہادت کی انگلی اور انگوٹھے سے جس ڈاڑھ میں درد ہے مضبوطی سے پکڑلو اور سات مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھیں اور ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ پھر اس سے پوچھنا ہے آپ کا نام کیا ہے؟ پھر وہ اپنا نام بتائے گا‘ پھر سات مرتبہ بسم اللہ مکمل پڑھیں اور ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ پھر اس سے اس کی والدہ کا نام پوچھیں‘ جب وہ والدہ کا نام بتادے پھر سات مرتبہ مکمل بسم اللہ پڑھیں اور ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ پھر اس سے اس کے والد کا نام پوچھیں‘ جب وہ بتادے تو پھر سات مرتبہ بسم اللہ مکمل پڑھیں اور ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ پھر اس سے اس کی عمر پوچھیں‘ جب عمر بتادے تو پھر سات مرتبہ بسم اللہ مکمل پڑھیں اور ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ‘ پھر اس سے پوچھیں کہ اس کو اللہ تعالیٰ کے حکم سے کیل دوں‘ وہ کہے اللہ تعالیٰ کے حکم سے کیل دو‘ پھر سات مرتبہبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اور ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر اس کو کہہ دیں ڈاڑھ کو چھوڑ دے اور مریض اگر بیس منٹ تک نہ بولے تو سونے پر سہاگہ ہے‘ ان شاء اللہ بہت جلد آرام آجائے گا۔ ایک مرتبہ پھر کہہ رہا ہوں کہ میری طرف سے عبقری کے تمام قارئین کو اس دم کی اجازت ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 191 reviews.