Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

امی بھائی کی شادی پر ہم کو نہیں بلانا چاہتیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور اس میں آئے وظائف خود بھی پڑھتے ہیں اور دوسروں کو بھی بتاتے ہیں سب کو بہت فائدہ ہوتا ہے۔ ہم نے ماہنامہ عبقری سے کیا پایا؟ آج میں چند مشاہدات قارئین عبقری کی نذر کرنا چاہتی ہوں۔
قارئین! میری کزن کے پاس ایک عورت آئی کہنے لگی کہ میرے سگے بھائی کی شادی ہے اور امی مجھے اور سب رشتہ داروں کو شادی پر بلانا نہیں چاہتیں وہ بضد ہیں اگر میں اور دیگر رشتہ دار ہوئے تو میں(یعنی امی) شادی میں شریک نہیں ہوںگی۔ میری کزن نے ماہنامہ عبقری میں آئے سورۂ فاتحہ اور اخلاص کا عمل اس خاتون کو بتایا اور کہا کہ اس عمل کو سارا دن بار بار کرکے اپنی والدہ کی روح کو ہدیہ کریں‘ صرف ایک ہفتے کے بعد وہ واپس آئیں اور کہا کہ میری والدہ کا دل نرم ہوگیا وہ آج ہی میرے گھر آئی ہیں اور کہا کہ تم اپنے بھائی کی شادی پر ضرور شرکت کرنا ہمارے درمیان جو بھی غلط فہمیاں تھیں سب دور ہوگئی ہیں۔ صرف اس عمل کی وجہ سے۔ عمل یہ ہے: اول و آخر ایک مرتبہ درود شریف‘ درمیان میں ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑـھنا ہے اور پڑھ کر متعلقہ شخص کی روح کو ہدیہ کردیں۔ ان شاء اللہ جو بات نہیں مان رہا ہوتا وہ بات مان جاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 187 reviews.