رزق اور عزت میں اضافہ:جوشخص کھانے کے شروع میں بِسْمِ اللہ شریف پڑھ کر اس کے بعد ہر لقمہ کھاتے ہوئے یَاشَکُوْرُ پڑھے تو اللہ اس سے راضی ہوگا‘ اس کے رزق اور عزت میں دن بدن اضافہ ہوگا۔
معراجِ کمال:اللہ تعالیٰ کی محبت معراجِ کمال کو اس وقت پہنچتی ہے جب انسان کے لیے دنیا اور دین دونوں برابر ہوجائیں۔ (حضرت فضیل بن عیاض رحمۃ اللہ علیہ)
سفر کے دوران چکر اور متلی:اکثر لوگوں کو سفر کے دوران چکر اور متلی کی شکایت ہوتی ہے اس سے بچنے کیلئے سفر شروع کرنے سے پہلے سونٹھ کا سفوف دو تین چٹکی لے کر پھانک لیں۔
رنگ گورا کرنے کا آسان ٹوٹکہ:کارن فلور کو دودھ میں ملا کر اپنے چہرے پر لگائیں‘ یہ عمل ہفتے میں دو یا تین دفعہ کریں‘ رنگ گورا ہونے لگے گا۔
آنکھوں کی تاحیات حفاظت:جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کی آنکھوں کی بینائی مرتے دم تک قائم رہے تو اسے چاہیے کہ یَاشَکُوْرُ کو 526 مرتبہ روزانہ بعد نماز فجر پڑھے۔
ہزار جنازوں پر حاضر ہونے سے بہتر:حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ عالم کی مجلس میں حاضر ہونا ہزار رکعت نفل اور ہزار بیماروں کی عیادت اور ہزار جنازوں پر حاضر ہونے سے بہتر ہے۔
داغ دھبے دور:آلو جلد کے داغ دھبوں کو دور کرتا ہے‘ خارش‘ سوزش وغیرہ کی حالت میں آلو کا استعمال خاص طور پر کیا جاتا ہے‘ آلو کے قتلے جلد کو شفاف کرتے ہیں۔
تابعداربیوی:اگر کسی کی بیوی تابعدار نہ ہو تو اسے چاہیے کہ اسم یَاعَلِیُّ کو21 روز تک 11ہزار مرتبہ پڑھے اور آخری روز اللہ کے حضور بیوی کے تابع ہونے کی دعا کرے۔
اپنی بیماریوں اور پریشانیوںسے نجا ت پانے کیلئے آج ہی ’’ہزار سال پرانے طبی و روحانی بھید‘‘کتاب کا مطالعہ کریں اور اپنے ہرمسئلہ کا حل چھوٹے سے ٹوٹکہ یا عمل سے کیجئے
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں