محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا بیٹا گزشتہ سال سردیوں میں نمونیہ کا شکار ہوا‘ نمونیہ اتنا بگڑگیا کہ بچے کو آئی سی یو میں لے جانا پڑگیا‘ مجھے ہسپتال میں ہی کسی نے آپ کا بتایاوظیفہ افحسبتم اور اذان والاعمل(عمل یہ ہے: سات مرتبہ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور سات مرتبہ اذان پڑھ کر مریض پر دم کرنا ہے) بتایا۔ میں ہسپتال میں اس کے ساتھ ہی تھی‘ دن رات مسلسل پڑھتی رہی‘ اس سے کافی آرام آگیا‘ مگر بخار 103 سے کم ہی نہیں ہورہا تھا‘ میرے بھائی نے میرے بیٹے کے پاس بیٹھ کر سورۂ تغابن پڑھنا شروع کردی اور مسلسل پڑھتے رہے‘ کچھ دیر بعد ہی بخار اتر گیا۔(ع۔ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں