محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج کل ہرلڑکی اور لڑکے کو رنگ گورا کرنے کا خبط سوار ہے اور اس کیلئے نجانے کیسے کیسے کیمیکل پر مبنی کریمیں کو مکس کرکے چہرے کی جلد کو جھلسایا جاتا ہے جب اوپر والی جلد جھلس جاتی ہے تو نیچے سے گلابی رنگت نکل آتی ہے اس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ انسان کی جلد طرح طرح کے مسائل اور بالآخر کینسر کا شکار ہوجاتی ہے۔ کیونکہ جس جلد کو انسان جھلسا کر ختم دیتا ہے وہ دراصل حفاظتی ڈھال ہوتی ہےجس کے ختم ہونے کے بعد جلد طرح طرح کے مسائل کا شکار ہوجاتی ہے۔ مگر جو رنگ گورا کرنے طریقہ میں بتارہی ہوں وہ بالکل سائیڈ ایفکیٹ سے پاک ہے۔ تو نوٹ فرمالیجئے! گاجر کا رس نکال لیں اور فریج میں رکھ دیں‘ جب ٹھنڈا ہوجائے تو روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں‘ یہ عمل دن میں تین بار کرنے سے آپ کا رنگ گورا ہوجائے گا۔ یہ عمل چند ہفتے چند مہینے مستقل مزاجی سے کریں۔ (فوزیہ‘ صائمہ‘ حمیرا‘ کھوئیاں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں