Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ٹیوننگ

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

آج کے اپنے کالم میں ذاتی یاددہانیوں کے حوالےسے میں کہنا چاہوں گا کہ ہم اور ہمارا جسم مٹی سے بنا ہے اس کی تمام ضروریات مٹی سے پوری کی گئی ہیں۔ روح آسمان سے نازل ہوئی ہے‘ یہ امر ربی ہے اور دل اس کامقام ہے۔ روح کی غذا قرآن پاک ہے تو میں جب اپنا جائزہ لیتا ہوں تو محسوس یہ ہوتا ہے کہ ہم مٹی کے اس جسم کیلئے آسائش کا سارا سامان تو کرتے ہی ہیں لیکن اس روح کو ہم بھول جاتے ہیں۔ حکیم صاحب جناب حکیم فیروزالدین اجملی (مرحوم) موٹرسائیکلوں کی سروس والی ورکشاپس میں جاتے اور وہاں پر کسٹمرز سے پوچھتے کہ کیا آپ کاموٹرسائیکل خراب ہے تو اکثر کا جواب ہوتا جی نہیں ہم صرف ٹیوننگ کیلئے آئے ہیں۔ حکیم صاحب پھر پوچھتے اس میں کوئی خرابی تھی کہتے کہ نہیں بلکہ ہم اس لیے اسے یہاں لائے ہیں کہ اس کا پلگ صاف ہوجائے اس کا مکمل چیک اپ ہوجائے اور یہ رواں دواں رہے تاکہ پٹرول زیادہ نہ کھائے وغیرہ وغیرہ تو حکیم صاحب ان سے کہتے کہ اس ساٹھ ستر ہزار کے موٹرسائیکل کی سنبھال کیلئے آپ یہاں خود موجود ہیں‘ آپ نے پیسے خرچ کیے ہیں‘ وقت خرچ کیا ہے۔ آپ کی یہ تین چیزیں مل کرآپ کے موٹرسائیکل کے انجن کی عمر کو بڑھارہی ہیں اور اس کی کارکردگی کو قائم رکھنے اور بہتر بنانے میں معاون ہورہی ہیں۔ یہ توہوا موٹرسائیکل کی سنبھال کامعاملہ۔ اب اس میں پٹرول خالص ہو یا مٹی کا تیل ملا ہوا تو آدمی کہے گا نہیں جی پٹرول تو خالص ہی ہونا چاہیے۔
حکیم صاحب کہتے ہیں کہ ظاہر ہے کہ پھر صحیح پٹرول کے لیے تو صحیح پٹرول پمپ تک جانا ہوگا۔ وہ کہتا کہ ہاں جی ظاہر ہے۔ تو حکیم صاحب کہتے ہیں کہ اس کو اتنا باریکی کے ساتھ جاننے کے باوجود جبکہ آپ سکول کالج کے پڑھے ہوئے نہیں ہیں‘
دیہاتی آدمی ہیں یا آپ پڑھے لکھے آدمی ہیں تب بھی اس کی اتنی باریکیوں سے آپ آگاہ ہیں۔ کیا اپنے جسم اور روح کا حال چال بھی لیتے دیتے ہیں۔ کسی کھیل کے میدان میں جاتے ہیں‘ اپنے قریبی کسی ہیلتھ کلب میں‘ پلے گراؤنڈ میں‘ کسی جمخانہ میں‘ کہیں سیروتفریح کیلئے بھی کچھ مال جان خرچ کرتے ہو‘ تو وہ کہتے کہ نہیں تو حکیم صاحب ان کی توند پکڑ کر ان کی موٹی کمر پر ہاتھ رکھ کر کہتے ’’حدیث مبارکہ کا مفہوم یوں ہے کہ ’’آپ ﷺ جس کا پیٹ بڑھا ہوا دیکھتے تو اس کو تھام کر فرماتے کہ یہ وہ ہے جو تو نے ضرورت سے زائد کھالیا اور جمع کرلیا‘‘۔پھر حکیم صاحب فرماتے: آپ کے جسم کو زندہ رکھنے والی چیز روح ہے اور روح کے بارے میں قرآن مجید میں ہے کہ یہ امر ربی ہے‘ اللہ کا محل ہے‘ مقام ہے تو اس کیلئے جس صحبت میں میں اٹھنے بیٹھنے کو کہا گیا وہ علماء‘ صادقین کی محفل ہے یعنی اس کا مقصد یہ ہے کہ ایسے لوگ جو معاملات کے صاف ہوں ان میں اٹھو بیٹھو تاکہ صاف ستھری اور مخلصانہ بات کہنے سننے کا
معاملہ ہو اور جہاں بدگمانی اور وساوس نہ ہو‘ جہاں لالچ نہ ہو جہاں صرف اللہ تعالیٰ کی رضا مقصود ہو۔ حکیم صاحب اکثر اپنے پاس شکار کی غرض سے آنے والے دوستوں سے کہتے کہ اگر آپ میرے پاس صرف شکاری ہونے کے ناطے سے آئے ہیں توآج اپنا ریکارڈ درست کرلیجئے کہ ہماری ملاقات محض اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے ہوگی اور ہمارا ملنا بچھڑنا بھی اللہ تعالیٰ کیلئے ہوگا ایک دوسرے کو کہنا سننا اللہ تعالیٰ کیلئے ہوگا۔ آپ مجھے صاف ستھری اور اچھی بات کہیں گے اور ایسی ہی مجھ سے سنیں گے تو ان شاء اللہ تعالیٰ تعلقات برقرار رہیں گے۔ تو میں یہ یاددہانی کرانا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے اس بے مہر دور میں‘ بے برکت دور میں جس سے ہم گزررہے ہیں اپنے آپ کو مضبوط اور توانا رکھنا اور مخلوق کی محتاجی و بیماری سے بچنا‘ ایسی یاددہانیاں ہیں جو خدارا آپ مجھے کرواتے رہیں اور میں آپ کو یہ یاددہانی کرواتارہوں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 148 reviews.