یہ معدے کی خشکی کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ الٹی کی ایک قسم ہے جسے الٹی روکنے والی کسی بھی دوا سے روکا جاسکتا ہے۔ ایک تولہ بڑی الائچی بمعہ چھلکے سمیت کوٹ کر ایک پاؤ پانی میں جوش دیں‘ آدھا رہنے پر اتارلیں‘ سرد ہونے پر پلائیں بفضلہ تعالیٰ حلق سے اترتے ہی ہچکی بند ہوجائے گی۔
٭ ہچکی کا یہ بھی آزمودہ علاج ہے کہ سانس روک کر ایک منٹ اپنے دونوں ہاتھوںکی شہادت والی انگلیاں کانوں میں دے کر رکھی جائیں تو بھی ہچکی کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔میرا تو یہ آزمودہ ہے۔(رانیا ملک،لاہور)
٭ صرف سانس تھوڑی دیر روکنےسے بھی ہچکی ختم ہو جاتی ہے اور اگر سانس روک کر دو تین گھونٹ پانی پی لیا جائے تو بھی اس سے نجات مل جا تی ہے۔میںنے ان دونوں ٹوٹکوں کو کئی بار آزمایا ہے۔(لالہ جی،واہ کینٹ)
٭ ایک دفعہ کلاس میں مجھے مسلسل ہچکی لگی ہوئی تھی ۔میرے ٹیچر’اسلم کمال‘‘ نے ایک عمل بتایا تھا کہ تم کلمہ طیبہ کچھ دیرمسلسل پڑھو۔ میں نے یہ عمل کیاتو چند منٹ میں افاقہ ہو گیا تھا اس کے بعد میں نےاسے بہت سے دوستوں پر بھی آزمایا اورکامیاب رہا۔(عاقب جمیل بٹ،گجر خان)
٭میرے پاس ہچکی ختم کرنےکا آسان طریقہ ہے جس میں نہ کچھ کھانے پینےکی ضرورت اور نہ کوئی وظیفہ۔تو پڑھیے! صرف تھوڑی دیرکیلئے جتنا ممکن ہو اپنا سانس روک لیں ۔ ہچکی دور ہو جائےگی ۔(ذوالقرنین ، راولپنڈی)
٭ پانی کا ایک گھونٹ منہ میں لے کر اس کو کھانے کی طرح چبائیں۔ ایک منٹ میں ہچکی خدا حافظ کہہ دے گی۔اس سے بڑھ کر ہچکی ختم کرنے کا اور کوئی آسان ترین طریقہ میری نظر میں کم از کم نہیںہے۔ (شاکر اللہ،مردان)
٭ آدھا گلاس پانی لیں ، پانی زیادہ ٹھنڈا نہ ہو۔اس پانی کو7 چھوٹے گھونٹ میں پی لیں۔اسی وقت ہچکی رک جائے گی۔ان شاء اللہ!(طلحہ یعقوب،سکھر)
٭ یہ ٹوٹکہ میرا تقریباً~8 سال سے آزمودہ ہے۔جب بھی ہچکی آئے تو ایک گلاس پانی پی لو اور اس کے بعد آپ جب بھی سانس لیں تو سانس کو جتنا ممکن ہو سکے کچھ دیر کیلئےروک لیں۔ہچکی جاتی رہے گی۔(حسن صاحب،اعظم گڑھ انڈیا)
٭ ایک بر ف کا ٹکڑا (آئس کیوب)لے کر منہ میں چبائیں۔ ہچکی ٹھیک ہو جائے گی۔یہ بہت سادہ سا علاج ہے۔ (محمد راشد،کراچی)
٭ ہچکی لگنے پر تین چار گھونٹ سادہ پانی گھونٹ گھونٹ کر کے پی لیں ہچکی فوراً رک جائےگی۔آزمایا ہوا ٹوٹکہ ہے۔ قارئین! ضرور آزمائیں اوردوسروں کو بھی بتائیں ۔فائدہ ملےتو میرے لیے دعا ضرور کیجئے گا ۔(ڈ،ف)
٭ ایک شاپر لیں جو لیک نہ ہو۔ اس میں دو تین منٹ سانس لیں۔ ان شاء اللہ ہچکی رک جائے گی ۔بے شمار لوگوں کا آزمودہ ہے۔(آفتاب احمد ،لاہور)
٭ جس شخص کی ہچکی نہ جا رہی ہواس پر کوئی جھوٹا الزام لگا دیں کہ تو نے یہ کا م کیا ہے۔ذرا سنجیدہ انداز میں مذاق میں نہیں۔ ان شا ء اللہ2 منٹ میں ہچکی ختم ہو جائے گی۔ یہ ایک آزمودہ اور سادہ چٹکلہ ہے۔(قاری ادریس گالوچ، سوات)
٭ مجھے کچھ ماہ پہلے ہچکی شروع ہو گئی تھی جو سات دن تک مسلسل جاری رہی۔ڈاکٹر کو بھی دکھایا لیکن کوئی فرق نہیںپڑا۔پھر ایک دوست نےٹوٹکہ بتایااللہ اس پر رحم کرےاس سے میری ہچکی 30 منٹ میں ٹھیک ہو گئی۔
ھو الشافی:ایک چمچ مکھن کے اوپر چند کلونجی کے دانے ڈال کر کھا لیں ۔ ان شاء اللہ ہچکی فوراً ختم ہو جائے گی۔ (محمد یاسین، سعودیہ عرب)
٭ ہچکی روکنے کیلئے بہت سے وظائف اور ٹوٹکےہیں لیکن میرا آزمودہ اور پسندیدہ عمل کلمہ طیبہ والا ہے کیونکہ آخری وقت میں بھی ہچکی آتی ہے اگر زندگی میں ہچکی پر کلمہ پڑھنے کی عادت ہو گی تو آخری وقت میں بھی کلمہ نصیب ہو جائے گا۔(سبحان مشتاق،لاہور)
٭صرف ایک چمچ چینی یا ایک چٹکی نمک کھالیں ۔یہ ہچکی سے نجات کیلئے نہایت آسان اور سادہ ٹوٹکہ ہے۔ (ہما رضوان ،کراچی)
٭ تھوڑی سی چینی ثابت کھا لیں نگلنی نہیں ہے۔ہچکی ختم ہوجائے گی۔( عنایت اللہ)٭ مجھے جب بھی ہچکی آرہی ہو تو صدق دل سے کلمہ طیبہ پڑھ لیتی ہوں ،افاقہ ہو جاتا ہے۔( فاطمہ بنت وقار)٭یہ آزمایا ہوا نسخہ ہے کہ جس کو دو تین دن سے ہچکی لگی ہو وہ صرف ایک بڑا چمچ کالا سرکہ اور اس میں ہی کچھ مقدارکالا نمک کی ڈال کر پی لیں ۔ 99%ہچکی ایک منٹ سے پہلے ختم نہ ہو تویہی کام ایک دفعہ دوبارہ کر لیں ۔ان شا ء اللہ ہچکی ختم ہو جائے گی۔(کاشف قریشی)
٭پندرہ بیس سیکنڈ کے لئے ناک کو بند کرکے سانس روکیں، ہچکی ٹھیک ہو جائے ان شاءاللہ۔ (چوہدری عادل،سعودیہ عرب)٭پہلی ہچکی پر ہی کلمہ طیبہ کا ورد کریں ہچکی فوراً رک جائے گی۔ میں نے اس عمل کو جب بھی آزمایا مفید پایا۔(زیب ارشد،اسلام آباد)٭ جسے ہچکی آتی ہو اسے کوئی ٹینشن دیں ہچکی رک جائے گی۔(مشال،لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں