Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شرابیوں کی شراب چھڑوائیے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

خدارا میرے بچے کی شراب چھڑوادیں: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میرا بیٹا اس وقت صرف اڑھائی سال کا تھا جب میرے خاوند کا انتقال ہوگیا۔ میں نے صرف اس بچے کی خاطر دوسری شادی نہیں کی‘ اپنی ساری جوانی اس بچے کے روشن مستقبل کے سہارے گزار دی‘ اس کو پڑھایا لکھایا‘ اس کی شادی کی‘ اب ماشاء اللہ شادی شدہ اور بچوں کا باپ ہے۔ لیکن افسوس کہ یہ شراب کے نشے پر لگا ہوا ہے۔ بہت سالوں سے میں نے اس کیلئے بہت کچھ پڑھا ہے جس نے جو بتایا پڑھا مگر وہ شراب نہیں چھوڑ رہا‘ اس کا گھر بربادی کی آخری دہلیز پر پہنچ گیا۔ خدارا مجھے کچھ پڑھنے کو یا کوئی ٹوٹکہ بتائیں کہ میرا بیٹا شراب چھوڑ دے۔(والدہ نذرالرحمٰن‘اوکاڑہ)
جواب:آپ درج ذیل دو عمل کیجئے ان شاء اللہ آپ کے بیٹے کو شراب سمیت ہر عادت بد سے نفرت ہوجائے گی۔صبح سویرے بیدار ہو کر پاک صاف ہو کر فجر کی اذان سے پہلے 19 مرتبہ سورہ لہب پڑھ کربیٹے کا تصور کر کے دم کریں ان شاءاللہ 21 دن میں آپ کا بیٹا شراب چھوڑ دے گا۔
2۔شراب اور برائیوں کا عادی شخص جب رات گہری نیند سو جائے تو اس کے قریب سرہانے کی طرف کھڑے ہوکر ایک مرتبہ یَااَیُّھَاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ وَالَانْصَابُ وَالْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّن عَمَلِ الشَّیطٰنِ فَاجْتَنِبُوْہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ(المائدہ:90) اتنی آواز سے پڑھیں کہ سونے والے کی نیند خراب نہ ہو۔ چالیس روز کے اس عمل سے ان شاءاللہ عادت بد سے نجات مل جاتی ہے۔
شوہرکاکاروبار نہیں چلتا: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میرے شوہر بہت بیمار رہتے ہیں‘ انہیں شوگر ہے‘ شوگر کی وجہ سے ٹانگوں میں درد رہتا ہے۔ ایک چھوٹی سی دکان ہے‘ کاروبار نہیں چلتا‘ وہ بھی پگڑی کی ہے‘ ہم بہت پریشان ہیں‘ میری تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ خدارا ہمیں کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ ہماری مشکلات کم ہوں۔ (اہلیہ ف)
جواب:آپ ہر نماز کے بعد اور شوہر جب دکان پر جائیں وہ دکان کھولتے ہی سورۂ فاتحہ ایک بار‘ سورہ الم نشرح تین بار اور سورہ قدر 11بار پڑھیں۔ اول و آخر درود شریف 11,11 بار روزانہ پڑھیں ان شاءاللہ رزق میں بے تحاشہ برکت ہوگی۔ کسی کا دل نہ دکھائیں۔ اپنے رزق سے چرند پرند‘ جانوروں اور انسانوں کو پالتے جائیں اللہ آپ کا رزق وسیع کردیگا۔ اپنے گھروں میں بچوں کے ساتھ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں درود وسلام پیش کرتے رہیں‘ مسنون اعمال کو گھر میں روا ج دیں‘ اس سے نہ صرف رزق میں اضافہ ہوگا بلکہ آپ کی جان و مال‘ عزت اورآبرو کا بھی تحفظ رہے گا۔ ان شاء اللہ العزیز۔
لوگ کہتے گھر تبدیل کرو تو سکون ہوگا: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں بہت سخت بیمار رہتا ہوں‘ مثلاً شوگر‘ بلڈپریشر‘ اعصابی کمزوری‘ نظر کی کمزوری‘نماز میں دل کا نہ لگنا‘ پریشانی ہروقت سوچ و بچار میں مبتلا رہتا ہوں‘ گھر میں سکون نہیں رزق کی کمی‘ ہروقت ادھار مانگ کر گزارا کرنا وطیرہ بن چکا ہے‘ مال میں برکت نہیں ہے۔ میری بیوی وہ بھی بیماری رہتی ہے‘ شوگر‘ ہائی بلڈپریشر اور اس کے علاوہ ہروقت سوچ وبچار میں گم رہتی ہے‘ ایک بیٹی ہے وہ بھی ٹھیک نہیں رہتی‘ کوئی کہتا ہے کہ گھر تبدیل کریں گھر تبدیل کرکے کہاں جائیں؟(غ،ز)
جواب:آپ اپنے گھر میں نبوی ؐاعمال لائیں‘آپ نے لکھا کہ آپ نے بینک میں پیسے رکھوائے ہیں ان پر منافع آرہا ہے‘ اس کے بارے میں مقامی علماء کرام سے رجوع فرمائیں کہ کہیں یہ سود تو نہیں؟ اپنے گھر کو سود سے پاک کریں‘ آپ اور آپ کے تمام گھر والے سارا دن کھلا اسم الٰہی یاقہار پڑھیں‘ صبح و شام گیارہ تسبیح اول و آخر گیارہ مرتبہ درودشریف کے ساتھ یاقہار کی پڑھیں۔ ان شاء اللہ چند ہفتے‘ چند مہینے یہ عمل مستقل مزاجی سے کریں۔
میرے امتحان ہیں: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں 10thکلاس کی سٹوڈنٹ ہوں اور میرے بورڈ کے امتحانات ہونے ہیں‘ براہ مہربانی مجھے کوئی وظیفہ بتائیں کہ میرے اچھے نمبرز آئیں اور اچھے رشتے کے لیے وظیفہ دیں اور مجھے اللہ تعالیٰ ماں باپ کی فرمانبردار بیٹی بنائے‘ اچھے وظائف دیں۔ ہم پانچ بہنیں ہیں‘ ایک بھائی ہے‘ سب کیلئے دعا کریں‘ سب کےر شتے اچھے ہوں‘ گھر بھی کرائے کا ہے۔ (ع۔ا)
جواب:امتحان میں کامیابی کیلئے آپ سمیت تمام طالب علم اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ اس وظیفہ پر توجہ کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آپ بورڈ کے امتحانات میں بہت فرسٹ پوزیشن سے کامیاب ہوں گی۔ وظیفہ یہ ہے:۔1۔صبح 313 بار اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ۔2۔رات کو 313 بار یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ (بعد نماز عشاء)مقصد کا سخت تصورکرکے روزانہ پڑھیں۔اچھے رشتہ اور گھر کیلئے بھی یہی وظیفہ رشتہ اور گھر کا تصور کرکے پڑھیں۔
عالمہ بیٹی کیلئے دیندار رشتہ: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میری بیٹی کی عمر 26 سال ہے‘ میں اس کے رشتہ کی وجہ سے بہت پریشان ہوں‘ رشتے بہت آتے ہیں مگر کہیں بات نہیں بنتی۔ کوئی پڑھائی بتادیں‘ یہ عالمہ ہے‘ میں چاہتی ہوں کہ کوئی دین دار انسان اس کے نصیب میں مل جائے۔ ایک دین دار گھرانہ ہے‘ ان کا لڑکا بہت ہی شریف اور عالم ہے۔ مجھے وہ رشتہ بہت پسند ہے‘ مجھے کوئی وظیفہ بتادیں کہ وہ خود ہی ہم سے رشتہ مانگنے کیلئے آجائیں۔ اگر رشتہ وہیں ہوجاے تو بہتر ہوگا آگے اللہ رب العزت کی مرضی۔ (پوشیدہ)
جواب:محترمہ! آپ اور آپ کی بیٹی ہر نمازکے بعد ایک تسبیح بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کی اپنے مقصد کا سخت تصورکرکے پڑھیں۔ ایک خاتون نے ماہنامہ عبقری میں اپنے سینے کا راز لکھتے ہوئے بتایا کہ ہماری ایک رشتہ دار ہیں ان کی دو بیٹیاںایک بہت مشہور ٹیکسٹائل ملز والوں کی بہووئیں ہیں۔ ان کی بیٹیاں انتہا کی نارمل ہیں‘ آنکھیں چھوٹی‘ رنگ نارمل‘ قد چھوٹے۔ میں نے ان سے پوچھا آنٹی آپ بیٹیوں کی اچھی شادی کیلئے کیا پڑھتی رہیں؟ میری بھی بیٹیاں ہیں۔انہوں نے کہا جب یہ چھوٹی چھوٹی تھیں تو ایک عورت کھانا کھانے ہمارے گھر آئی میں نے ان کو کھانا بڑا اچھا کھلایا وہ عورت کہنے لگی تمہاری بیٹیاں ہیں ان کی شکل بدصورت ہے اور تمہیں کل کو بڑا مسئلہ ہونا ہے۔ مجھے اس نے کہا ہر نماز کے بعد فی بچہ ایک تسبیح بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھا کرو اور جب بچیاں بڑی ہوجائیں تو ان کو نماز پر لگاؤ اور کہوکہ ہر نماز کے بعد ایک بسم اللہ کی تسبیح اپنے لیے پڑھیں تمہیں پتہ ہی نہیں کتنے اچھے رشتے آئیں گے۔ تینوں کے گھر بیٹھے رشتے آئے اور بی اے کے بعد شادی کردی۔ بس یہی وظیفہ آپ بھی اپنائیے‘ الحمدللہ! بے شمار آزما چکے ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 135 reviews.