دیسی گھی کا نام سنتے ہی ذہن میں امی یا نانی‘ دادی کی شکل گھوم جاتی ہے، جو کمر سے دوپٹہ لپیٹےایک خوبصورت سلور کے ڈبے میں سے ایک چمچ گھی نکال کر ہمارے پراٹھوں پر ڈالتیں اور کمرہ گھی کی خوشبو سے مہک جاتا۔ایک زمانہ تھا ہمارے آباؤ اجداد دیسی گھی کا ہی استعمال کرتے تھے اسی لیے ان صحت ‘ فٹنس اور خوبصورتی دیکھنے کے قابل ہوتی تھی۔اگر تاریخ کا مطالعہ کریں تو صدیوں سے دیسی گھی کا استعمال قد وقامت،لمبی عمر،جسمانی طاقت،اعصابی توانائی اورچستی کے لئے کیاجاتارہاہے۔یہ صحت اورکھانوں کاذائقہ بڑھانے کیلئے جانا مانا جاتا ہے۔ گزرے وقتوں میں دیسی گھی کااستعمال بہت زیادہ ہوا کرتا تھا‘ ہم نے تو جوانی میں کبھی ڈالڈا گھی کا نام تک نہیں سنا تھالیکن وقت کے ساتھ اورمہنگائی کے دور میں دیسی گھی کی خرید لوگوں کے لئے مشکل ہوتی گئی اور آج وہ دور ہے کہ جب اگر غلطی سے کسی کے گھر دیسی گھی آجائے تو نئی نسل کو نہ خوشبو پسند آتی ہے اور نہ ہی ذائقہ اگر کوئی کھا بھی لے تواکثر کمزور معدہ رکھنے والے کو ہضم ہی نہیں ہوتا۔ وجہ صرف یہی کہ کبھی کھایا ہو تو پسند آئے؟قارئین!دیسی گھی باورچی خانے میں موجود ایسی فائدہ مند چیز ہے جسے آج کل کی اکثر پڑھی لکھی خواتین نے مکمل طور پر نظر انداز کیا ہوا ہے۔تاہم کچن کی اس سب سے زیادہ نظرانداز کی جانے والی چیز کے بے شمار فوائد ہیں جن کے بارے میں اگر ہماری نئی پڑھی لکھی نسل جان لے تو وہ کبھی اسے نظر انداز کرنے کی سنگین غلطی ہرگز نہ کرے۔یہ تو آپ سب جانتے ہیں دیسی گھی دودھ سے بنتا ہے لہٰذا اس میں دودھ کی مفید چکنائیاں (فیٹس)، وٹامن اے اور اومیگا 3 شامل ہوتے ہیں جو انسانی صحت کےلیے بہت مفید ہوتے ہیں۔ یہاں دیسی گھی کے چند انمول فائدے بیان کیے جارہے ہیں جو صحت کے ساتھ خوبصورتی بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔پیٹ کی چربی کم کرنے میں مددگار:موجودہ دور میں خواتین نے وزن بڑھنے کے پیش نظر دیسی گھی کا استعمال بالکل بند کردیا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر دیسی گھی وزن بڑھانے کے بجائے پیٹ کی چربی کوکم کرنے میں مددکرتا ہے۔ دیسی گھی میں موجود اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز جسم کی چربی کم کرنے میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔ اس کے علاوہ چھوٹے بچوں کے دانت نکلتے وقت اگر مسوڑھوں پرلگادیں تو دانت آسانی سے نکل آتے ہیں۔اینٹی ایجنگ ہے یعنی بڑھاپے کو بڑی حد تک دوررکھنے والاقدرتی ٹانک ہے۔آپ آج بھی ان گھروں کے افراد دیکھ لیں جو شروع سے دیسی گھی کا استعمال کرتے ہیں وہ ساٹھ سال کی عمر میں بھی بالکل تندرست اور چست ہوتے ہیں‘ ان کے بچے پڑھائی اور کھیل کود میں دوسرے بچوں سے بہت آگے ہوتے ہیں‘ سارا دن سخت محنت مشقت کے بعد بھی تکان ان کےچہرے سے نہیں چھلکتی بلکہ وہ سارا دن بالکل فریش اور تازہ دم رہتے ہیں۔ دیسی خون کوصاف کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہے۔دل اور دماغ کو طاقت پہنچاتا ہے۔دیسی گھی سینہ اورحلق کی خشونت دورکرکے آواز کوصاف کرتاہے۔جن افراد کاہاضمہ بالکل ٹھیک ہوان کے لئے بہترین ہے۔کمزور افراد کےجسم کوموٹااوراسکی افزائش کرتاہے۔جنسی طور پر کمزور افراد کیلئےبہترین ہے۔مادہ تولیدکی تمام بیماریوں اور کمزوریوں کی مناسب طریقے سے روک تھام کرتاہے۔ موسم سرما میںنیم گرم دودھ میں گھی ملاکراستعمال کرنے سے جسم سے ٹاکسن دورکرتاہے۔ دیسی گھی آنتوں میں بیکٹیریاجمع نہیں ہونے دیتا۔ آنکھوں پرپڑنے والے دباؤ کودور کرتا ہے۔آنکھوں کی صحت کے لئے اچھاہے۔جوڑوں کوصحت مند رکھتا ہے۔ جوڑوں کے درد میں مبتلاافراد کیلئے بہترین ہے۔ دیسی گھی خشکی دورکرتاہے جلد پر اوربالوں پر پگھلاکربھی لگاسکتے ہیں۔دیسی گھی دماغ کے خلیوں کو صحت مند اوریادداشت کوتیزکرتاہے۔ دیسی گھی قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔خوبصورتی وہ جو چہرے سے چھلکے خواتین کوطاقت ور‘ صحت مند اور خوبصورت رکھنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔ قارئین! یہ میں نے دیسی گھی کے صرف چند فوائد جو میرے ناقص علم میں تھے بتائے ہیں دیسی گھی کے اصل فوائد جاننے کیلئے آج ہی سے اس کا استعمال شروع کیجئے اور مزید فوائد اپنی دادی اماں یا نانی اماں کے قدموں میں بیٹھ کر ان سے سنیے اور ماہنامہ عبقری کیلئے لکھ ڈالیے!شکریہ!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں