محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ! عبقری رسالہ کچھ عرصہ سے مسلسل پڑھ رہا ہوں اور اس میں موجود ٹوٹکوں اور وظائف سے میرے تو بہت زیادہ مسائل حل ہوئے۔ میں اکثر رسالہ میں عبقری رسالہ تقسیم کرنے کی ہدایت سنتا تھا۔ اکثر دل میں وسوسہ بھی آتا کہ تشہیر کیلئے لکھا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے مجھے چند مسائل نے بڑی بُری طرح گھیرا‘ میں بہت پریشان تھا‘ عبقری رسالہ سامنے پڑا تھا‘ اس میں لکھا تھا’’جنت کے پودے دنیا میں لگائیں‘‘ اور آگے تفصیل میں لکھا تھا کہ جو عبقری رسالہ تقسیم کرتے ہیں ان کی مشکلات ایسے حل ہوتی ہیں کہ وہ خود حیران رہ جاتے ہیں‘ نامعلوم مجھے کیا سوجھی اٹھا دفتر عبقری گیا اور چند رسالے لیے‘ اور انہیں تقسیم کردیا۔ واقعی عبقری رسالہ تقسیم کرنے والوں کیساتھ عجب معاملہ ہے۔ اللہ تعالیٰ واقعی سکھ‘ عافیت اور برکت عطا فرماتے ہیں‘ واقعی رسالہ تقسیم کرنے سے میرے وہ کام ہوئے جو مجھے ناممکن نظر آتے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے غیب کے خزانوں سے رزق کے دروازے کھولے۔ بے شک میرے تقسیم کیے ہوئے رسالہ پڑھ کر لوگوں کو اپنے مسائل کا حل ملا ہوگا اور جب ان کے مسائل حل ہوئے ہوں گے تو اللہ تعالیٰ نے ان کے وسیلے سے میری مشکلات بھی ختم کردیں۔ اب میں ہر ماہ عبقری رسالہ تقسیم کرنا نہیں بھولتا۔ (عمراعجاز‘ کھاریاں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں