گردے کی درد کیلئے
سُورَہ اَنزَلنَا ہَا وَ فَرَضنَا ہَا وَ اَنزَلنَا فِیہَا ٰایٰتٍ۰ بَیِّنٰتٍ لَّعَلَّکُم تَذَکَّرُونَ مع بِسمِ اللّٰہ الرَّحَمٰنِ الرَّحِیم کے چینی کی طشتریوں پر لکھ کر چالیس روز تک گردے کی درد والے مریض کو پلانا نہایت مفید ہے اور مجرب ہے۔
تہمت سے نجات کیلئے
اگر کوئی شخص کسی تہمت میں مبتلا ہو کر پکڑا جائے تو تین ہزار مرتبہ اس آیت کو پڑھ کر پانی پر دم کیا جائے، پھر اس پانی سے تھوڑا سا لے کر اس میں سیاہی گھول کر تعویذ لکھے اور تعویذ میں تین مرتبہ یہ آیت لکھ کر مجرم کے گلے میںڈالا جائے انشاءاللہ مجرم بری ہو گا۔ آیت یہ ہے وَلَو لاَ فَضلُ اللّٰہِ عَلَیکُم وَ رَحمَتُہ وَاَنَّ اللّٰہَ تَوَّاب حَکِیمo اور دوسری آیت اسی تعویذ میں یہ بھی لکھی جائے وَ لَو لاَ فَضَلُ اللّٰہِ عَلَیکُم وَ رَحمَتُہ فِی الدُّنیَا وَالاٰخِرَةِ لَمَسَّکُم فِی مَا اَفَضتُم فِیہِ عَذَاب عَظِیم ۔
فالج اور لقوہ کیلئے
اَللّٰہُ نُورُ السَّمٰواتِ وَالاَرضِ سے وَاللّٰہُ بِکُلِّ شَی ئٍ عَلِیم تک چینی کی طشتریوں پر لکھ کر چالیس روز تک برابر صبح نہار منہ پلانا فالج لقوہ والے کو نہایت مفید اور مجرب ہے۔
بینائی کیلئے
اگر کوئی شخص جس کی آنکھوں کی بصارت کم ہوتی جاتی ہو، وہ اس آیت کواَللّٰہُ نُورُ السَّمٰواتِ وَالاَرضِ سے وَاللّٰہُ بِکُلِّ شَی ئٍ عَلِیم ایک سو ایک مرتبہ ہر روز پڑھے، انشاءاللہ تعالیٰ اس کی آنکھوںکا نور قائم رہے گا اور کبھی اندھا نہ ہو گا۔ نہایت مجرب عمل اور نہایت موثر اور مفید ہے ۔
کھیتی اور غلہ کی حفاظت کیلئے
اگر کوئی شخص کسی کورے برتن کو توڑ کر اس پر یہ آیت لکھ کر اپنے کھیت میں مغرب کی جانب دفن کرے، انشاءاللہ کسی بھی قسم کا آسمانی طوفان اس کھیت کو تباہ و برباد نہ کرے گا۔ اَلَم تَرَ اَنَّ اللّٰہ یُزجِی سَحَابًا ثُمَّ یُوَلِّفُ بَینَہ ثُم یَحعَلُہ رُکَا مًا فَتَرَی الوَدقَ یَخرُجُ مِن خِلٰلِہ ج وَ یُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآئِ مِن جِبَالٍ فِیہَا مِن۰ بَرَدٍ فَیُصِیبُ بِہ مِن یَّشَآئُ وَ یَصرِفُہ عَن مَّن یَّشَآئُ یَکَادُ سَنَا بَرقِہ یَذہَبُ بِالاَبصَارِ
دل کی روحانی بیماریوں کیلئے
سورئہ نور کی آخری دونوں آیات لَاتَجعَلُوا دُعَآئَ الرَّسُولِ سے لیکر وَاللّٰہُ بِکُلِّ شَیئٍ عَلِیمٍ تک چالیس دن تک ہر روز اکیس مرتبہ باوضو پڑھنا دل کی ساری بیماریاں مثلاً حسد، کینہ، عداوت، بخل، ذہن میں سستی، بزدلی، الغرض ساری بیماریوں کو باطن سے جلا کرخاک کر دیتا ہے عمل مجرب ہے اورجلالی ہے۔ترکِ حیوانات کے ساتھ پڑھنا لازم ہے۔
دولت کی فروانی کیلئے
تَبَارَکَ الَّذِی اِن شَآئَ جَعَلَ لَکَ خَیرًا مِّن ذٰلِکَ جَنّٰتٍ تَجرِی مِن تَحتِہَا الانہَارُ وَ یَجعَل لَّکَ قُصُورًاo یہ آیت 40 دن تک عصر کی نماز کے بعد چھ ہزار دفعہ ہر روز پڑھنا اور پھر وظیفہ سے فارغ ہوکر گیارہ روپے راہ خدا میںکسی یتیم کوخیرات کرنا عامل اور پڑھنے والے کو خدا کے حکم سے دولت مند اور مالدار کرتا ہے، سترہ دن برابر ہر سال میںاس عمل کا پڑھنا سال بھر فاقہ کو پاس نہیں آنے دیتا۔
دشمن سے بچاﺅ کیلئے
اگر کوئی شخص مظلوم ہو اور اس کا دشمن قوی ہو اور مظلوم کی ہلاکت کی تدبیریں کرتا ہو۔ اگر مظلوم تین روز تک رات کے اندھیرے میں اس آیت شریف کو نو ہزار مرتبہ پڑھ کر دشمن کے دفع ہونے کی دعاکرے گا انشاءاللہ بالضرور دشمن مغلوب ہو اور اس کی کوشش رائیکاں جائے گی۔ آیت شریف یہ ہے وَقَدِ منَا اِلٰی مَاعَمِلُوا مِن عَمَلٍ فَجَعَلنَاہُ ہَبَائً مَّنثُورًاo
دشمن کے دھوکے اور مکر سے حفاظت کیلئے
دشمن کے مکر اور اذیت سے محفوظ رہنے کیلئے اس آیت کا سو مرتبہ روزانہ پڑھنا بھی مجرب ہے اور مفید ہے آیت یہ ہے: وَکَذٰلِکَ جَعَلنَا لِکُلِّ نَبِیٍّ عَدُوًَا مِّنَ المُجرِمِینَ وَ کَفٰی بِرَبِّکَ ہَادِیًا وَّ نَصِیرًاo
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 884
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں