٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم نے بستر پر اپنا پہلو رکھا اور سورئہ الفاتحہ اور سورئہ اخلاص پڑھ لی تو موت کے علاوہ ہرچیز سے امن میں ہو گئے ( بزارعن انس رضی اللہ عنہ ) ٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص روزانہ ستائیس مرتبہ یا پچیس مرتبہ مومن مردوں اور مومن عورتوں کیلئے استغفار کرے گا تو وہ ان لوگوں میں سے ہو گا جن کی دعا قبول کی جاتی ہے اور جن کی وجہ سے زمین والوں کو رزق دیا جاتا ہے۔ پچیس یا ستائیس دونوں میں سے جس کو چاہے اختیار کرے۔ ( طبرانی عن ابی الدردار رضی اللہ عنہ ) ٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ حکم دیا ہے کہ آپ اپنی امت سے کہیں کہ لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِااللّٰہِ دس مرتبہ صبح ،دس مرتبہ شام اوردس مرتبہ سوتے وقت پڑھیں، سوتے وقت پڑھنے سے دنیا کی تمام مصیبتوں کو اس سے دفع کر دوں گا اور شام کے وقت پڑھنے سے شیطان کے مکروفریب سے حفاظت کروں گا اور صبح کے وقت پڑھنا میرے غصہ اور غضب کو دور کرنے والا ہے۔ (ویلمی عن ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہ )٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ مجھ کو اپنی عزت وجلال کی قسم ہے کہ ایسے مومن گناہگار کو جس کی بخشش کا ارادہ رکھتا ہوں دنیا سے اس وقت تک نہ نکالوں گا جب تک اس کے گناہوں کا پورا بدلہ جو اس کی گردن پر ہے اس کے بدن کی بیماریوں اور تنگی رزق سے نہ کر لوں (رزین، عن انس رضی اللہ عنہ ) ٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو بندہ ہر نماز کے بعد 33مرتبہ سُبحَانَ اللّٰہ 33مرتبہ اَلحَمدُ لِلّٰہ 33مرتبہ اَللّٰہُ اَکبَر کہے یہ سب 99کلمے ہو گئے اور اس کے بعد سو کی گنتی پوری کرنے کیلئے ایک مرتبہ کہے لَآ اِلٰہَ اللّٰہُ وَحدَہ لَا شَرِیکَ لَہ لَہُ المُلکُ وَلَہُ الحَمدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَییٍ قَدِیر تو اس کی سب خطائیں معاف کر دی جائیں گی اگرچہ وہ اپنی کثرت میں سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں (مسلم عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ ) ٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو مومن اپنے بھائی کا کوئی عیب دیکھ لے پھر اس کی پردہ پوشی کرے تواللہ تعالیٰ اس کو اس کے بدلے میں جنت میں داخل کریں گے۔ (بخاری عن ابی سعید خدری رضی اللہ عنہ )
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 883
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں