Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کا خواب اور تعبیر

ماہنامہ عبقری - جون 2009ء

بلند مقام میں اکثر ایک ہی خواب دیکھتی ہوں کہ جیسے میری آنکھوں کے سامنے بہت تیزی سے کسی نے فلم چلا دی ہو۔ پہاڑ، بڑے بڑے سمندر، چھوٹے دریا ، ہرے بھرے درخت اس تیزی سے گزرتے ہیں کہ مجھے ڈر لگتا ہے۔ سمندر کو دیکھتے دیکھتے تقریباً پانچ ،دس منٹ ہو جاتے ہیں۔ آنکھیں کھولنا چاہوں تب بھی نہیں کھلتیں۔ تعبیر بتائیں (شاہدہ اکبر، راولپنڈی) تعبیر: پریشانی کی ضرورت نہیں دنیا میں بلند مقام حاصل ہو گا جس شے کی خواہش کرو گی کچھ مشکل کے بعد حاصل ہو جائے گی۔ فتوحات قدم چومیں گی مگر نماز اور اعمال کی پابندی ضروری ہے سستی نہ کی جائے۔ بیٹے کی بیماری میں نے دیکھا کہ میں اپنی بڑی بہن کے ساتھ ٹرین کے ڈبے میں بیٹھی ہوئی ہوں کچھ اور مسافر بھی ڈبے میں سوار ہیں۔ ہماری برتھ کے پیچھے میرے بڑے کزن اور میرا بیٹا بیٹھا ہوا ہے۔ ہماری ٹرین دریا عبور کر رہی ہے۔ دریا کا پانی گدلا ہے۔ ہم لوگ فکر مند سے بیٹھے ہیں ۔اتنی دیر میں ٹرین چھوٹے سے پل یعنی اونچائی سے گزرتے ہوئے ٹیڑھی ہو جاتی ہے۔ میں سب لوگوں سے کہتی ہوں۔ بسماللہ اور کلمہ پڑھیں۔ پھر ٹرین سیدھی ہو جاتی ہے اور آگے بڑھ جاتی ہے۔ اتنے میں ایک لڑکی ہمارے لیے میٹھے پکوان لاتی ہے۔ ہم دونوں بہنیں کھانے لگ جاتی ہیں۔ میں باجی سے کہتی ہوں کہ بھائی جان یعنی کزن کو بھی کھانے کو دیں۔وہ تھوڑا سا ٹکڑا توڑ کر دیتی ہیں جو میں انہیں دے دیتی ہوں۔ اتنے میں میری نظر اپنے بیٹے پر پڑتی ہے وہ زاروقطار رو رہا ہے میں اسے پاس بلا کر چپ کراتی ہوں، آنسو صاف کرتی ہوں اور مجھے ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ میں کلمہ شریف پڑھنا چاہتی ہوں۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(مسز شازیہ حنیف، ہری پور) تعبیر: عنقریب مالی پریشانی اور بیٹے کی بیماری دور ہو گی۔ عمر دراز ہو گی، اگر کسی کا کوئی قرض ادا کرنا ہو تو اس کو ادا کرنے کی جلد کوشش کریں روزانہ ایک ہزار مرتبہ اَلبَاقِی پڑھ لیا کریں انشاءاللہ تمام مصائب دور ہو جائیں گے۔ اولاد کی نعمت میں نے دیکھا کہ میری گود میں کسی اور کا بچہ کھیل رہا ہے۔ وہ بہت پیار کرتا ہے میں بھی اسے پیار کرتی ہوں وہ اپنی والدہ کو چھوڑ کرمیری گود میں آجاتا ہے۔ ساتھ میں بہت سارے کھانے بھی ہوتے ہیں۔ میں ساتھ ہی کھانا بھی کھا رہی ہوں۔ کبھی دیکھتی ہوں کہ کھانے کے بجائے فروٹ ہے۔وہ بھی کھا رہی ہوں اور بچے کو پیار بھی کر رہی ہوں۔ ہر خواب میں ایک نیا بچہ نظر آتا ہے وہ تقریبا 7یا 8 مہینے کا ہوتا ہے آپ کو یہ بھی بتاﺅں کہ مجھے بچے بہت پسند ہیں، بہت پیار کرتی ہوں۔ (تحسین شیخ، کراچی) تعبیر: شادی کے بعد خوشیاں نصیب ہوں گی۔ اولاد کی نعمت ملے گی۔ نیک و صالح فرمانبردار بیٹا ہو گا جو مستقبل میں بڑا آدمی بنے گا۔ نماز کی پابندی کرتی رہیں۔ (واللہ اعلم) سعادت مند اولاد میں نے دیکھا کہ میں اور میرا کزن ایک مزار پر جاتے ہیں میں نے سرخ رنگ کا سوٹ پہنا ہے اورمیرے کزن نے ہلکا نیلے رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہے۔میں نے گلاب کے پھول کی پتیاں پکڑی ہوئی ہیں ۔ہم وہاں جا کر فاتحہ پڑھتے ہیں اور دعا مانگتے ہیں۔ میں دیکھتی ہوں کہ ایک بزرگ ہستی جن کا نورانی چہرہ تھا۔ ان کے سامنے کچھ مرد اور عورتیں بیٹھی تھیں ۔ میں جا کر سلام کرتی ہوں۔ میرے سر پر ہاتھ رکھ کر کہتے ہیں غم نہ کر تجھے سعادت مند اولاد ملے گی اس کے ایک سال بعد میرے ہاں ایک بیٹا ہوتا ہے، چمکتی آنکھیں ہوتی ہیں اور سب مبارک دیتے ہیں۔ اس خواب میں دیکھا کہ ایک عورت جو چھ مہینے پہلے فوت ہو چکی ہے وہ بیٹھی ہوئی ہے میں اس کے پاس جاتی ہوں۔ وہ میری جھولی میں تین چار خربوزے ڈال دیتی ہے اورمیں لے لیتی ہوں۔ میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔یہاں میں بتاتی جاﺅں کہ ابھی میری شادی نہیں ہوئی۔ (آفرین حنا، وزیر آباد) تعبیر: آپ کو انشاءاللہ خوشگوار ازدواجی زندگی نصیب ہو گی اور سعادت مند اولاد عطا کی جائے گی بشرطیکہ آپ نیکی، تقویٰ کو اختیار کیے رکھیں اور اولیاءاللہ کی ارواح طیبہ کو ذکر و تلاوت کرکے ایصال ثواب کرتی رہیں۔ (واللہ اعلم) نیک ہو جاﺅ اور ایک اللہ کی ہو جاﺅ میں نے دیکھا کہ میں کسی بزرگ کو تلاش کر رہی ہوں اور مختلف لوگوں سے ان کا ٹھکانہ پوچھ رہی ہوں۔ سب لوگ مجھے یہی کہتے ہیں کہ وہ آپ کو فلاں فلاں مسجد میں ملیں گے آخر میں انہیں ڈھونڈتی ہوئی ایک چھوٹے سے کمرے میں داخل ہو جاتی ہوں ۔یہ جگہ دیکھنے میں ایک چھوٹے سے مزار کی سی مانند ہے جہاں ایک آٹھ سال کی بچی چھوٹے موٹے کاموں میں مصروف ہے وہ بزرگ مجھے یہاں بھی نظر نہیں آتے تو میں مایوس ہو کر کمرے کے دروازے سے نکل رہی ہوں تو اچانک کوئی میرا ہاتھ تھام لیتا ہے میں جب دیکھتی ہوں تو یہ وہی بزرگ ہیں جو سفید چادر اوڑھے ہوئے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے سفید کرتا اور نیلا تہبند باندھا ہوا ہے۔ وہ مجھے بیٹھا لیتے ہیں۔ وہ میری طرف دیکھ کر مسلسل مسکرا رہے ہیں اور میرے سر پر پیار دے رہے ہیںاور یہ کہہ رہے ہیں کہ ”اب تم بڑی ہو گئی ہو“وہ بات کم اور پیار زیادہ دے رہے ہیں کچھ دیر کے بعد وہ رخ بدل لیتے ہیں اور پھر خاموش ہو جاتے ہیں اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (فرح ناز، ساہیوال) تعبیر: اللہ کے لطف و کرم سے آپ کو ان بزرگ کی روحانی توجہات سے نفع پہنچے گا اور آپ روشن مستقبل پائیں گی بشرطیکہ آپ نماز، روزہ، نیک اعمال کی سختی سے پابندی کریں کیونکہ ان بزرگوں کا آپ کو یہی اشارہ ہے کہ ” اب تم بڑی ہو گئی ہو“ اس لیے اب تم پر نماز، روزہ اورنیک اعمال کی پابندی فرض ہوگئی ہے اور برے افعال سے پرہیز کرنا لازم ہو گیا ہے ورنہ نامہ اعمال اپنی غفلت سے سیاہ کر بیٹھو گی اس لیے نیک ہو جاﺅ اور ایک اللہ کی ہو جاﺅ۔اللہ خوب نوازے گا۔ (واللہ اعلم)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 879 reviews.