نظر کی کمزوری کیلئے
آنکھوں کی روشنی کیلئے بعد نماز عشاءدو رکعت پڑھیں اور ہر رکعت میں سورئہ کوثر 5مرتبہ، سلام پھیرنے کے بعد تین باریہ دعا پڑھیں۔
اَللّٰہُمَّ مَتِّعنِی سَمعِی وَبَصَرِی وَاجعَلہَا الوَارِثَ مِنِّی وَ عَافِنِی وَاعفُ عَنِّی۔“دُعاءمتذکرہ دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں پر دم کرکے دونوں آنکھوں پر ملیں۔
رنج و مصائب سے خلاصی
اگر کوئی شخص رنج و غم میں مبتلا ہو کہ اس سے خلاصی کی کوئی صورت نظر نہ آتی ہو اور کوئی تدبیر کارگر نہ ہوتی ہو تو جمعہ کے دن عصر کی نماز پڑھ کر مصلّے پربیٹھے بیٹھے مغرب کی اذان تک یَااَللّٰہُ یَارَح ±مٰنُ یَارَحِی ±مُ کے ذکر میں مشغول رہے۔ اللہ تعالیٰ یقینا اس کی مشکل حل فرمائیں گے۔
اَیضاً:-ہر مشکل سے مشکل مہم کیلئے سورئہ فاتحہ کو بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمَ کے م کو الحمد کے ل کے ساتھ ملا کر 787بار پڑھیں۔ اس طرح بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ الحَمدُ لِلّٰہِ رَبِّ العَالَمِینَ اور سورئہ فاتحہ میں اَلرَّحمٰنِ الرَّحِیم ِکو ہر بار پڑھتے وقت تین مرتبہ تکرار کریں۔ اور سورئہ ختم ہونے پر آمین کہیں، مجرب ہے۔
انتہائی پریشانی سے نجات
انتظار اور انتہائی پریشانی کی حالت میں سورئہ یٰسین 40مرتبہ پڑھیں۔ دوران تلاوت میں کسی سے بات نہ کریں اور 40 بار مکمل کرنے کے بعد خوب توجہ اور زاری سے دعا کریں انشائاللہ جلد ہی مشکل دور ہو گی۔
پھوڑے پھنسی اور نارو کیلئے
فجر کی دو سنتوں میںجو شخص سورئہ بروج مستقل پڑھے گا، وہ پھوڑے، پھنسی اور ناروجیسے امراض سے محفوظ رہے گا۔
قرآن مجید یاد کرنے کا عمل
حضرت معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ نے لکھاہے کہ ایام شباب میں حضرت خواجہ ابو یوسف چشتی کو قرآن شریف یاد نہیں رہتا تھا۔ حضرت خواجہ محمد چشتی نے خواب میں بتلایا کہ سوتے وقت سورئہ فاتحہ 100 مرتبہ پڑھ لیا کرو۔ اس کی برکت سے قرآن شریف یاد ہو جائے گا۔
عجیب برکات والا عمل
پانچوں وقت فرض نماز پڑھ کر سلام کے بعد فوراً آیت الکرسی ایک بار اور ”وَمَن یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجعَل لَّہ مَخرَجاً وَّ یَرزُقہُ مِن حَیثُ لَا یَحتَسِبُ وَ مَن یَّتَوَکَّل عَلَی اللّٰہِ فَہُوَ حَسبُہ اِن َّاللّٰہَ بَالِغُ اَمرِہ قَد جَعَلَ اللّٰہُ لِکُلِّ شَیئٍ قَدرًا“ (الطلاق:3) ایک بار، سورئہ فاتحہ ایک بار، سورئہ اخلاص 3بار اور درود شریف 3بار پڑھ کر آسمان کی جانب دم کریں۔ ان دعاﺅں کی برکت سے حق تعالیٰ بلاتوسط ملک الموت روح قبض فرمائے گا اور فوراً بہشت میں داخل فرمائے گا۔ موت کی سختی میں آسانی ہو گی۔ قبر میں راحت ملے گی اور دنیا میں رزق میں اضافہ ہو گا۔
قرض کی ادائیگی کیلئے
اگر کوئی شخص مقروض ہو اور قرض سے خلاصی چاہتا ہو تو وہ پانچوں فرض نمازوں کے بعد قُلِ اللّٰہُمَّ مَالِکَ المُلکِ سے بِغَیرِ حِسَابٍ (ال عمران:26تا27) تک 505بار پڑھا کرے۔ حق تعالیٰ اس شخص کو قرض کے بوجھ سے سبکدوش فرما دے گا۔
بچوں کی عام بیماریوںاورنظر بد سے حفاظت کیلئے
یہ دعا لکھ کر موم جامہ کرکے گلے میں ڈالیں: ”اَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّةِ مِن شَرِّ کُلِّ شَیطَانٍ وَ ہَامَّةٍ وَّعَینٍ لَّامَّةٍ“
مردہ کو خواب میں دیکھنے کا عمل
پاک و صاف لباس پہن کر سوتے وقت وضو کرکے سورة الشمس 7بار سورة الیل 7بار اور سورة اخلاص 7بار پڑھ کر ”اَللّٰہُمَّ اَرِنِی فِی مَنَامِی مَا اَستَدِلُّ بِہ عَلٰی اِجَابَةِ دَعوَتِی “ پڑھیں اور سو جائیں۔ اگر پہلے روز نظر نہ آئے تو دوسرے تیسرے روز بھی پڑھیں۔ یہ عمل اسرار میں سے ہے۔
وقار وہیبت پانے کیلئے
حضرت ابوبکر سراج قدس سرہ نے لکھا ہے کہ مشائخ کی ایک بڑی جماعت کا اس امر پر اتفاق ہے کہ جو شخص بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ کو 625 مرتبہ لکھ کر اپنے پاس رکھے گا۔ دنیا والوں کے دل میں اس کی ہیبت بیٹھ جائے گی اور کسی شخص کو اس پر تصرف کا ہاتھ بڑھانے کی ہمت نہ ہوگی۔
برائے قوت حافظہ
اتوار کے روز ایک چھوٹے سے کاغذ پر موٹے قلم سے اَللّٰہُ لَااِلٰہَ اِلاَّ ہُوَ الحَیُّ القَیُّومُ(ال عمران:2) لکھ کر صبح کے ناشتہ کے ساتھ نگل جائیں۔ دوسرے اتوار کو اَللّٰہُ اَعلَمُ حَیثُ یَجعَلُ رِسَالَتَہ (الانعام:124) اسی ترکیب سے نگل جائیں۔ تیسرے اتوار کو اَللّّٰہُ لَطِیف م بِعِبَادِہ (الشوریٰ:19) لکھ کر کھا جائیں۔ چوتھے اتوار کو الٓمٓصٓ کٰھیٰعٓصٓ اور پانچویں اتوار کو حٰمعٓسقٓ حٰمٓ اور چھٹے اتوار کو طٰسٓمٓ طٰسٓ الٓمٓر اور ساتویں اتوار کو صٓ قٓ نٓ اِنَّمَا اَمرُہ اِذَا اَرَادَشَیئاً اَن یَّقُولَ لَہ کُن فَیَکُونُ“۔(یٰسین:82)
یہ عمل شروع کرتے وقت یہ شرط پیش نظر رہے کہچاند کی ابتدائی تاریخیں ہوں اس عمل کی برکت سے قوت حافظہ اس قدر قوی ہو جائے گا کہ اس کا بیان کرنا دشوار ہے۔
مریض کی شفا یابی کیلئے
یہ دعا مریض پر 70بار پڑھ کر دم کریں: اَعُوذُ بِعِزَّةِ اللّٰہِ وَ قُدرَتِہ مِن شَرِّ مَا اَجِدُوَ اُحَاذِرُ۔“انشاءاللہ بہت جلد شفاءیابی نصیب ہو گی۔
سانپ اور بچھو کے کاٹنے کی جھاڑ
سورئہ فاتحہ7بار پڑھ کر دم کریں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایسے موقع پر پانی میں نمک ملا کر مقام گزیدگی پر ملنے کی ہدایت فرما کر سورة الکافرون اور معوّذتین پڑھا کرتے تھے۔
بانجھ عورت کا علاج
ایک کاغذ پر ال ل ہ ر ح من ن لکھ کر گلاب اور قدرے مشک سے حل کرکے متواتر تین بارعورت کو پلائیں۔ یہ اسم اَلرَّحمٰنُ مبارک لکھ کر بانجھ عورت گلے میں ڈالے اور مرد کے پاس جائے۔ جس درخت پر پھل نہ آتے ہوں، اس درخت پر یہ اسم باندھیں پھل آجائیں گے۔ (ارم طاہر، لاہور)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 858
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں