Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

سٹوڈنٹس کیلئے بڑے کام کی بات!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری میگزین بہت شوق‘ توجہ اور یقین کے ساتھ پڑھتی ہوں۔ عبقری سے متعلق ایک مشاہدہ قارئین عبقری کیلئے لکھ رہی ہوں۔ میں نے آج سےایک یا دو سال پہلے عبقری کےایک میگزین کے ٹائٹل پر پڑھتا تھا کہ 40404 پر میسج کریں اور میں نے اپنے موبائل کے میسج میں جاکر Follow Ubqariلکھ کر 40404 پر میسج کردیا۔ میرا صرف ایک روپیہ خرچ ہوا اور فائدہ یہ ہوا کہ مجھے آج تک روزانہ نت نئے ٹوٹکے اور وظٓائف ملتے ہیں اور کبھی پیسے نہیں کٹے۔
اب میں جو اپنا ذاتی مشاہدہ لکھ رہی ہوں یہ طالب علموں کیلئے خاص طور پر ہے۔ ایک بار عبقری کے میسج پر آیاتھا کہ آپ ہر نماز کے بعد گیارہ بار یَاقَوِیُّ اول و آخر ایک بار درود پاک کے ساتھ پڑھیں۔ اس سے حافظہ قوی ہوگا۔ آپ یقین جانیے میں نے تب سے اسے پڑھنا شروع کیا میں نے اسے آزمایا اور اسے میں نے خود چند ہی دنوں میں محسوس کرنا شروع کیا کہ مجھے پرانی باتیں یاد آنے لگی ہیں مجھے بھولی ہوئی چیزیں یاد آنے لگی ہیں اور اب تک میرا یہ عمل جاری ہے اور اس کی برکت سے مجھے سنی ہوئی باتیں جیسے لیکچرز جو ٹیچرز بتاتے ہیں وہ یاد رہتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ میں نے مسواک کا استعمال بھی شروع کیا کیونکہ میں نے پڑھا تھا کہ مسواک شریف کے استعمال سے حافظہ تیز ہوتا ہے اور اس نے بھی مجھے بہت فائدہ دیا اور سنت کی نیت سے کریں تو ڈبل ثواب ہے۔ اس کے علاوہ بدنظری سے ضرور بچیں۔ بدنگاہی سے حافظہ کمزور ہوتا ہے۔ یہ بھی میں نے اولیاء اللہ کے وظائف کی ایک کتاب میں پڑھا تھا۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ میرا یہ مشاہدہ عبقری میں ضرور شائع کیجئے تاکہ لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہو۔(ص، ا۔ مظفرگڑھ)
میرے تجربات و مشاہدات قارئین کے نام
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ ہر ماہ اپنے شمارے میں ہمیں ہمارے تجربات و مشاہدات لکھنے کے بارے میں ترغیب دیتے ہیں جس سے بے شک مخلوق خدا کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ آج میں اپنے تجربات و مشاہدات قارئین عبقری کے نام کررہی ہوں۔ یقیناً اس سے ڈھیروں کو فائدہ ہوگا اور میرے لیے ڈھیروں ثواب اور صدقہ جاریہ بنے گا۔ یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ کا کمال: قارئین! میرے دانت میں گوشت کی ہڈی کا چھوٹا سا ٹکڑا کھانے کے دوران پھنس گیا میں نے نکالنے کی بڑی کوشش کی مگر وہ نہ نکلا۔ پھر جب میں کھانا کھاچکی اس کے کچھ دیر بعد مجھے بہت زیادہ الجھن ہورہی تھی میں بار بار ہاتھ سے ہڈی نکالنے کی کوشش کررہی تھی مگر جونہی میں نے یاحفیظ یاسلام پڑھتے ہوئے کوشش کی تو فوراً ہی ہڈی کا ٹکڑا باہر نکل آیا۔ پھر میں نے شکر ادا کیا اور کہا کہ واقعی اللہ کے ناموں میں شفاء ہی شفاء ہے۔
شہد‘ کلونجی اور اسپغول والی دوا کا کمال:محترم حضرت حکیم صاحب! آپ نے عبقری رسالے اور اپنی مشہور زمانہ کتاب ’’میرے طبی رازوں کا خزانہ‘‘ میں ایک طبی ٹوٹکہ معدے اور السر کے مریضوں کیلئے دیا ہے۔ وہ اس طریقے سے میری دوست (د)نے بنایا اس کا مسئلہ تھا کہ اسے ضرورت سے زیادہ بھوک لگتی تھی اور کھاتی بھی بہت زیادہ تھی اور پیٹ اس کا باہر آرہا تھا اس نے آپ کا بتایا یہ ٹوٹکہ صرف دو ہفتے مکمل پرہیز کے ساتھ استعمال کیا اور جب چیک کیا تو اس کا پیٹ آدھ انچ کم ہوگیا ہے ابھی بھی استعمال کرتی ہے اور کہتی ہے کہ اب مجھے بھوک بھی نارمل لگتی ہے اور بار بار کھانا بھی نہیں بنانا پڑتااور پیٹ بھی ساتھ لگ گیا ہے۔ میں نے بھی شہد‘ کلونجی اور اسپغول والی دوا اپنے معدے کے مسائل کیلئے بھی بنائی ہے ابھی ایک ہفتہ ہی استعمال کی ہے اس کا بہت زیادہ فائدہ ہورہا ہے مجھے معدے کے مسائل سے چھٹکارا مل رہا ہے۔ بہت زبردست ٹوٹکہ ہے۔ اس کے علاوہ میں نے اپنے دفتر کے ٹی بوائے کو بھی بنا کر دی ہے اس کا بھی معدے کا مسئلہ تھا اس کو پاخانہ تکلیف کے ساتھ آتا تھا تو اب وہ استعمال کررہا ہے مجھے کہ باجی دو خوراکوں کے بعد ہی فرق پڑگیا ہے۔ میں نے کہا کہ ساتھ پرہیز بھی کرو ان شاء اللہ میں اپنے تمام رابطہ رکھنے والوں کو بھی اس دوا کا ضرور بتاؤں گی تاکہ سب کا بھلا ہوجائے۔ٹوٹکہ اس طرح ہے کہ کلونجی سو گرام‘ اسپغول سو گرام اور شہد 250 گرام لے لیں۔ اسپغول اور کلونجی کو پیس کر مکس کرلیں اور بعد میں اس میں شہد ملا لیں۔ دوا تیار ہے۔انمول خزانہ پڑھنے کی برکت: حضڑت جی میری ایک ملنے والی بتارہی تھیں کہ رات کے دس بجے کے قریب جب وہ اپنے کیبن میں روٹیاں پکارہی تھیں تو ایک دم سے انہیں کچھ گرنے کی زوردار آواز آئی۔ وہ پریشان کہ یہ کیا ہوا انہیں پھر پتہ چلا کہ ان کے کچن کی کھڑکی نیچے گرگئی ہے۔ باہر گلی تھی‘ نیچے جاکر کھڑکی الٹا کر دیکھی تو اس کو خراش تک نہ آئی تھی اس شیشہ بالکل صحیح سلامت تھا حالانکہ ہوا بھی نہیں چل رہی تھی اچانک ہی شیشہ گرا تھا۔ یہ سب انمول خزانہ پڑھنے کی برکت سے ہوا‘ ورنہ شیشہ ٹوٹ جاتا اور نیچے اگر کسی گزرنے والے لگ جاتا تو شدید جانی نقصان بھی ہوسکتا تھا۔درود پاک کے مسلسل ورد سے گھبراہٹ ختم: ایک خاتون میٹرو بس میں ملی‘ کہنے لگی: مجھے بہت زیادہ گھبراہٹ ہورہی ہے اور وہ پہلے سے ہی درودپاک کا ورد کرتی جارہی تھی‘ پھر میں نے گیارہ بار یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ کا بھی بتایا کہ یہ بھی پڑھیں۔ کہنے لگیں: جب بھی مجھے گھبراہٹ محسوس ہو‘ کوئی پریشانی یا مشکل ہو تو میں درود ابراہیمی کا کثرت سے ورد کرتی ہوں تو مجھے سکون محسوس ہوتا ہے۔ واقعی درود پاک پڑھنے سے بہت بہت بہت برکات نصیب ہوتی ہیں جو ہمارے فہم و گمان سے باہر ہے۔جامن! سانس بحال کرنے کا بہترین ذریعہ: میری اچانک سے ہی سانس خراب‘ بلغم شدید آنا شروع ہوگئی‘ میں نے آم کے ساتھ روٹی ہی تو کھائی تھی؟ حالانکہ یہ بہترین غذا ہے۔ پتہ نہیں ایسا کیوں ہوا؟ پھر میں نے ایک دو ٹوٹکے آزمائے‘ اس سے کوئی خاص فرق نہ پڑا‘ پھر میری حالت دیکھ کر میری بہن نے مجھے کہا کہ تم جامن کھاؤ اس سے سانس ضرور ٹھیک ہوجائے گا‘ پھر میں نے بارہ سے پندرہ جامن نمک لگا کر کھالیے۔ کچھ ہی دیر میں مجھے آرام آگیا۔ واقعی کمال کا نسخہ ہے سانس بحال کرنے کا۔ (ر۔ لاہور)
سورۂ یٰسین اور سورۂ انعام کی برکت سے رشتہ مل گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری دوست (ف) جس کی شادی نہیں ہورہی تھی‘ کوئی مناسب رشتہ مل ہی نہیں رہا تھا پھر کسی اللہ والی نے اسے سورۂ یٰسین روزانہ صبح تہجدکے وقت یا فجر کے وقت پڑھنے کو بتائی اس نے 3 یا 4 ماہ سورۂ یٰسین پابندی سے پڑھی‘ کوئی ناغہ نہیں کیا‘ اس دوران ہی اس کا رشتہ آیا جب اس نے چار ماہ پورے یٰسین پڑھ لی تو وہ لوگ اس کی بڑی بہن کیلئے رشتہ لے کر آئے لیکن سورۂ یٰسین کی برکت سے وہ میری دوست کو پسند کرکے اور بات پکی کرکے چلے گئے‘ اب میری دوست کی شادی ہوچکی ہے‘ الحمدللہ! وہ اپنے گھرمیں بہت خوش ہے صرف سورۂ یٰسین فجر یا تہجد کے بعد ایک دفعہ شادی اور اچھے نصیب کی نیت سے پڑھا تھا اللہ تعالیٰ نے اس کی دلی مراد پوری کردی۔ پھر میری اسی دوست (ف) نے اپنی بڑی بہن جو کہ ایک ڈاکٹر ہیں‘ ان کے رشتہ اور باہر جانے کی نیت سے سورۂ انعام 41 بار (انہوں نے اپنی سہولت کے حساب سے پڑھی تھی آپ چاہیں تو تین، سات،گیارہ، اکیس یا اکتالیس دن میں پڑھنے کی نیت کرسکتے ہیں) انہوں نے خالص اسی نیت سے پڑھنا شروع کردی‘ اکثر سورۂ یٰسین بھی پڑھ لیتی تو اس کی بہن ڈاکٹر (س) جو کہ 36 سال کی ہوچکی تھیں اس سے پہلے ان کا ایسا کوئی رشتہ نہیں آیا تھا کہ لوگ سانولی رنگت دیکھ کر چلے جاتے تھے مگر اس کی شادی اسی سورۂ کی برکت سے ایک گورنمنٹ آفیسر جو کہ 34 سال کے ہیں ان سے ماشاء اللہ ہوچکی ہے وہ اب بہت خوش ہیں‘ چھ ماہ سے ماشاء اللہ ایک ساتھ کینیڈا میں خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔ (امرین عائشہ)
گائے کا خالص دودھ پیا اور امراض معدہ ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے معدہ کی بہت تکلیف تھی‘ ہر دو یا تین ماہ بعد معدے میں شدید درد ہونے لگ جاتا تھا۔ بہت علاج کروایا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا‘ پھر مجھے ایک انکل نے یہ نسخہ دیا۔ ھوالشافی: پندرہ دن صرف گائے کا خالص دودھ کچا یا ایک بار ابالنے کے بعد فریج میں رکھ دیں‘ جب جمنے کے قریب ہو تو فریج سے نکال لیں اور دو دو گھونٹ پئیں باقی پھر فریج میں رکھ دیں۔ جب بھی بھوک لگے یا پیاس صرف یہی دودھ پینا ہے۔ اس دوران کوئی بھی چیز نہ کھائیں‘ روٹی وغیرہ بھی نہیں کھاسکتے۔ ہاں البتہ تھوڑی سی کھیر یا ابلے پھیکے چاول کھاسکتے ہیں۔ روزانہ دو کلو دودھ استعمال کرنا ہے‘ اگر اس سے زیادہ استعمال کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔ یہ ٹوٹکہ لگاتار پندرہ دن استعمال کرنا ہے۔ پھر اس کے بعد مہینے بعد صرف ایک دن ہی ایسا کرنا ہے۔ یعنی ہر مہینے بعد بغیر کچھ کھائے صرف ایک دن دودھ استعمال کرنا ہے۔دوبارہ کبھی بھی معدے کا مسئلہ نہیں ہوگا۔ آٹھ مہینے ہوگئے ہیں مجھے دوبارہ معدہ کا مسئلہ نہیں بنا۔ میں خود عبقری بہت شوق سے پڑھتاہوں‘ مجھے اس کے وظٓائف اور ٹوٹکے بہت اچھے لگتے ہیں اگر زندگی رہی تو حضرت حکیم صاحب سے ضرورملوں گا۔ ان شاء اللہ۔(ملک محسن‘ ہارون آباد)
تل والے تیل کے کرشمے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کی پرانی فائلوں سے ایک تیل کا نسخہ پڑھا۔خالص تل کا تیل لے کر رکھ لیں‘میں نے مسوڑھوں کے لیے اس کا استعمال کیا‘ اس تیل سے کافی فائدہ ہوا۔ استعمال: نہار منہ ایک چمچ کھانے والا خالص تِل کا تیل یا کچھ زیادہ منہ میں ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ ڈال کلی کرتے رہنا ہے۔ اس کے بعد منہ میں پانی ڈال کر کلی کرلینی ہے۔ دن میں ایک سے تین بار کرسکتے ہیں لیکن کھانے کے بعد نہیں کرنا۔ نہار منہ زیادہ بہتر ہے‘ اس کے بہت زیادہ فائدے ہیں جو نہ ختم ہونے والے ہیں ‘ آپ آزما کر دیکھیں‘ فائدے خود آپ عبقری میں لکھیں گے۔قبض‘ عورتوں کے مسائل‘ دانتوں کے امراض وہ تمام مسائل جو جسم کے اندرونی مسائل ہیں اور منہ کے ذریعے ہی جسم میں جاتے ہیں‘ تمام حل ہوجائیں گے۔ ان شاء اللہ۔امام جعفرؓ کا بتایا ہوا وظیفہ: اول وآخر درودشریف تین بار‘ ایک بار الحمدللہ‘ ایک بار سورۂ اخلاص‘ ایک بار سورۂ الکافرون‘ ایک بار سورۂ فلق‘ ایک بار سورۂ ناس‘ اس کے بعد تین بار آیۃ الکرسی پڑھ کر جس چیز بھی پڑھ کر پھونک دیں اور خیال میں دائرہ بنادیں۔ اللہ کی امانت میں دیں تو وہ چیز اللہ کی حفاظت میں آجائے گی۔گھر سے نکلنے کی دعا: بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ۔ گھر سے روز پڑھ کر نکلتی ہوں‘ اللہ کا کرم ہے ‘ کبھی کوئی حادثہ پیش نہیں آیا‘ ہمیشہ محفوظ رہی۔
یاحی یاقیومتمام مسائل کا حل:میں بہت پریشان تھی کچھ وقت ایسا تھا‘ ایک دن خواب میں آیاکہ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ پڑھو‘ میں نے وہ پڑھنا شروع کردیا جب بھی کوئی مشکل آتی‘ فوراً حل ہوجاتی‘ یاحی یاقیوم کو جو بھی یقین کے ساتھ پڑھے گا اس کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔درود شریف سے دولت ہی دولت سکون ہی سکون: مجھے آٹھ ماہ ہوگئے درود شریف پڑھتے ہوئے‘ دو ہزار بار ضرور روز پڑھتی ہوں‘ اس کےعلاوہ اٹھتے بیٹھتے پڑھتی رہتی ہوں۔ درودشریف نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔ 1۔ ڈیپریشن کا خاتمہ۔ 2۔جاب نہیں تھی‘ دو دو جابز مل گئیں‘ پیسہ نہیں تھا اب اللہ کا بہت زیادہ کرم ہے۔ 3۔ برائیوں سے بچا کر رکھا ہوا ہے۔ 4۔ بہت اچھے اچھےخواب آتے ہیں کہ جسے میں سیڑھیاںچڑھ رہی ہوں‘ کسی پیر نے سر پر ہاتھ رکھتا ہے۔ (مریم طیبہ)
الرجی/ خارش سے یقینی نجات اب ممکن ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ اس شمارے نےہمارے بہت سے مسائل حل کردئیے ہیں۔ میرے پاس ایک ٹوٹکہ ہے جو میں عبقری کے قارئین اور تمام امت مسلمہ کیلئے الرجی‘ خارش سے نجات کیلئے ایک نسخہ لکھ رہا ہوں‘ مجھےیقین ہے کہ ان شاء اللہ تعالیٰ اس نسخہ سے تمام الرجی‘ خارش سے متاثرہ افراد کو شفاء ملے گی۔ ھوالشافی: بیکنٹر ایک خورد رو پودہ ہے جو چھوٹے چھوٹے پہاڑوں پر بکثرت پائے جاتے ہیں‘ اسلام آباد مارگلہ کے پہاڑوں ٹیکسلا والی سائیڈ مین روڈ کے ساتھ بے بہا لگے ہیں۔ ترکیب: بیکنٹر کی پتے توڑ کر صاف کریں اور بڑے سے برتن پتیلا وغیرہ میں ڈال کر پانی سے بھردیں‘ اتنا بالیں کہ آدھا پانی رہ جائے۔ ابالنے کے بعد اس پانی کو بوتلوں میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔ صبح نہار منہ چند گھونٹ پئیں‘ اس کے بعد جب بھی پیاس لگے پئیں‘ اس سے الرجی‘ خارش ختم ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ قبض ختم ہوجاتی ہے اور ساتھ ساتھ رنگ بھی نکھر جاتا ہے۔ آزمودہ نسخہ ہےاور اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہے۔ استعمال کریں اور دوسروں کو بھی بتائیں۔ 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 963 reviews.