Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسم اعظم کے روحانی دم سے سفلی کالاجادو ختم

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پیرو مرشد آپ پر‘ آپ کی نسل پاک پر اور آپ کے تسبیح خانہ پر اللہ رب العزت بے شمار رحمتوں اور برکتوں کا نزول فرمائے۔ آمین۔ آپ کا شائع کردہ شمارہ ’’ماہنامہ عبقری‘‘ ہم بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ اس شمارے میں آنے والے ٹوٹکے اور وظائف بہت کام کے ہوتے ہیں۔میں ہر ماہ روحانی دم کروانے تسبیح خانہ ضرور جاتی ہوں۔عرض یہ ہے کہ میرے کچھ قریبی رشتہ داروں نے مجھ پر اور میرے شوہر پر بندش جادو کروا رکھا تھا جس کے بہت بھیانک اثرات ہم پر تھے۔ اس سفلی عمل سے نجات پانے کیلئے ہم نے بہت بھاگ دوڑ کی مگر صرف وقتی فائدہ ملتا چند دن بعد حالات پھر جوں کے توں ہوجاتے۔ ہم بہت زیادہ پریشان تھے۔ پھر ہمیں کسی عزیز نے تسبیح خانہ کا بتایا اور یہ بھی بتایا کہ ہر ماہ تسبیح خانہ میں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم روحانی دم ہر آنے والے کو خود کرتے ہیں۔ میں پہلی مرتبہ اپنے شوہر کے ساتھ تسبیح خانہ میں آئی تو بے پناہ رش دیکھ کر گھبرا گئی کہ مگر وہاں نہ دھکم پیل تھی نہ پکڑدھکڑ تھی ہر کوئی مطمئن اور پرسکون تھا۔ تقریباً پندرہ یا بیس منٹ بعد ہی دم کیلئے میری باری آئی‘ آپ نے مجھ پر دم کیا تو یکدم ایسے جیسے دہکتے ہوئے کوئلوں پر کسی نے ٹھنڈا پانی ڈال دیا ہو‘ میرا جسم پرسکون ہوگیا‘ دماغ سے بوجھ فوراً اتر گیا‘ جب میرے شوہر دم کروا کر باہر آئے تو ان کے بھی کچھ ایسے ہی تاثرات تھے۔ ہم اب تک تین مرتبہ اسم اعظم کا روحانی دم کروا چکے ہیں اس سے جادو کا اثر اسی فیصد ختم ہوچکا ہے اب ان شاء اللہ چوتھی مرتبہ دم کرواؤں گی۔ مزید آپ کو اپنے مسائل کیلئے خط بھی لکھا تھا جس کے جواب میں آپ نے کچھ وظائف بھی بتائے تھے جن کے پڑھنے سے اللہ کے فضل وکرم سے کافی سکون ہے۔ (پوشیدہ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 948 reviews.