Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات سے دوستی مگر کیسے؟ ابھی پڑھیں!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رب العزت سے دعاگو ہوں کہ آپ کے قلم‘ علم‘ عمل میں مزید ترقی ہو‘ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر تک قائم و دائم رہے۔ محترم شیخ الوظائف! میں اپنی آپ بیتی لکھ رہا ہوں واقعہ کچھ یوں ہے کہ مجھے ایک کتابی عمل ملا لیکن استاد نہ ملا‘ میں نے یہ عمل استاد کے بغیر ہی شروع کردیا کیونکہ مجھے جنات کی قوم کے بارے معلومات حاصل کرنے کا بہت شوق تھا‘ وہ عمل یہ تھا: اجب یاجبرائیل بحق بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔ اس کی مخصوص تعداد اور مخصوص ایام تک ایک ہی جگہ پڑھنا تھا تیسرے دن کوئی چیز میرے ساتھ رات کو آکر لیٹ گئی اورمیرے جسم کے ساتھ مَس کرنے لگی اور پھر تھوڑی دیر کے بعد غائب ہوگئی‘ دس‘ پندرہ دنوں کے بعد چھوٹے بچے کے سامنے حاضری ہوگئی یہ حاضری میں اپنے ہاتھ پر دیکھا دیتا اور گفتگو ہوجاتی اور سوال جواب کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوجات ایک باباجی بچے کے سامنے آئے اور سوالات کا جواب دیتے رہے۔ اسی عمل کے دوران میرا بلڈپریشر ہائی ہوجاتا بلکہ ایک رات کو تو مجھے ایمرجنسی کا منہ دیکھنا پڑا۔ لیکن میں نے عمل نہ چھوڑا۔ اس عمل کے دوران کچھ مفید کام دیکھنے کو ملے ایک دن میں کہیں بیٹھا ہوا تھا ایک دوست نے اچانک پیچھے سے آکر میری آنکھوں پر ہاتھ رکھ دئیے مجھے کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا اسی وقت اس عمل کی روحانی چیزوں نے میرے ذہن میں اس دوست کا نام لے کر بتادیا میں نے فوراً کہا (ف) ہاتھ اٹھالے میں خود حیران یہ کیسے ہوا؟ اس کے بعد میرے ایک دوست کو اس بات کا علم ہوا‘ تو اس نے آزمانے کیلئے ایک دن اسی طرح اچانک پیچھے سے آکر
میری آنکھوں پر ہاتھ رکھ دئیے پھر وہی ہوا میں نے کہا (س، صاحب) میری آنکھوں سے ہاتھ اٹھالے۔ اب (س، صاحب) میری ٹانگوں کو ہاتھ لگا کر کہنے لگے: ’’باباجی!‘‘ یہ عمل میں نے سردیوں میں شروع کیا تھا ایک دن میں فجر کی نماز پڑھنے کیلئے مسجد گیا‘ سردی بہت تھی‘ میں نے وضو گھر نہ کیا کیونکہ پانی بہت ٹھنڈا تھا مسجد میں گیزر اور ہیٹر کی سہولت میسر تھی اس لیے میں مسجد چلا گیا کہ پانی گرم ہوگا۔ لیکن جب میں مسجد گیا‘ گرم پانی ختم ہوچکا تھا اور ٹھنڈے پانی سے وضو کیا اور یہ خیال کیا کہ کمرے میں ہیٹر چل رہا ہوگا جلدی ہی گرم ہوجاؤں گا مگر مسجد کا ہیٹر بھی بند تھا اب ٹھنڈی آہ بھر کر نماز میں شامل ہوگیا۔ جناب! یقین کیجئے چند لمحے ہی گزرے تھے کہ میرا جسم گرم ہوگیا اور مجھے سوفیصد یقین تھا کہ کسی نمازی نے ہیٹر چلادیا ہے اور سکون سے نماز پڑھی مگر میری حیرانی کی انتہا نہ رہی جب میں نے دیکھا تو ہیٹربند تھا لیکن افسوس کہ استاد کے بغیر یہ میرا عمل پورا نہ ہوسکا۔ (محمدعبداللہ‘ اوکاڑہ)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 928 reviews.