Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لاعلاج خوفناک بیماریوں کا اکیلا علاج

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

قارئین! جس چیز سے امت کو فائدہ ہوتا ہے میری کوشش ہوتی ہے اس کو بار بار دھراؤں اور اس کے مزید فائدے میں اجاگر کروں۔ تاکہ مخلوق خدا کو نفع ہو اور سوفیصد نفع ہو۔آئیے! اس بھولی بسری بات کو پھر یاد کریں میں سب سے پہلے اس فارمولے کو بیان کرتا ہوں ۔

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر: شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

قارئین! اکتوبر 2012ء یہ طبی راز سب سے پہلے شائع ہوا‘ کیونکہ آزمودہ تھا اور باکمال تھا عبقری کے پھیلے لاکھوں قارئین نے ہاتھوں ہاتھ لیا روگ یہ ہے کہ جس کے پاس کوئی چھوٹا سا ٹوٹکہ بھی آجائے وہ اسے سینے کا راز بنا کر قبر تک تو لے جاتا ہے اور بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن میں خلق خدا کی خیرخواہی اور اچھائی کا جذبہ ہوتا ہے دنیا اب بھی خیرخواہ افراد سے خالی نہیں‘ بھری ہوئی ہے اور مخلوق خدا کو نفع مل رہا‘ لیکن اکثریت سوفیصد ایسی ہی ہے۔
میرے والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے باغ میں ایک مالی ہوتے تھے‘ جو ابھی بھی زندہ ہیں یقیناً سوسال کے قریب ہیں‘ ان کے پاس ایک دم ہے جو وہ لاعلاج پھوڑے پھنسی اور زخموں پر دم کرتے ہیں اور وہ حیرت انگیز طور پر ٹھیک ہوجاتے ہیں‘ موصوف مالی مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں‘ پیار کرتے ہیں‘ بٹھاتے ہیں‘ کھلاتے ہیں‘ پلاتے ہیں لیکن جب دم کی بات آتی ہے تو ان کا دم نکلنا شروع ہوجاتا ہے‘ اور میں ایسی منتیں کرتا ہوںکہ میرے دم میں دم نہیں رہتا‘ اور وہ ایسے مضبوط اور فولادی ارادے کے کہ وہ کہتے ہیں دم نکل جائے گا لیکن دم نہیں دوں گا۔ یعنی وظیفہ نہیں دوں گا۔ یعنی جس سے زخموں میں اللہ کی مخلوق کی تکلیف ختم ہوجائے۔ آج بھی میں پرامید ہوں شاید وہ مرنے سے پہلے مجھے دے دیں نامعلوم کون پہلے دنیا سے جائے۔ قارئین! جس چیز سے امت کو فائدہ ہوتا ہے میری کوشش ہوتی ہے اس کو بار بار دھراؤں اور اس کے مزید فائدے میں اجاگر کروں۔ تاکہ مخلوق خدا کو نفع ہو اور سوفیصد نفع ہو۔آئیے! اس بھولی بسری بات کو پھر یاد کریں میں سب سے پہلے اس فارمولے کو بیان کرتا ہوں پھر قارئین کے تجربات۔ھوالشافی: کلونجی پچاس گرام‘ چھلکا اسپغول پچاس گرام‘ شہد سوگرام‘ کلونجی پیس کر چھلکا اور پاؤڈر کلونجی شہد میں ملائیں۔ کسی ڈبے میں محفوظ رکھیں ایک چمچ ناشتے اور ہر کھانے کے بعد چاہیں تو نہار منہ بھی لے سکتے ہیں۔ بچوں بڑوں کیلئے نہایت خوش ذائقہ اور شاندار چیز ہے آپ بھی آزمائیں اور دوسروں کو بھی ضرور بتائیں۔پرانے امراض میں مبتلا کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔
قارئین کے آزمودہ تجربات
رمضان کیلئے نہایت صحت بخش ٹوٹکہ: عبقری رسالے سے کلونجی، شہد اور اسپغول کو ملا کر استعمال کرنے کا نسخہ پڑھا۔ تقریباً 3 ماہ سے یہ نسخہ خود بھی استعمال کررہی ہوں اور اپنے بچوں کو بھی کروا رہی ہوں۔ میں نے اس نسخے کو خون کی افزائش کیلئے بے مثال پایا ہے۔ بہت ہی مجرب صحت بخش نسخہ ہے جس میں غذا اور دوا دونوں کے فوائد شامل ہیں۔ یہ نسخہ بہت سے لوگوں کو بتایا الحمدللہ تمام ہی تعریف کرتے ہیں۔ چونکہ رمضان المبارک ہے اس لیے اگر اس نسخہ کو سحری و افطاری میں استعمال کیا جائے تو نہایت طاقتور ٹانک ہے۔
لاعلاج بیماریوں کیلئے اکسیر نسخہ : محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری کا ہر شمارہ بہت ذوق شوق سے پڑھتے ہیں‘2012ء کے ایک رسالہ میں ایک آپ کا طبی آرٹیکل پڑھا‘ اس میں موجود ایک صدری راز آپ نے بتایا‘ ہم نے وہ نسخہ بنایا اوراستعمال کرنا شروع کردیا۔ ہم تمام گھر والے حیران رہ گئے اس چھوٹے سے ٹوٹکے کے اتنےفوائد‘ ہمارے گھر میں ہر فردمعدہ کا مریض اور میری دو بہنیں موٹاپا کا شکار ہیں۔ مگر جب ہم نے یہ نسخہ بنایا اور استعمال کرنا شروع کیا‘ میری بہنوں کا موٹاپا بہت تیزی سے کم ہونا شروع ہوگیا‘ ہمارے معدہ کے سالہاسال پرانے مسائل ختم ہونا شروع ہوگئے۔ اس نسخہ کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ نسخہ یہ ہے۔ ھوالشافی:اسپغول چھلکا 50 گرام‘ کلونجی 50 گرام‘ شہد خالص 100 گرام‘ کلونجی پیس کر اسپغول چھلکا اور پاؤڈر کلونجی شہد میں مکس کردیں۔ کسی ڈبے میں محفوظ رکھیں۔ خوراک: ایک چمچ صبح،دوپہر، شام کھانے کے بعد استعمال کریں۔ نہار منہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔جوڑوں کا درد‘ بڑھا پیٹ‘ اعصابی کمزور ی ختم:جوڑوں کے درد کے بارے میں اور بڑھے ہوئے پیٹ کو چھوٹا کرنے کیلئے ‘ اعصابی کمزوری ‘ کمر کے درد‘ معدہ اور السر کے مریضوں کو عبقری اپریل 2013ء کے رسالہ میں موجود نسخہ موجود ہے۔ ھوالشافی: کلونجی پچاس گرام‘ چھلکا اسپغول پچاس گرام‘ شہد سوگرام۔ کلونجی پیس کر چھلکا اور پاؤڈر کلونجی شہد میں ملائیں۔ کسی ڈبے میں محفوظ رکھیں ایک چمچ ناشتے اور ہر کھانے کے بعد چاہیں تو نہار منہ بھی لے سکتے ہیں۔ یہ نسخہ میں نے کئی لوگوں پر آزمایا اس میں تو اللہ کے حکم سے شفاء ہی شفاء ہے جس نے بھی مکمل یقین کے ساتھ یہ نسخہ بنایا تو اس نے بہت ہی اچھا رزلٹ سنایا اور روحانی پھکی کے تو عجیب ہی کمالات ہیں جس مرض کیلئے بھی یہ لی جائے وہ مرض اللہ کے حکم سے دور ہوجاتی ہے۔ میرے کزن ایک مرتبہ لیٹے ہوئے تھے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ جسم میں بہت درد ہیں اور بخار بھی ہے تو انہیں یہ پھکی استعمال کروائی اور ساتھ ہی وضو کروا کر وضو کے بعد تین گھونٹ اس بیماری کو دور کرنے کی نیت سے پلائے تو اللہ کے حکم سے فوراً وہ ٹھیک ہوگئے۔ عبقری کے میں نے بہت ہی تجربات کیے اور کررہے ہیں۔ اگر یہ مکمل تجربات ہی لکھنا شروع کریں تو ایک کتابچہ تیار ہوجائے گا۔معدے اور السر کے مریض ضرور استعمال کریں:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی شہرہ آفاق کتاب ’’میرے طبی رازوں کاخزانہ‘‘ میں آپ نے ’’معدے کے تمام امراض کیلئے ایک خاندانی راز‘‘ کے عنوان سے ایک نسخہ چھپا‘ اس کے فوائد بہت پائے ہیں‘ بتاتا ہوں:۔ معدے کی جلن‘ گھبراہٹ‘ بے چینی وغیرہ کیلئے بہت مفید ہے‘ الٹی آتی ہو تو ایک خوراک سے ہی بہت فائدہ ہوتا ہے‘ اکثر ایک خوراک سے ہی الٹی رک جاتی ہے‘ معدے کے جملہ امراض کیلئے بہت مفید ہے اورقطرے گرنے کے مرض میں بھی مفید پایا۔ معدہ اور السر کے مریض ضرور کریں۔ ھوالشافی: کلونجی پچاس گرام‘ چھلکا اسپغول پچاس گرام‘ شہد سو گرام‘ کلونجی پیس کر چھلکا اور پاؤڈر کلونجی شہد میں ملائیں‘ کسی ڈبے میں محفوظ رکھیں‘ ایک چمچ ناشتے اور ہر کھانے کے بعد چاہیں تو نہار منہ بھی لے سکتے ہیں۔ اس نسخہ کو بڑے بھائی نے میری چچی کو بنا کردیا جوڑوں کے درد‘ پٹھوں کے کھچاؤ وغیرہ کیلئے بہت مفید ثابت ہوا۔ حالانکہ انہوں نے مستقل استعمال نہیں کیا۔ والدہ کو جوڑوں کا مسئلہ تھا‘ اگر نیچے بیٹھے ہوتے تو اٹھتے اٹھتے کتنی دیر لگ جاتی میں نے یہی نسخہ بنایا اس میں اسپغول کا چھلکا بھی ملا دیا پھر بھی بہت فائدہ ہوا‘ ماشاء اللہ دماغی تقویت بھی ملی۔(جاری ہے)

 

 

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 918 reviews.