Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال.... قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - اپریل 2009ء

جوابات ماہ اپریل ٭اپنی والدہ کو عقرقرحاباریک پیس کر اس کی نسوار دیں دن میں 4بار ۔(روبینہ کندیاں شریف) والدہ کو اطریفل زمانی ایک چمچ دودھ کے ہمراہ صبح وشام 3ماہ دیں۔ (حکیم محمد شریف ہیڈ حاجی) والدہ کے لئے دماغی کمزوری کی ہر دوا مفید ہو گی لیکن مستقل کچھ عرصہ استعمال کریں خود میرے ساتھ بھی ایسا ہوا (والدہ عمیر ،کراچی) ٭ گھر کی لڑائی کی اصل وجہ شیطانی اثرات ہیں۔ آپ ہر نماز کے بعد مکمل اذان جائے نماز پر بیٹھے بیٹھے 7بار پڑھیں۔ اسکے علاوہ اٹھتے بیٹھتے روزانہ نہایت بکثرت اذان پڑھیں 40دن کریں پھر اس کا کمال دیکھیں۔ (عطا محمد قریشی گھڑی ساز، بہاولپور) ٭ اس کا علاج یہ ہے کہ آپ ناف میں اور مقعد میں سرسوں کا تیل انگلی سے لگائیں دن میں 3بار ۔خود میرا تجربہ ہے۔ میں بینک ملازم ہوں چند ہفتوں میں تندرست ہو ا تھا۔ (سرور چودھری لاہور)، آپ بادام کی گریاں رگڑ کر خوب ملیں اور یہ اپنے ہونٹوں پر لگائیں صبح وشام کریں۔ (صدف نیاز، خانیوال) ٭ خود میرے نواسے کا یہی حال تھا عبقری سے انمول خزانہ منگوا کر تمام گھر والوں نے پڑھا اور بچے پر پھونکا چند دنوں میں تندرست ہو گیا۔ ( محمد محسن عزیز) آپ اپنے بچے کے لئے چاروں قل ، آیت الکرسی 3بار پڑھ کر دم کریں اس طرح صبح وشام 40دن تک مسلسل کریں میرے سارے خاندان کا آزمودہ عمل ہے۔ (عثمان علی ، خضدار) ٭آپ اور بیٹی بلکہ سارے گھر والے آیت کریمہ کے ساتھ یَا عَزَّیزُ ملا کر پڑھیں یعنی ہرآیت کے بعد یَا عَزَّیزُ پڑھیں سارا دن پاک ،ناپاک ،وضو ،بے وضو یہ وظیفہ ضرور پڑھیں اپنے سسرال کا سخت تصور کرتے ہوئے سوا لاکھ کریں مسئلہ حل ہو جائے گا۔ (ٹیچر سلطانہ کوثر گوجر خان) ٭ آپ کی جائیداد کا حصہ ضرور ملے گا۔ میرے والد بھی اسی مسئلے سے دو چار رہے ہیں انہیں کسی نے یَا عَزَّیزُ یَا غَالِبُ یَا فَاتِحُ نہایت کثرت روزانہ ہزاروں کی تعداد میں پڑھنے کو کہا چند ماہ میں میرا مسئلہ حل ہو گیا آپ گھر والے یہ پڑھیں۔ (خلیل الرحمن جٹ ،رحیم یار خان) ٭آپ اپنے داماد کے لئے یہ عمل کریں حٰم لَایُنصَرُونَدن رات پڑھیں۔ سخت تصور ہو ۔داماد کے گھر کے تمام افراد پڑھیں اور تسلی سے پڑھیں ۔کام ہو جائے گا۔ (مستری انتظار علی، ہڑپہ) ٭ اپنے بیٹے کے لئے سورتہ فلق مع تسمیہ 200بار صبح اور سورتہ الناس 200بار شام کو نہایت توجہ سے پڑھیں اور ایک روٹی پر دم کر کے روٹی بیٹے کو کھلائیں 90 دن ایسا کریں اس کے علاوہ سارا دن سورتہ الکوثر مع تسمیہ ہر وقت پڑھیں۔ (یاسمین فیصل آباد) سوالات ماہ مئی ٭چھینکوں سے ہر وقت واسطہ پڑتا ہے دن رات بس چھینکیں لینا ہی میرا کام ہے کسی پل چین نہیں آتا کئی سالوں سے یہ تکلیف ہے الرجی کے انجکشن لگوائے لیکن فائدہ نہیں ہوا عبقری کا کوئی قاری اس کا علاج بتائے۔ (جنید احمد ،نواب شاہ) ٭بچے سارا دن پڑھتے ہیں لیکن یاد نہیں ہوتا ہر وقت طبیعت میں یہی افسوس رہتا ہے کہ بچوں کا کیا بنے گا عقل نام کی چیز ان کے اندر نہیں بس کوئی حل وظیفہ دوائی مل جائے جس سے میرے بچوں کا مسئلہ حل ہو جائے خدا رسول کا واسطہ ہے کچھ کریں(عفت بتول ،واہ کینٹ) ٭ مجھے کوئی ایسا عمل چاہئے کہ میں جنات کو دیکھ سکوں کیونکہ مجھے جنات سے ملنے اور دیکھنے کا بہت شوق ہے اگر کسی کے پاس یہ عمل ہو تو بخل نہ کریں ضرور بتائیں(عمارہ لاہور) ٭میری بیٹی ہر وقت الٹی کرتی رہتی ہے 3سال عمر ہے گرمی یا سردی ہر وقت جو بھی کھلائیں الٹی ہو جاتی ہے۔ بہت علاج کئے عرق سیرپ دیئے لیکن افاقہ نہیں ہوا ( فائزہ ،خضدار) ٭میرے والد ہمیں بہت ڈانٹتے تھے پھر ہم ان کی نافرمانی کرتے وہ ہر وقت سختی کرتے تھے نامعلوم کیا مسئلہ تھا وہ ہر وقت غصے میں رہتے تھے ان کی وفات ہو گئی۔ اب پچھتائے کیا ہو گا۔ کوئی عمل بتائیں یا طریقہ کہ والد ہم سے راضی ہو جائیں ( اہل خانہ جہانیاں) ٭تربوز کھانے سے ہمیشہ پیٹ میں گڑ بڑ ہو جاتی ہے۔ کالی مرچ کالا نمک ہر چیز لگاتے ہیں لیکن پھر بھی فائدہ نہیں ہوتا کسی تدبیر یا کوئی گھریلو خاتون ترکیب بتائے۔ (عائشہ خانم ملتان)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 780 reviews.