ایک روایت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مَن کَظَمَ غَیظًا وَ ھُوَ قَادِر عَلٰی اَن یُنَفِّذَہ دَعَاہُ اللّٰہُ عَلٰی رُوُوسِ الخَلَایِقِ یَومَ القِیَامَہ حتّٰی یُخَیِّرَہُ مِن اَیِّ حُورِشَائَ“ (شعب الایمان: 313/6) جو شخص باوجود غصہ کے دوسرے پر قدرت رکھتا ہو اس کے باوجود غصہ کو پی جائے تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن تمام مخلوقات کے سامنے بلائے گا اور اسے اختیار دے گا کہ جنت کی جس حور کو چاہے پسند کر لے۔“ ایک اور حدیث میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مَا جَرَعَ عَبد جَرعِہً اَعظَمَ اَجرًا عِندَ اللّٰہِ مِن جَرعَہِ غَیظٍ کَظَمَھَا ابتِغَائَ وَجہِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ“ (شعب الایمان: 314/6) ترجمہ : ”اللہ کے نزدیک اجر و ثواب کے اعتبار سے سب سے زیادہ عظمت والا گھونٹ وہ غصہ کا گھونٹ ہے جسے محض رضائے خداوندی کی نیت سے انسان پی جائے گا۔“ حقیقت یہ ہے کہ غصہ کو پی جانا اور مخاطب کو معاف کر دینا اعلیٰ درجہ کا کمال ہے۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے نزدیک انتہائی پسندیدہ اعمال میں سے یہ تین اعمال ہیں۔ (1) قدرت کے باوجود معاف کر دینا (2) تیزی اور شدت میں غصہ کو قابو میں رکھنا (3) اور اللہ کے بندوں کے ساتھ نرمی اختیار کرنا۔ (شعب الایمان: 318/6)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 754
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں