Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پڑھیے کلمہ کانصاب! نعمتیں ‘ برکتیں‘ رحمتیںپائیے بے حساب

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

مجھے علامہ لاہوتی پراسراری کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت اچھا لگتا ہے‘ جب عبقری آتا ہے تو میں سب سے پہلے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ ہی پڑھتی ہو۔ اس سلسلہ سے بہت لوگوں کو فیض مل رہا ہے۔ ہمیں بھی اس مضمون سے بہت فیض ملا

چاند کو دیکھ کر سورۂ شمس پڑھی اور مسئلہ حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرض ہے کہ میں پچھلے چار ماہ سے عبقری رسالہ مسلسل پڑھ رہا ہوں اور الحمدللہ کافی فائدہ حاصل ہوا ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کو ہمیشہ کامیاب و کامران اور خوش و خرم رکھے۔ آمین!۔ الحمدللہ! میں نے آپ کے رسالہ عبقری سے بہت کچھ حاصل کیا۔ خصوصاً چاند کا عمل کرنے اور مسلسل پڑھنے سے میری بہت سی مشکلات حل ہوئی ہیں۔ الحمدللہ !چاند کا عمل کرنے کی وجہ سے میرا میرے پسندیدہ کالج میں داخلہ ہوگیا حالانکہ اس سے پہلے میں نے بہت کوششیں کیں مگر ہمیشہ ناکام رہا مگر چاند کا عمل کرنے کی وجہ سے اللہ نے میری سن لی۔ چاند کا عمل:۔ جب چاندنی رات ہو تو چاند کو دیکھتے ہوئے اگر سورۂ شمس اکتالیس بار پڑھیں اور جتنے دن بھی چاند اپنی چاندنی میں رہے یعنی اس کی چاندنی واضح ہو اس کو دیکھتے ہوئے اکتالیس دفعہ پڑھیں ہر دفعہ بسم اللہ اول و آخر سات دفعہ درود شریف ضرور پڑھیں۔ (محمدسجاد‘ حضرو)
یاقہار نے آسیب سے نجات دلادی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں خاص طور پر ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ ہمارا پسندیدہ سلسلہ ہے۔ ہمیں بہت سے گھریلو مسائل کے ساتھ ساتھ ایک سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ میری بیٹی کے ساتھ آسیب کا معاملہ تھا۔ ہم نے بہت علاج کروایا مگر کہیں سے بھی آرام نہ آرہا تھا۔ ہم نے عبقری سےیَاقَھَّارُ کا ورد شروع کیا تھا اور آپ سے خط کے ذریعے اجازت بھی لی تھی اور آپ نے درس سننے کی ہدایت کی تھی اور ہم نے 90 دن کا ورد سارا دن اٹھتے بیٹھے وضو بے وضو پاک ناپاک پڑھا اور نہایت ہی یقین کےساتھ پڑھا اور درس بھی انٹرنیٹ سےڈاؤن لوڈ کرکے سنا۔ یہ وظیفہ میں نے اپنی بیٹی کیلئے شروع کیا تھا۔ اس کی طبیعت آج 90 دن کے بعد بہت ہی بہتر ہے۔ اس کی طبیعت دن بدن بہتر ہوتی جارہی ہے۔ اب تو ہم سے باتیں بھی کرتی ہے اور مسکراتی بھی ہے۔ (ش۔ا، گجرات)
پیدائشی دوست سے اللہ کی مخلوق کو فیض مل رہا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کے علم میں اضافہ کرے‘ آپ کوصحت اور سلامتی عطا فرمائے۔ آمین۔ میں تقریباً دو سال سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں۔ ہر ماہ عبقری کا شدت سے انتظار رہتا ہے۔ میں تو مہینے کی پچیس تاریخ سے ہی بار بار بک سٹال پر جاکر عبقری میگزین کے بارے میں پوچھنا شروع کردیتی ہوں۔ مجھے علامہ لاہوتی پراسراری کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت اچھا لگتا ہے‘ جب عبقری آتا ہے تو میں سب سے پہلے جنات کا پیدائشی دوست ہی پڑھتی ہو۔ اس سلسلہ سے بہت لوگوں کو فیض مل رہا ہے۔ ہمیں بھی اس مضمون سے بہت فیض ملا، ہماری بہت سے معاشی اور گھریلو پریشانیاں‘ الجھنیں ختم ہوئیں۔ گھر سے جھگڑے ختم ہوئے۔ ہم سب گھر والے اس مضمون میں آنے والے وظائف کرتے ہیں اور سکون پاتے ہیں۔ (ر،ن۔ ساہیوال)
کلمہ کے نصاب سے پریشانیاں حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ ایک سال سے پڑھ رہا ہوں‘ جس میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت ہی زیادہ شوق سے پڑھتا ہوں۔ مجھے یہ مضمون بہت پسند ہے۔ اس میں جو بھی اعمال بتائے جاتے ہیں میں وہ پڑھتا رہتا ہوں۔ مگر جو میں نےآج تک سب سے زیادہ عمل کیا ہے وہ ہے کلمے کانصاب! اب تک تقریباً چار لاکھ تک کلمہ پڑھ چکا ہوں مجھے اتنا سرور اور مزہ آتا ہے کہ میں انشاء اللہ لاکھوں کےلاکھوں پڑھنا چاہتا ہوں۔ مجھے جو مسئلہ آتاہے کلمہ کا نصاب پڑھتا ہوں تمام مسلمین مسلمات‘ مومنین مومنات جو دنیا فانی سےرخصت ہوگئے ہیں ان کی ارواح کو بخشتا ہوں میرا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ (م،ش،خ)
بڑی مشکلات کیلئے چھوٹا سا وظیفہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کافی عرصہ سے آپ کا ماہنامہ عبقری پڑھ رہی ہوں‘ یقین کریں اس میں سے کچھ مسائل ایسے ہوتے ہیں کہ جیسے یہ مسئلہ ہمارے ساتھ ہی ہے۔ میں ان میں سے کچھ وظائف کو پڑھتی ہوں یقین کریں کہ میرا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ خاص طور پر ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں موجود وظائف بہت باکمال ہوتے ہیں۔ میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کابتایا وظیفہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ اس چھوٹے سے وظیفے کو پڑھنے سے ہماری بہت بڑی بڑی مشکلات حل ہوئیں۔ اللہ آپ کو صحت دے اور آپ جیسی ہستی کا سایہ ہم گنہگاروں پر ہمیشہ رکھے۔ آپ کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے۔آمین ثم آمین۔ (ش، فیصل آباد)
یاقہار سے تنگ کرنے والی غیبی چیزوں کی شامت
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!سدابہار‘ سدا سلامت تاقیامت! امید ہے کہ آپ صحیح سلامت ہونگے‘ میری دعا ہے کہ آپ اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب اور آپ کے بچے اور لاہوتی صاحب کے بچے اور آپ کی کابینہ کے تمام افراد کو اللہ تعالیٰ اپنی حفاظت میں رکھے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کو بے حساب زندگی عطا فرمائے کہ آپ نے اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب نے ہم بے کسوں کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ اڑھائی سال پہلے اخبار مارکیٹ مری روڈ راولپنڈی سے پہلی مرتبہ عبقری خریدا اور اب ہر ماہ گھر میں عبقری لارہا ہوں‘ یقین کریں کہ آپ کیلئے اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کیلئے خودبخود دعائیں نکلتی ہیں۔ مجھے کا وظیفہ پڑھتے ہوئے آٹھ ماہ ہوچکے ہیں‘ حضرت حکیم صاحب!  یَاقَہَّارُ کی توکیا ہی بات ہے! تقریباً پانچ چھ مہینے پہلے غیبی چیزوں نے بہت تنگ کیا مگر میں پڑھتا گیا تو حضرت حکیم صاحب! اب حالات بالکل ٹھیک ہوگئے ہیں۔ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں آئے وظائف سے میری بہت سی پریشانیاں حل ہوئی ہیں ۔ میں پیدائشی دوست بہت شوق سے پڑھتا ہوں اور لوگوں کو بھی اس میں موجود وظائف کے بارے میں بتاتا ہوں جس سے مخلوق خدا کے مسائل بھی حل ہورہے ہیں۔ (ج،ر)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 790 reviews.