آدمی اگر ہمیشہ صحت مند‘ طاقتوراور توانا رہنا چاہتا تو اپنے معدے کو کبھی نہ بگڑنے دے‘ ثقیل غذاؤں سے پرہیز کرے۔
آپ اگر اپنی صحت کے معاملات میں محتاط رویہ رکھیں تو آپ کبھی بیمار نہ ہوں گے۔ ہم چونکہ صحت کی جانب توجہ نہیں دیتے‘ غفلت برتتے ہیں اورمرغن غذاؤں کا استعمال کثرت سے کرتے ہیں اس لیے بیماریاں ہمیں گھیرتی ہیں‘ ہمیں بیماریوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے اپنے اندر قوت مدافعت پیدا کرنی چاہیے تاکہ ہم بیماریوں کا شکار آسانی سے نہ ہوسکیں۔ایک کمزور آدمی طاقتور کے مقابلے میں جلد بیماری کا شکار ہوجاتا ہے جس کی صحت اچھی اور قابل رشک ہوگی وہ آسانی سے بیماری کا شکار نہ ہوگا۔ بیماری اگر اس پر حملہ آور ہو بھی جائے تو جلد صحت یاب ہوجائے گا۔ ہمیشہ ورزش کریں‘ مرغن غذائیں کبھی کبھار استعمال کریں۔ سادہ غذائیں روزمرہ کے کھانے میں استعمال کریں۔ زودہضم خوراک کھائیں تاکہ آپ کا نظام ہضم صحت مند رہے اور آپ کی تندرستی ہو اور آپ شگفتہ و تروتازہ رہ سکیں۔ بعض افراد کھانا بہت کھاتے ہیں اس لیے اکثر وہ لوگ بیمار رہتے ہیں جو لوگ کم کھاتے ہیں وہ کم بیمار ہوتے ہیں۔ یہ ایک طبی مسلمہ اصول بھی ہےکہ آدمی ہمیشہ اس وقت بیمار ہوگا جب وہ بھوک سے زیادہ کھائے گا۔ایک ماہر طبیب کا کہنا ہے کہ آدمی اگر ہمیشہ صحت مند‘ طاقتوراور توانا رہنا چاہتاہے تو وہ اپنے معدے کو کبھی نہ بگڑنے دے‘ ثقیل غذاؤں سے پرہیز کرے۔ سبزیاں پھل اور کبھی کبھار مرغ اور مچھلی کا گوشت استعمال کرے۔ اگر آپ سبزی میں گوشت استعمال کریں تو زیادہ مناسب ہوگا۔ سنگترے کا جوس بہترین ہے ۔ مٹر اور آلو کا استعمال کبھی کینسر نہیں ہونے دیتا۔ سبز پتوں والی سبزیاں بھی آپ کو سرطان سے بچائیں گی اورآپ چاق و چوبند اور صحت مند رہیں گے۔
مقصود جنجوعہ ‘ سیالکوٹ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں