منہ پر دانے اور داغ: میری عمر 21 سال ہے‘ میرے منہ پر داغ ہیں‘ شادی سےپہلے میرے منہ پر دانے تھے مگر داغ نہ تھے‘ اب شادی کے بعد میرے منہ پر دانے اور داغ بن گئے ہیں ‘ اب دانے نکلتے ہیں تو ساتھ داغ بھی بن جاتے ہیں‘ میں نے بہت کریمیں‘ ٹوٹکے استعمال کیے لیکن ان سے فرق نہیں پڑا۔ میرے سر کے بال بہت چھوٹے ہیں‘ میرے سر میں درد بھی رہتا ہے۔ (خ،م۔ لالہ موسیٰ)
مشورہ:چہرے پر دانے چکنی جلد کی وجہ سے نکلتے ہیں۔آپ صابن کا استعمال چھوڑئیے اور بیسن غسل خانے میں رکھیے۔ ایک چمچہ بیسن میں پانچ قطرے لیموں کا رس اور تھوڑا سا پانی ملائیے‘ لیکن وہ سخت رہے‘ نرم نہ ہونے پائے۔ پھر اسے آہستہ آہستہ چہرے پر ملیے۔ زیادہ سخت لگے تو ذرا سا پانی انگلیوں پر ڈال کر چہرے پر ملیے۔ خشک ہونے لگے تو منہ دھولیجئے۔ بیسن سے ساری چکنائی دور ہوجاتی ہے۔ رات کو تھوڑا سا بورک پاؤڈر دانوں پر روئی کی مدد سے لگا کر سو جائیے۔ نیم کے پتے بھی دانے دور کرتے ہیں۔ پتے سکھا کر باریک پیس لیجئے۔ دانوں پر پاؤڈر کی طرح لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ عبقری دواخانہ کی خون صفاء ضرور استعمال کریں۔ لگتا ہےشادی کے بعد آپ نے گرم اشیاء بہت زیادہ استعمال کی ہیں ان کا استعمال کم کردیں۔ چکنائی والی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔ رات کو سوتے وقت گھیکوار کا گودا بھی لگاسکتی ہیں۔بالوں کے مسائل کیلئے آپ بازار سے بادام کی کھل منگوا کر اس کو پانی میں بھگو کر اس سے سر دھوئیں‘ یا چاٹی کی لسی سے سر کو دھویا کریں۔ سر میں کسی اچھے تیل(سرسوں ‘ روغن بادام یا تلوں کے تیل) سے مالش کیا کریں اس سے آپ کا سردرد بھی دور ہوگا اور بال بھی لمبے گھنے اور شاندار ہوجائیں گے۔
بال بہت اترتے ہیں: محترم قارئین! میرے سر کے بال بہت زیادہ اترتے ہیں‘ بہت سے نسخے بھی استعمال کیے‘ تیل بھی استعمال کیا مگر بال بدستور اترتے ہیں۔ براہ مہربانی کسی تیل کا ہی بتادیجئے‘ جسے لگانے سے بال گرنا بند ہوجائے۔ مزید میرے سر سے جوئیں ختم نہیں ہورہیں‘ جتنی بھی نکال لوں مگر بعد میں پھر وہی حال ہوتا ہے۔ براہ مہربانی جوئیں ختم کرنے کیلئے بھی آسان سا حل بتادیجئے تاکہ بعد میں جوئیں دوبارہ نہ ہوں۔ (مریم جاوید‘ گوجرانوالہ)
مشورہ:مریم بہن! اگر غذا پر توجہ نہ دی جائے تو بالوں پر ضرور فرق پڑتا ہے اور وہ آہستہ آہستہ گرنے لگتے ہیں۔ آپ اپنے بالوں پر توجہ دیجئے‘ تیل لگائیے‘ اپنی غذا دیکھئے کہ تمام دن آپ کیا کھاتی پیتی ہیں۔ موسمی سبزیاں پکا کر کھائیے اور کچی بھی بطور سلاد۔ آپ سلاد میں تازہ پھل مثلاً سیب‘ کیلے شامل کیجئے۔ صبح و شام دودھ پیجئے۔ بالوں کیلئے زیتون‘ آملے‘ بادام‘ انڈے اور ناریل کا تیل مفید ہے۔ کچھ خواتین چار یا پانچ تیل ملا کر لگاتی ہیں۔ بہرحال آپ کوجو تیل آسانی سے خالص مل جائے‘ لگانا شروع کردیں۔ تیل لگانے سے بالوں کے گرنے میں فرق پڑجائےگا۔ جوؤں کا علاج صرف صفائی ہے‘ اپنے بال صاف رکھیں اور نہانے سے آدھ گھنٹہ پہلے بالوں میں لیموں کاٹ کر اچھی طرح مل لیں۔ جوئیں ختم ہوجائیں گی۔
چھائیوں سے پریشان: میرا مسئلہ چھائیوں کا ہے‘ میری عمر 50 سال ہے‘ میرے چہرے پر دس سالہ چھائیاں ہیں‘ ڈاکٹر سے علاج کروایا ہے مگر وہ کہتے ہیں کہ یہ کم ہوتی ہیں مگرجاتی نہیں ہیں۔ میرے گھر پر ماہنامہ عبقری لگا ہوا ہے جو میں پڑھتی ہوں‘ آپ کے خواتین کے مشورے بہت زبردست ہوتے ہیں اسی لیے آپ سے رابطہ کیا ہے۔ امیدہے آپ کوئی آسان سا ٹوٹکہ بتائیں گی۔ (شاہانہ زاہد)
مشورہ:شاہانہ بی بی! چہرے پر چھائیاں بہت بُری لگتی ہیں۔ اس کا سب سے بہتر علاج تو زیادہ سے زیادہ پانی پینا ہے۔ میک اپ کم کریں اور تیز دھوپ سے بچیں۔ اگر خضاب سے شکایت ہے تو کچھ عرصہ کیلئے بال نہ رنگیے۔ رات کو جلد سوجائیے تاکہ نیند پوری ہو۔ اس کیفیت میں تازہ پکا ہوا پپیتا بہت مفید ہے۔ دو چار قاشیں کھائیے اور ایک ٹکڑا لے کر چھائیوں پر آہستہ آہستہ ملیے۔ سنگترے کے چھلکے سکھا کر پیس لیجئے‘ اس سفوف میں دو چار لیموں کے خشک چھلکے بھی ملائیے۔ پھر تھوڑے سے گلاب کے عرق میں اس کا آمیزہ بنا کرچہرے پرلگائیے۔ چٹکی بھر ہلدی بھی ملا سکتے ہیں۔ سوکھنے پر عرق گلاب لگائیے‘ اسی طرح کھیرے اور ٹماٹر کا گودا بھی لگاسکتی ہیں۔
رنگت پیلی: ہم سب بہن بھائیوں کی رنگت پیلی ہے۔ہم سب بہن بھائی کمزور ہیں‘ کیسے ٹھیک ہوں گے۔ میری عمر 22 سال ہے‘ پیٹ خالی ہو یا بھرا ڈکار آتے ہیں‘ علاج تجویز فرمائیں۔ مزید چہرے کی رنگت کیلئے کوئی کریم بھی بتائیے۔ (فریحہ ایمن‘ ڈی آئی خان)
مشورہ:بی بی! بعض لوگ قدرتی طور پر دبلے پتلے ہوتے ہیں۔ وہ ایک محاورہ ہے نا! کھائے بکری کی طرح‘ سوکھے لکڑی کی طرح‘ یعنی ان پر کسی طرح ماس بوٹی نہیں چڑھتی۔ اب آپ تمام بہن بھائیوں کیلئے ایک آزمودہ نسخہ لکھ رہی ہوں آزمائیے گاضرور! بڑے کام کی چیز ہے اور بدذائقہ بھی نہیں۔ آپ بازار سے مغزبادام آدھ کلو منگائیے۔ آج کل امریکن بادام مل رہے ہیں جو کڑوے نہیں ہوتے۔ آپ دیسی بادام بھی توڑ‘ چکھ کر رکھ سکتی ہیں۔ ورق نقرہ ایک پیکٹ لیں۔ دیکھ کر خریدیے‘ ورق کالے نہ ہوں۔ چھوٹی الائچی ایک تولہ لے کر ان سب کو موٹا موٹا کوٹ لیں۔ اب چار کلو گائے کا دودھ پکنے کیلئے رکھ دیں‘ جب ابال آجائے تو بادام‘ ورق نقرہ اور چھوٹی الائچی چھلکے سمیت ملا کر پکائیے۔ جب دودھ خشک ہونے لگے تو آدھ کلو سے کم چینی شامل کرکے اچھی طرح کھویا بھون کر رکھ لیں۔ فریج میں رکھیے۔ صبح کے وقت ایک لڈو کے برابر کھائیے اور اوپر سے ایک گلاس دودھ پی لیں۔ یہ آپ کا ناشتہ ہے۔ کھویا جب ختم ہوجائے تو مجھے ضرور لکھیے گا کہ اب آپ سب کی صحت کیسی ہے۔ یہ ایک قوت بخش اعصابی ٹانک ہے جو پورے جسم کی طاقت دیتا ہے۔ان شاء اللہ اس ٹوٹکے سے آپ کی رنگت پر بھی مثبت اثر پڑےگا۔
گوشت کھالوں تو: اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کو اور تمام ادارے کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ عبقری ایک سال سے پڑھ رہی ہوں‘ یہ بہت ہی اچھا میگزین ہے۔ مجھے ایک مسئلہ درپیش ہے وہ یہ کہ میں اگر گوشت کھالوں تو مجھے پورے جسم پر شدید خارش شروع ہوجاتی ہے اور پورے جسم پر دانے نکل آتے ہیں۔ میں اس مسئلہ سے بہت پریشان ہوں۔ ڈاکٹری دوائی وقتی طور پر تو فائدہ دیتی ہے اور پھر وہی حال۔ مہربانی فرما کر کوئی اچھا سا مشورہ عنایت فرمائیں۔ (شہناز اجمل‘ چاہ منجھووالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں