گھرکے حالات سنور گئے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر کے حالات بہت زیادہ خراب تھے‘ بہن بھائیوں کی شادیاں نہیں ہورہی تھیں‘ کسی نے جو بتایا کیا‘ گھر کے حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے تھے‘ آپس میں لڑائیاں بڑھتی جارہی تھیں۔ پھر ہماری ہمسائی نے ہمیں عبقری دیا‘ ہم نے عبقری میں سے دیکھ کر مختلف وظائف کیے اور بیماریوں کیلئے کچھ ٹوٹکے آزمائے‘ یہ عبقری میں دئیے اعمال کی ہی برکت ہے کہ میرے ایک بھائی اور بہن کی جھٹ منگنی اور پٹ بیاہ ہوگیا‘ گھر کے حالات بھی کافی سنور گئے ہیں۔ یہ سب آپ کی دعاؤں اور عبقری کا ہی فیض ہے۔ (ج،ق)عبقری سےہر جگہ عزت پائی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً عرصہ چار سال سے عبقری کی قاری ہوں‘ الحمدللہ اس کے وظائف سے میں نے بہت فیض پایا ہے اور اپنے ملنے جلنے والوں کو اکثر مستفید کرتی رہتی ہوں جس کی وجہ سے میں جہاں جاتی ہوں سب میری بہت عزت کرتے ہیں۔ میں چند عبقری ہر ماہ لوگوں میں بانٹتی ہوں جس کی وجہ سے میرے بہت سے مسائل حل ہوئے۔ (ڈاکٹر حمیرا‘ گجرات)
ٹی وی بند کرنے کا انعام: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر ہروقت ٹی وی پر میوزک اور فلمیں چلتی تھیں ‘ ہمارا گھر بے پناہ مسائل کا شکار تھا‘ میرے ابو کو کسی نے کہا گھر سے ٹی وی بند کردو‘ تقریباً چار پانچ سال پہلے ہم نے ٹی وی بند کردیا اور سٹور میں رکھ دیا‘ اس کے کچھ ماہ بعد ہی ابو ایک بک سنٹر پر گئے تو وہاں عبقری رسالہ پر نظر پڑی اور ابو لے آئے۔ جب سے عبقری آیا ہمارے گھر سے مسائل جانا شروع ہوگئے۔ میری امی کا یقین ہے کہ یہ ٹی وی بند کرنے کا انعام ہے۔ اب الحمدللہ! ہمارے گھر میں درس چلتا رہتا ہے۔ (خدیجہ بنت احمد‘ اسلام آباد)
گناہوں سے معافی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! رسالہ عبقری پڑھا‘ پڑھ کر دل کو سکون ہوا۔ اس میں اتنے اچھے اچھے مختصر وظائف اور چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے ہیں جن سے ہمیں بہت فائدہ ہورہا ہے۔ اس کو پڑھ کر اپنے گزشتہ گناہوں سے معافی مانگنے کا موقع ملا اور سچی توبہ کی۔ (پوشیدہ‘ مظفرگڑھ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں