عمرو بن شاس اسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ جو کہ اصحاب الحدیبیہ سے ہیں کہتے ہیں کہ میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے ساتھ یمن گیا اس سفر میں انہوں نے میرے ساتھ اچھا سلوک نہ کیا۔ چنانچہ میرے دل میں نفرت سی ہوگئی جب واپس آیا تو مسجد میں اس واقعہ کو بیان کردیا چنانچہ یہ بات رسول اللہ ﷺ تک پہنچی۔ ایک دن سویرے سویرے میں مسجد میں حاضر ہوا نبی کریم ﷺ کچھ ساتھیوں کے ساتھ تشریف فرما تھے جب آپ ﷺ نے مجھے دیکھا تو سخت غصے میں تھے یعنی ناراضگی سے دیکھا چنانچہ جب ہم بیٹھ گئے فرمایا: اے عمرو! اللہ کی قسم تو نے مجھے سخت تکلیف دی ہے میں نے عرض کیا: یارسول اللہ !ﷺ اللہ کی پناہ لیتا ہوں کہ آپ ﷺکو تکلیف دوں آپ ﷺ نے فرمایا ’’ہاں‘‘ جس نے علی (رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ) کو تکلیف دی اس نے مجھ کو تکلیف دی۔ (مسند احمد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں