حضرت مولانا عبیداللہ المفتی رحمۃ اللہ علیہ مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور ان نابغہ عصر شخصیات میں سے تھے جو پرانے چراغ اور ایسے مخلصین میں سےجنہوں نے تمام زندگی اپنا جان اپنا مال اور اپنا وقت امت کی خیرخواہی کیلئے خرچ کیا‘ حضرت مرحوم رحمۃ اللہ علیہ تمام زندگی نظریہ پاکستان کے تحفظ اور اس کی بقا کیلئے فکرمند رہے۔ حضرت مرحوم رحمۃ اللہ علیہ ایک ہمدرد دل‘ بااخلاق بول اور شیریں طبیعت کا ایک انوکھا امتزاج تھے۔ میں ان کی خدمت میں حاضر ہوتا‘ نبض دکھاتے‘ عربی اردو اور فارسی کے اشعار ڈھیروں انہیں یاد تھے۔ بلا کا حافظہ، وصال سے کچھ دن پہلے حاضر ہوا‘ تو میں نے پوچھا حضرت آپ کی عمر فرمانے لگے الحمدللہ! 95 سال۔ اور ایک بات بار بارفرماتے تھے کہ دعا کریں اللہ ایمان والی قبر ایمان والی موت عطا فرمائے۔ حضرت موصوف رحمۃ اللہ علیہ کی صدی بھر کی خدمات ناقابل فراموش رہے گی۔ ایک دفعہ مجھے فرمایا میرے پاس آنا‘ اور ویسے بھی اگر میں حاضر نہ ہوتا تو اپنے ڈرائیور فاروق کے ساتھ خود تشریف لےآتے اور یہ ایک دفعہ نہیں بے شمار بار ہوا اور مجھ چھوٹے پر شفقت فرماتے۔ میری دوائی استعمال بہت اعتماد سے اور توجہ سے کرتے۔ ایک دفعہ فرمایا: میرے پاس آنا‘ میں حاضر ہوا تو مجھے بٹھا کر اندر تشریف لے گئے‘ اور اپنے پیڈ پر اپنے سلسلے کی خلافت اور اجازت سے نوازا۔ اور فرمانے لگے عالم میں جو خدمات ہورہیں اور اللہ نے آپ کو اس کا ذریعہ بنایا ہے میں چاہتا ہوں کہ ان خدمات میں میرا حصہ بھی مل جائے جبکہ یہ بول ان کی عظمت کو واضح کررہے تھے ورنہ تو عالم کی روحانیت اور علوم نبویﷺ میں ان کا حصہ تو اتنا زیادہ ہے ہم کہاں پہنچ سکتے ہیں؟ رب کریم ان کی قبر کو اپنی رحمت کے نور سے بھردے آمین!۔11-3-2016 جمعہ نماز کے بعدآپ کا جنازہ جم غفیر اور 90 فیصد سے زیادہ دیندار لوگوں کاہجوم ، ایک اعلان کررہا تھا اللہ والوں کے جنازے ایسے ہوتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں