Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کسانوں کے روزمرہ مسائل او رعبقری کے آسان ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

ہمارے گھر میں امرود کے دو درخت لگے ہوئے ہیں مگر مسئلہ یہ تھا کہ ان پر پھل تو بہت لگتا تھا مگر تمام پکے ہوئے میٹھے امرود میں بے پناہ کیڑے ہوتے تھے کوئی بھی ان کو نہ کھاتا اور نیچے گر کر گل سڑ جاتے۔ ہم کافی ادویات بھی استعمال کیں مگر مسئلہ جوں کا توں تھا۔

گائے کے منہ خور کا آسان گھریلو ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ 2012ء کی بات ہے کہ ہم نے ایک گائے قربانی کیلئے خریدی۔ جب گھر لائے تو اس نے دو دن کے بعد کھانا پینا چھوڑ دیا‘ بہت سے جانوروں کے ڈاکٹروں کو دکھایا مگر کسی کی سمجھ میں نہ آیا الٹا اس کو ٹیکے لگا لگا کر زخمی کردیا۔ ہمارے ہمسائے میں ایک بزرگ آدمی تھے‘ انہوں نے جب دیکھا تو فرمانے لگے کہ اس کو منہ خور ہوگیا ہے اس لیے یہ کچھ بھی کھا نہیں رہی۔ اس کا علاج یہ ہے کہ ایک کلو مکھن اور تھوڑا سا نمک ملا کر اس کا منہ کھول کر تالو پر ملیں۔ انہوں نے یہ ٹوٹکہ خود ہمارے گھر آکر صبح و شام کیا۔ دو گھنٹے تک پانی نہیں دیا۔ دو دن میں گائے بالکل ٹھیک ہوگئی اور اس نے کھانا پینا شروع کردیا۔ (انعام الحسن‘ لاہور)
پھل کو اب کبھی کیڑا نہیں لگا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر میں امرود کے دو درخت لگے ہوئے ہیں مگر مسئلہ یہ تھا کہ ان پر پھل تو بہت لگتا تھا مگر تمام پکے ہوئے میٹھے امرود میں بے پناہ کیڑے ہوتے تھے کوئی بھی ان کو نہ کھاتا اور نیچے گر کر گل سڑ جاتے۔ ہم کافی ادویات بھی استعمال کیں مگر مسئلہ جوں کا توں تھا۔ ایک دن ہمارے دودھ والے انکل نے ہمیں کہا کہ آپ لوگ اپنے امرود کے درختوں کو دم وغیرہ کروائیں۔ اس کا تمام تو پھل ضائع ہوجاتا ہے یہ درخت بیچارہ کتنا روتا ہوگا کہ یہ اتنی محنت سے پھل دیتا ہے اور اس کو کوئی کھا نہیں سکتا اس میں کیڑا پڑجاتا ہے۔ میں نے محلے میں اپنی آنٹی سے بات کی تو انہوں نے مجھے درود ابراہیمی کی تسبیح بتائی‘ آنٹی نے بتایا کہ ہمارے امرود خراب ہوئے تو ہم 41 دن درودابراہیمی کی ایک تسبیح کرکے دم والا پانی ڈالتے تھے۔ پھر میں نے بھی شروع کردی جس دن میں نے شروع کی اس دن مجھے رات کو خواب آیا کہ ہم امرود کا نیا پودا لگارہے ہیں اور ہمارے ساتھ والی آنٹی مجھے ایک شیشے کی بڑی بوتل میں زیتون کی جڑ دے کر جاتی ہیں اور مجھے کہتی ہیں کہ تم یہ بھی لگالو۔ اب کچھ دنوں کے گزرنے کے بعد امرود میں کیڑا نہیں ہے اور میں دورد ابراہیمی کی تسبیح کے ساتھ بیت والی تسبیحات بھی دم کردیتی تھی۔ (غ۔ش)
بکرے کا ہاضمہ لاجواب بنانے کا ٹوٹکہ
بکرے کو کالا نمک کھلانے سے اس کا ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے اس کے علاوہ ہفتے میں ایک دفعہ گڑ کھلانے سے وہ بیمار نہیں ہوتا۔بھینسوں کو پیاز کھلانے سے ان کے دودھ میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کا ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے۔ مرغے اور مرغیوں کےپاؤںمیں اکثر زخم ہوجاتے ہیں۔ اگر ان پر ہلدی اور تیل مکس کرکے روئی کے ساتھ لگائیں اور اوپر کپڑا باندھ دیں تو چند دنوں میں ہی زخم ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ (اعظم مغل‘ لاہور)
پالتوبلی کو موشن لگ جائیں تو
اگر گھریلو بلی کوموشن لگ جائیں تو اسے بازار سے ڈرائی کیٹ فوڈ لے کر دیں اور دودھ بالکل نہ دیں۔ (حسیب‘ کراچی)
گائے بھینس کا دودھ خشک ہوجائے تو
گائے، بھینس وغیرہ کا دودھ خشک ہوگیا ہوتو سورۃ فاتحہ، آیت الکرسی، چاروں قل شریف، 7,7 مرتبہ کاغذ پر لکھ کر صبح و شام ایک تعویذ کاغذ سمیت گائے یا بھینس وغیرہ کو کھلادیں انشاء اللہ خشک شدہ دودھ بحال ہوجائے گا۔ مجرب ہے۔ (7 دن تک کھلائے)۔(محمد عبداللہ‘ مظفرآباد)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 744 reviews.