عبقری میں بہت سے قارئین نے قیمتی موتی پیش کیے میری بھی خواہش تھی کہ میں اپنے کچھ آزمودہ اعمال پیش کروں۔ اس لیے قارئین کی خدمت میں آج کچھ اعمال لایا ہوں۔ آج کل جادو کا بہت زور ہے اور ہر دوسرا گھر جادو کی وجہ سے پریشان ہے۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ کچھ مہینوں سے پڑھتا ہوں‘ الحمدللہ بہت بہترین رسالہ ہے اور آپ کا یہ بہت مخلصانہ اور بہترین کام ہے اس رسالے سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی عمر میں برکت عطا فرمائے۔ عبقری میں بہت سے قارئین نے قیمتی موتی پیش کیے میری بھی خواہش تھی کہ میں اپنے کچھ آزمودہ اعمال پیش کروں۔ اس لیے قارئین کی خدمت میں آج کچھ اعمال لایا ہوں۔ آج کل جادو کا بہت زور ہے اور ہر دوسرا گھر جادو کی وجہ سے پریشان ہے۔ جادو کیلئے میرے چند اعمال جو کہ ہرقسم کے جادو کا الحمدللہ توڑ ہے۔ 1۔ پانچ مرتبہ آیۃ الکرسی‘ 4 مرتبہ سورۂ فلق‘ 5 مرتبہ سورۂ ناس پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں اور پانی پر دم کرکے پی لیں‘ صبح و شام عمل کریں۔ 2۔دوسرا عمل مجھے خواب میں ملا‘ اپنے دونوں ہاتھوں اورپاؤں کے ناخنوں پر سات مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر دم کریں‘ انشاء اللہ کرم ہوگا۔ 3۔ دن میں کسی بھی وقت
گیارہ بار پڑھیں۔ اول و آخر درود شریف گیارہ مرتبہ کے ساتھ اپنے اوپر دم کریں‘ پانی پر بھی دم کرکے پئیں۔ یہ عمل دن میں کئی بار بھی کرسکتے ہیں۔ اب کچھ اسماء حسنیٰ بھی پیش کرتا ہوں۔ جادو سے حفاظت کیلئے صبح شام 100 مرتبہ اپنے اوپر دم کریں‘ پانی پر بھی دم کریں۔ اسماء الحسنیٰ کا دوسرا عمل: اپنے اوپر دم کریں‘ پانی پر دم کریں جادو کے مریض کو خیال رکھنا چاہیے۔ جب گھر سے باہر جائے تو اپنا حصار ضرور کرے۔ حصار کرنے کا طریقہ: یااللہ میری اور میرے سب گھروالوں کی حفاظت فرما۔ میرے دائیں سے‘ میرے بائیں سے‘ میرے آگے سے‘ میرے پیچھے سے‘ میرے اوپر سے‘ میرے نیچے سے اور پھر یہ اسماء پڑھیں۔ سب نام اکٹھا سو مرتبہ پڑھیں اور اپنے اوپر دم کردیں۔ راستےمیں بھی پڑھ سکتے ہیں۔
قرض سے خلاصی میں ہوگئی نہایت آسانی
سورۂ یٰسین شریف عشاء کی نماز کے بعد پڑھنے کےبعد سات مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ یہ عمل قرض کی ادائیگی کیلئے اکسیر ہے۔ انشاء اللہ جلد قرض سے نجات ہوگی۔2۔ اگر کوئی شخص قرض کی ادائیگی میں مبتلا ہو اور قرض اتارنا مشکل ہوگیا ہو تو دن کے کسی وقت وضو کی حالت میں سورۂ تحریم پارہ 28 صرف ایک بار پڑھ لیا کرے اور اس وقت تک پڑھتا رہے جب تک سارا قرض اتر نہیں جاتا۔ 3۔ عشاء کی نماز ادا کرکے گیارہ بار درود شریف پڑھیں اور پھر سورۂ نصر (پارہ30) اکتالیس بار پڑھیں اور پھر گیارہ بار درود شریف پڑھ لیں۔ یہ اکتالیس دن کا عمل ہے اور سورۂ چھوٹی سی ہے انشاء اللہ اس کی برکت سے ضرور قرض اترے گا اور زندگی بھی خوشحالی آئیگی۔ 4۔ جو شخص قرض میں گرفتار ہو اور قرض اتارنا مشکل ہوگیا ہو تو یہ عمل صرف ایک بار کریں انشاء اللہ ضرور قرض اتر جائے گا۔ وہ عمل یہ ہے: نماز جمعہ پڑھ کر اول و آکر درود ابراہیمی سات بار‘ سورۂ کہف پڑھ لیں اور اللہ سے دعا کریں۔ انشاء اللہ قرض اتر جائے گا۔ 5۔ نماز فجر ادا کرکے بیٹھے بیٹھے اول و آخر درود شریف صرف تین بار سورۂ تکاثر پڑھ لیا کریں۔ اس کے بعد ظہر کی نماز پڑھ کر اپنے معمولات سے فارغ ہوکر سو بار درج ذیل درود شریف پڑھ لیاکریں۔ اس عمل سے ان شاء اللہ قرض بھی اترے گا اور ساتھ ساتھ قبر اور آخرت بھی بنتی چلے جائے گی۔ نوٹ: ان پانچ اعمال سے کوئی بھی ایک پابندی سے کرنا شروع کردیں انشاء اللہ ضرور قرض سے جان چھوٹ جائیگی۔(ماخوذ: اسلامی وظائف کا انسائیکلوپیڈیا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں