Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بڑھتی عمر سے پریشان خواتین کیلئے چند اصول‘ چند ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - مئی 2016ء

دھوپ، آلودگی، غیرمتوازن غذا اور سگریٹ نوشی وغیرہ آپ کی جلد کی شگفتگی چھین کر اس پر جھریاں بننے کا عمل تیز کردیتے ہیں۔ جیسا کہ ایک بہت پرانی کہاوت ہے کہ ’’احتیاط علاج سے بہتر ہے‘‘ لہٰذا احتیاط اور توجہ سے کام لیتے ہوئے اپنی جلد کی شادابی تادیر برقرار رکھی جاسکتی ہے

نوجوانی کی دور کی بات ہی الگ ہوتی ہے۔ عمر کے اس سنہری دور میں آپ ہر رنج و فکر اور ڈر و خوف سے آزاد ہوتی ہیں۔ 20 سال کی عمر کو بلاشبہ آپ کی زندگی کا بہترین دور قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس عمر میں آپ ٹین ایج میں چہرے پر نکلنے والے دانوں اور مہاسوں سے بہت حد تک نجات حاصل کرلیتی ہیں اور آپ کی جلد کی آب و تاب اور شادابی اس وقت عروج پر ہوتی ہے۔ جلد کی یہ خوبصورتی کو لاجن کے ہائی لیول کے باعث ہوتی ہے جو کہ ایک قدرتی پروٹین ہے اور اسی کی وجہ سے جلد ہموار اور جواں نظر آتی ہے۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ جلد میں پختگی آتی جاتی ہے اور یہ دھوپ، آلودگی اور تفکرات کے سبب اپنی لچک کھودیتی ہے۔
تروتازہ اور شاداب جلد: صحت مند اور جواں جلد کی سطح خوبصورت، ہموار اور چمکدار ہوتی ہے۔ جلد میں موجود کولاجن اور الاسٹن جیسے مادے اسے تروتازہ اور شاداب رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی جلد اسی وقت شاداب اور جواں نظر آتی ہے جب یہ: 1۔ ڈھیلی نہ ہو بلکہ ہموار ہو۔ 2۔ چمکدار ہو۔ 3۔گداز اور شاداب ہو۔ بیس سال کی عمر کے بعد ہرگزرتے برس کے ہمراہ آپ کی جلد میں کولاجن کا تناسب ایک فیصد کم ہوتا جاتا ہے۔ نتیجتاً یہ کہ عمر کے ساتھ ساتھ آپ کی جلد پتلی اور باریک ہوجاتی ہے۔ پسینے اور روغن پیدا کرنے والے غدود کی کارکردگی میں کمی کے علاوہ کولاجن اور الاسٹن کی پیداوار میں کمی کے باعث جلد پر جھریاں نمودار ہوجاتی ہیں۔ سو، جلد کی پختگی اور اس پر بڑھاپے کے آثار نمودار ہونا ایک قدرتی عمل ہے لیکن کچھ بیرونی عوامل جیسے کہ دھوپ، آلودگی، غیرمتوازن غذا اور سگریٹ نوشی وغیرہ آپ کی جلد کی شگفتگی چھین کر اس پر جھریاں بننے کا عمل تیز کردیتے ہیں۔ جیسا کہ ایک بہت پرانی کہاوت ہے کہ ’’احتیاط علاج سے بہتر ہے‘‘ لہٰذا احتیاط اور توجہ سے کام لیتے ہوئے اپنی جلد کی شادابی تادیر برقرار رکھی جاسکتی ہے اور جھریاں بننے کے عمل کو آہستہ کیا جاسکتا ہے۔ اس لیےبہتر یہی ہے کہ جلد پر بڑھاپے کے آثار نمودار ہونے سے پہلے ہی اس کی حفاظت شروع کردیں گوکہ ہر شخص کی جلد پر عمر رسیدگی کے آثار الگ الگ وقت پر نمودار ہوتے ہیں تاہم کچھ علامات ایسی ہیں کہ بیس سال کی عمر کے بعد آپ کو ان کا خیال رکھنا چاہیے کہ کہیں یہ آپ کی جلد پر نمودار تو نہیں ہورہیں۔ ان علامات میں گہرے داغ، دھبے، رخساروں پر جھائیاں اور آنکھوںکے اردگرد بننے والی جھریاں شامل ہیں۔ یہاں آپ کیلئے کچھ مفید پراڈکٹس کے استعمال کی تجویز پیش کی جارہی ہے جنہیں آپ اپنے اسکن کیئر کے معمول میں شامل رکھیں۔ اس سے آپ اپنی بیس سال کی عمر والا تازگی بھرا تاثر تادیر برقرار رکھ سکتی ہیں۔ سب سے پہلی بات یہ کہ سال کے 365 دنوں تک اچھا اور زود اثر سن اسکرین استعمال کریں جس میں SPF کی مقدار کم از کم 35 ہو تاکہ آپ کی جلد سورج کی مضر شعاعوں سے محفوظ رہے۔ موئسچرائزر کا استعمال بھی اپنے روزانہ کے معمول میں شامل رکھیں کیونکہ یہ آپ کی جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے اور آپ کو شاداب اور جواں رکھتا ہے۔ ایسا موئسچرائزر منتخب کریں جس میں گلیسرین شامل ہو تاکہ یہ آپ کی جلد کی نمی کو محفوظ رکھے۔ صابن کے استعمال سے حتی الامکان گریز کریں کیونکہ یہ آپ کی جلد کی نمی اور روغن کو خشک کردیتا ہے۔ اس کے بجائے ہمیشہ کوئی ہلکا اور نرم اثر فیس واش استعمال کریں۔ جلد کی خوبصورتی اور تازگی کیلئے اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے ایسی پروڈکٹس استعمال کریں جن میں کولاجن بوسٹرز شامل ہوں۔ یہ بوسٹرز چونکہ کولاجن کی افزائش کرتے ہیں اس لیے آپ کی جلد نہ صرف شکنوں اور جھریوں سے پاک رہتی ہے بلکہ چھائیاں اور داغ دھبے بننے کے عمل کی رفتار بھی سست ہوجاتی ہے۔
آپ اپنی عمر کیوں چھپاتی ہیں؟
عمر کا بڑھنا اور اس کے ساتھ جسمانی تبدیلیاں رونما ہونا فطری بات ہےمعلوم ہوا کہ خواتین اپنی بڑھتی عمر سے خائف رہتی ہیں اور اسے چھپانے کیلئے ہر ممکن جتن کرتی ہیں جس کے نتیجے میں انہیں ذاتی الجھنوں کے ساتھ خاندانی اور معاشرتی مسائل بھی پیش آتے ہیں۔ کیونکہ حقیقت سے کترانے کے سبب وہ لوگوں کے ساتھ ملنے جلنے سے گریز کرنے لگتی ہیں اور کسی بھی فرد کے منہ سے اپنی عمر کے بارے میں کوئی تبصرہ سننا پسند نہیں کرتیں خواہ وہ فرد ان کا شوہر یا اولاد ہی کیوں نہ ہو۔ ان سطور میں آپ کی رہنمائی کیلئے ایسی کچھ غلطیاں اور ان سے بچنے کی تدابیر پیش کی جارہی ہیں جو خواتین عموماً اس وقت کرتی ہیں جب وہ ادھیڑ عمری کے دور میں قدم رکھتی ہیں۔اپنے اسٹائل میں تبدیلی لانے کی ضرورت کو قبول نہ کرنا: اس دور میں سب سے بڑی غلطی جو زیادہ تر عورتیں کرتی ہیں وہ اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہے کہ عمر کےساتھ انہیں اپنے حلیے‘ پہننے‘ اوڑھنے کی عادات اور بناؤ سنگھار کے طور طریقوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے کیونکہ بہت سے ہیئر اسٹائلز اور ملبوسات ایسے ہوں گے جو بیس سال کی عمر میں تو یقیناً آپ پر سجتے ہوں گے لیکن اب انہیں اپنا کر آپ مضحکہ خیز بھی دکھائی دے سکتی ہیں۔ لہٰذا عمر کے ساتھ اپنی وضع قطع میں تبدیلی لانے کی ضرورت کو تسلیم کریں اور اسے نظرانداز نہ کریں۔ نئے کپڑے: بڑھتی عمر کی جانب گامزن کچھ خواتین کے ساتھ ایک مسئلہ یہ بھی ہوتا ہے کہ انہیں اپنے لئے نئے کپڑے پسند ہی نہیں آتے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی ذہن میں وہی ملبوسات گھومتے رہتے ہیں جوان کی نوجوانی کے دور میں پسند کئے جاتے تھےیہی سوچ انہیں نئے کپڑے خریدنے سے منع کرتی ہے جبکہ انہیں اپنی عمر کے حساب سے نئے کپڑے خریدنے چاہئیں۔ موازنہ:بعض خواتین اپنی حالیہ وضع قطع کا موازنہ اپنی بیس سال کی عمر سے کرتی رہتی ہیں اور سوائے اپنا چین و سکون غارت کرنے کے سوا کچھ حاصل نہیں کرپاتیں۔ ورزش: بہت سی خواتین جب یہ دیکھتی ہیں کہ ورزش کے نتیجے میں ان کاوزن خاطر خواہ طور پر کم نہیں ہورہا تو وہ اسے ترک کردیتی ہیں جس سے ان کا وزن مزید بڑھنے لگتا ہے۔ کریموں کا استعمال: فطرت کا اصول ہے کہ ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے خواہ وہ کتنی ہی مفید کیوں نہ ہو۔ یہی وجہ ہے کہ جھریاں ختم کرنے والی کریموں کا زیادہ استعمال بعض اوقات کسی جلدی بیماری کا سبب بن جاتی ہے۔میک اپ: بہت سی عمر رسیدہ خواتین ہر وقت میک اپ کرکے رکھتی ہیں حتیٰ کہ سوتےوقت بھی نہیں اتارتیں۔ وہ سمجھتی ہیں کہ اس طرح وہ کم عمر دکھائی دیں گی۔ حقیقت یہ ہے کہ اس طرح آپ عمر رسیدہ دکھائی دیتی ہیں۔ سو میک اپ کریں مگر اعتدال کے ساتھ۔نیند: بہت سی خواتین رات کو بہت دیر تک جاگتی ہیں حالانکہ انہیں اس بات کا ادراک نہیں ہوتا کہ نوجوانی کی مانند اب وہ دیر تک جاگنے کی متحمل نہیں ہوسکتیں کیونکہ چالیس سال کی عمر کے بعد نیند کی کمی سے چہرے پر نہ صرف جھریاں پڑنے لگتی ہیں بلکہ آپ کی قوت مدافعت بھی کمزور ہوجاتی ہے۔
ہیئر ڈائی: تیز ہیئر ڈائی لگانے اور جلدی جلدی بالوں کو رنگنے سےآپ کے بال روکھے اور کمزور ہوکر جھڑنے لگتےہیں۔ اس طرح بالوں کی خوبصورتی ختم ہوجاتی ہے اور آپ مزید عمر رسیدہ نظر آتی ہیں۔

مسز میمونہ شہریار ‘لاہور

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 737 reviews.