محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دوران حمل خواتین کو بہت سی مشکلات درپیش آتی ہیں خاص کر پہلے تین ماہ بہت مشکل سے گزرتے ہیں دل بہت گھبراتا ہے‘ کچھ بھی کھانے پینے کو دل نہیں چاہتا‘ اس کیلئے میں قارئین عبقری کیلئے چند غذائی ٹوٹکے لائی ہوں یقیناً ان سے ایسی خواتین کو بہت فائدہ ہوگا۔ آملہ کا یا سیب کا مربہ صبح تھوڑا سا دھو کر چاندی کا ورق لگا کر کھالیا جائے تو سکون ملتا ہے۔ پہلے تو لوگ عرق گلاب سےدھوکر ورق لپیٹ کر کھلاتے تھے۔ اب چاندی کےورق بھی نامعلوم اصلی ہیں یا نہیں۔ کچھ خواتین کو مٹھاس اچھی نہیں لگتی‘ اس کیلئے سیب دھو کر کھلاتے تھے۔ دل کے متلانے پر میٹھاسوکھاآلوبخارا بہت اچھا ہے۔ بازار سے سنہری رنگ کا میٹھا آلو بخارا خشک منگوائیں۔ ایک دانہ منہ میں رکھ کر چوستی رہیں۔ اس سے بہت فرق پڑتا ہے۔ پیٹ بھر کر نہ کھائیں بلکہ تھوڑا تھوڑا کھانا چاہیے۔ چار ماہ بعد یہ مسئلہ ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اپنا چیک اپ کراتی رہیں تاکہ کوئی اور مسئلہ نہ ہونے پائے‘ آلو بخارا کھانے سے آپ کا مسئلہ حل ہوگا۔(ف۔ر، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں