سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا بیان ہے کہ رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’یاد رکھو! کچلی والے درندے‘ گھریلو گدھے اور ذمی (کافر) کی گری ہوئی چیز حلال نہیں‘ البتہ اگر اسے اس کی ضرورت نہ ہو تو (پھر اٹھائی جاسکتی ہے۔‘‘ (ابوداؤد: 3804)۔اگر کوئی کسی ذمی کو ناجائز قتل کردے تو اس سے پچاس اونٹ دیت لے کر مقتول کے ورثاء کو دی جائے گی۔ جیسا کہ رسول کریم ﷺ نے اس کا حکم دیا ہے۔ (ابوداؤد 4583)اگر ہم ایک اونٹ کی اوسط قیمت پچاس ہزار لگائیں تو پچاس اونٹ کم از کم پچیس لاکھ کے بنتے ہیں۔
والدین سے حسن سلوک: سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا کی والدہ کو زمانہ جاہلیت ہی میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے طلاق دے دی تھی۔ اسلام آنے کے بعد انہوں نے اسے قبول نہیں کیا۔ جب صلح حدیبیہ ہوئی تو وہ اپنی صاحبزادی کے پاس مدینہ آئیں تاکہ بیٹی کوئی خدمت کرے۔ سیدہ اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا: اللہ کے نبیﷺ! میری والدہ مشرکہ ہیں اور اسلام قبول کرنے کا بھی ان کاکوئی ارادہ نہیں۔ وہ میرے پاس آئی ہیں تاکہ میں ان کی خدمت کروں تو کیا میں ان سے صلہ رحمی (خدمت) کرسکتی ہوں؟ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’بالکل تو اپنی والدہ کی خدمت کر‘‘ (ابوداؤد 1668)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں