محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے ماہنامہ عبقری کا سلسلہ ’’آئیں ٹوٹکے آزمائیں اور پھیلائیں!‘‘ بہت پسند ہے۔ اس میں بہت غضب کے عجب ٹوٹکے ہوتے ہیں۔میرے پاس بھی ایک ہمارا آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں۔ ھوالشافی: پاؤں کے نیچے اکثر لوگوں کو گلٹی ہوجاتی ہے جسے عام زبان میں ’مکوڑیاں‘ کہتے ہیں۔ میرے پاؤں میں تین چار ہوگئیں تھیں۔ ایک تو اتنی بڑی ہوگئی تھی کہ چلنا بھی دوبھر ہوگیا ۔ ہمارے محلے میں ایک خاتون ہیں انہوں نے مجھے ایک ٹوٹکہ بتایا کہ سگریٹ سلگا کر تین دفعہ تسمیہ پڑھ کر تینوں دفعہ سگریٹ اپنی گلٹیوں پر لگاؤ۔ تین اتوار مسلسل یہ عمل کرنے سے گلٹی ختم ہوجاتی ہے۔ میں نےیہ عمل کیا تو میرے پاؤں کی گلٹیاں بالکل ختم ہوگئیں۔ الحمدللہ!(ہمشیرہ احمد شاہ)
عبقری میں ٹوٹکہ سیکشن کا قیام
اس کارخیر میں آپ بھی حصہ دار بنیں
قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں