Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

قارئین عبقری کیلئے ٹوٹکےآزمانے کے بعد
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اکثر ہفتہ میں ایک بار بڑی بہن کی خیرو عافیت دریافت کرنے چلا جاتا ہوں‘ ایک دفعہ ان کے ہاتھ میں عبقری رسالہ دیکھا تو انہوں نے بتایا کہ بہت ہی مفید‘ معلومات‘ روحانی اوریونانی نسخوں پر مشتمل رسالہ ہے۔ مجھے بھی شوق ہوا‘ گھر لے آیا۔ یقین جانیے! مطالعہ کرتے ہوئے اس کی علمی اورجڑی بوٹیوں کی افادیت کا بے حد اندازہ ہوا۔ اس کے بعد سے آج تقریباً سال بھر ہونے کو ہے مستقل اس رسالہ کا مطالعہ کرتا ہوں اور مستفید ہورہا ہوں۔میں نے جو دوائیں اور دعائیں اپنے لیے استعمال کی ہیں اور بفضل خدا بہت فیض حاصل کیا ہے۔ قارئین کی خدمت میں پیش کرنا چاہتا ہوں۔
پراسٹیٹ گلینڈ کا آزمودہ گھریلو ٹوٹکہ:مجھے پیشاب میں جلن کی شکایت رہتی تھی ہومیو ڈاکٹر سے علاج کرایا‘ کہنے لگے پراسٹیٹ گلینڈ بڑھ رہے ہیں۔ دوا کھاتا رہا مگر آرام نہ ہوسکا۔ اتفاق سے ایک ڈائجسٹ میں پڑھا کہ ایک عدد پیاز میڈیم سائز کا لیں اور ڈیڑھ گلاس پانی میں ابالیں جب آدھا گلاس پانی رہ جائے تو نیم گرم صبح و شام استعمال کریں اور اسی طرح ایک میڈیم سائز پیاز دوپہر میں سلاد کے طور پر استعمال کریں۔ آج تقریباً دس سال ہوگئے ہیں مجھے دوبارہ یہ تکلیف نہیں ہوئی۔ نہ ہی پراسٹیٹ گلینڈ کے آپریشن کی ضرورت پیش آئی۔
بادی بواسیر کی شکایت دور: مجھے بادی بواسیر کی شکایت ہوجاتی ہے اس کیلئے ہومیوپیتھک، ایلوپیتھک دوائیں کھائیں مگر افاقہ نہیں ہوا۔ اتفاق سے ایک رسالہ میں پڑھا کہ ’’کرنجوہ‘‘ سلیٹی رنگ اور ریٹھے کی شکل کا ہوتا ہے اس کی گری صبح شام پانی کے ساتھ استعمال کی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک ہفتہ میں آرام آگیا۔
پریشانی فوری ختم: میرے بچوں کا معمول ہے کہ شام چھ بجے تک گھر آجاتے ہیں مگر ایک دفعہ انہیں دیر ہوگئی‘طبیعت بہت پریشان ہوئی تو ایک تسبیح ان آیتوں کی ملا کر پڑھنا شروع کی‘ اول وآخر 33 بار درود شریف پڑھا ۔ وظیفے کے پڑھنے یعنی ختم ہونے کے بعد ہی دروازے پر دستک کی آواز سنی اور میں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ قارئین کیلئے بھی تحریر کردیا ہے تاکہ فائدہ اٹھائیں اس کے علاوہ کسی بھی جائز حاجت کیلئے درج بالا وظیفہ کرسکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مشکل ختم ہوجاتی ہے۔ (کلیم احمد انصاری‘ کراچی)
 قے اور موشن ختم کرنے کا آزمودہ ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری میں موجود تمام نسخہ جات اور وظائف بہت زبردست اور تیربہدف ہوتے ہیں۔ عبقری میں ایک نسخہ زرشک شیریں چھپا تھا۔ جو روزانہ نیم گرم دودھ کے ساتھ آدھا چمچ کھانی تھی۔ بہت لاجواب اور آزمودہ ہے۔ اس کے کھانے سے واقعی عقابی طاقت آجاتی ہے۔جسم طاقتور اور نظر مضبوط ہورہی ہے۔ ایک اور رسالے میں قے اور موشن کی صورت میں لونگ والا نسخہ تھا کہ بڑوں کیلئے دو لونگ اور بچوں کیلئے ایک لونگ ٹوپی اتار کر ایک چمچ پانی میں ابال کر جب پانی کا رنگ تبدیل ہوجائے تو مریض کو پلادیں اگر فرق نہ پڑے تو دو گھنٹے بعد دوبارہ پئیں واقعی یہ تیربہدف نسخہ ہے۔ بس عبقری نے تو ہمیں حکیم بنادیا ہے۔(حمیدہ خان)
چینی سائنسدان کا نسخہ اور معدہ کے مسائل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کی گزشتہ فائلیں پڑھ رہا تھا تو اس میں آپ کا ایک طبی آرٹیکل پڑھ رہا تھا جس میں درج ذیل نسخہ تھا۔ میں نے یہ نسخہ بنایا اور کھایا تو لاجواب پایا۔میرے بہت سے معدہ کے امراض صرف اس نسخہ سے ٹھیک ہوئے۔ھوالشافی: ادرک خشک، ریوند چینی، میٹھا سوڈا ہموزن لے کر ریوند اور ادرک نہایت باریک پیس کر سوڈا بعد میں ملا کر کسی ڈبہ میں محفوظ رکھیں۔ نمی اور ہوا سے بچائیں تاکہ سوڈا نمی نہ چھوڑ دے۔ آدھا چمچ ہر کھانے کے بعد استعمال کریں۔ یہ دوائی معدے کے درد‘ جوڑوں کے درد اور دل کے بندوال کیلئے اکسیر ہے۔ خود میں نے اپنے گھر میں کئی مرتبہ معدے کے امراض کیلئے آزمائی اور لاجواب فائدہ پایا۔ (طارق محمود‘ رحیم یارخان)
کمزوری نظر کا لاجواب روحانی علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!رسالہ عبقری میں ایک مرتبہ نظر کی کمزوری کیلئے ایک روحانی عمل چھپا کہ کمزوری نظر کیلئے سورۂ توبہ کی آخری دو آیات سارا دن باوضو کھلا پڑھنی ہیں۔اس وظیفے کے پڑھنے سے میری بہت سی مشکلات بھی حل ہورہی ہیں اور میری آنکھوں میں ٹھنڈک اور دماغ سے بوجھ کم ہوگیا ہے۔تمام بدن ترو تازہ محسوس ہوتا ہے۔(سعدیہ کلثوم)
ٹینشن ‘ڈیپریشن اور ذہنی سکون کیلئے ایک نیا مراقبہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ پر اپنی شفقت اور محبت کے سائے کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمین!
محترم حضرت حکیم صاحب ! میں آج قارئین کو ایک نیا مراقبہ بتارہی ہوں یہ یقیناً آپ کو بھی بہت اچھا لگے گا‘ ذہنی سکون کیلئے پوری اذان دیں اور اذان کے ایک ایک لفظ پر تصور کریں اللہ کریم ہر ہر پریشانی اورہر دکھ ختم کررہا ہے اور مجھے اپنی رحمت کےسائے میں لے رہا ہے۔ میں کافی دن سے کررہی ہوں ذہنی طور پر بہت زیادہ مطمئن اورپرسکون ہوں‘ میرے کافی مسائل حل ہورہےہیں۔کچھ ہمارے آزمودہ وظائف ہیں جو قارئین کیلئے درج ذیل ہیں:۔
حاسدین کے شر سے بچاؤ کا وظیفہ: جس حاسد نے فتنہ برپا کیا ہو اور ساتھ میں دکھ دینے کی انتہا کی ہو تو یہ تصور کریں کہ حضور نبی کریم ﷺ کی جالیوں کے ساتھ میں نے مضبوطی کے ساتھ اس کے ناپاک ارادہ کو باندھ دیا ہے۔ اب دیکھتی ہوں کیسے یہ ناحق کوئی کام کرے گا۔ یہ وظیفہ آپ کسی کو نیک کرنے کیلئے بھی کرسکتے ہیں جیسے اگر کسی کو جھوٹ‘ غیبت‘ چوری وغیرہ کی عادت ہو تو یہ تصور کریں کے اس کی غلط عادات کو میں باندھ دیا ہے پھر کمال دیکھیں!
آسمان سے ہم کلام ہونا: صبح فجر کی نماز پڑھنے کے بعد دس منٹ جو آپ نے بتایا تھا کہ آسمان کی طرف دیکھو اعتماد آتا ہے۔ اس طرح آنکھوں کے ذریعے انہی دس منٹ میں کوئی آیت‘ صورت یا کوئی وردلکھتے جائیں۔ دماغ بہت تیز ہوتا ہے۔ مگر لکھنا آنکھوں کی مدد سے ہے اور اللہ کو امانت رکھوائیں کہ میں فوت ہوںتو مجھے لوٹادینا۔بہت سکون و راحت دینے والا عمل ہے ۔ (فلک امجد‘ بورے والا)


جن کو ڈاکٹر نے جواب دیدیا صرف ان کیلئے مرہم
 محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرےپاس ایک ایسی مرہم کا نسخہ ہے جو کہ سوفیصد تیربہدف ہے۔ اس مرہم سے بہت ایسے مریض ٹھیک ہوئے جن کو ڈاکٹر نے جواب دے دیا تھا۔ ایک دفعہ میں اپنی دکا ن میں بیٹھا تسبیح کررہا تھا کہ میرا ہمسایہ آیا اور کہنے لگا میری بھتیجی جل گئی ہے‘اس کو تو دیکھو جب میں اس کے گھر گیا تو اندر اس کی والدہ بچی کے پاس بیٹھی ہوئی تھی‘ رضائی بچی کے اوپر دی ہوئی تھی‘جب میں نے رضائی ہٹائی تو مجھ سےدیکھا نہ گیا‘ بچی کی حالت بہت خراب تھی‘اس کے جسم سے بہت بدبو آرہی تھی۔ میں نے اس کی والدہ کو حوصلہ دیا‘ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے ہمیں جواب دے دیا ہے۔فوری باہر آیا آکر میں نے کہا بھائی میں آپ کو ایک مرہم تیار کرکے دوں گا اللہ پاک شفاء دے گا۔ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں‘ میں نے فوراً مرہم بنائی۔ انہوں نے صبح وشام وہ مرہم لگائی‘ صرف آٹھ دن کے اندر وہ بچی صحت یاب ہوگئی۔ہمسائے نے بتایا کہ ہمیں ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ اس بچی کی ٹانگ کاٹنی پڑے گی اگرکٹوانی ہے توٹھیک نہیں تو گھر لےجائیں۔دس دن کے بعد بچی کی والدہ میرے پاس دکان پرآئی اور مٹھائی لاکر مجھے دی جو میں نے اسی وقت بچوں میں تقسیم کردی۔بچی کی والدہ نے مجھ سے پیسوں کا پوچھا میں نے کہا مجھے پیسوں کی نہیں اس بچی کی اور آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ اب یہی نسخہ قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں استعمال کریں اور دعائیں دیں۔ھوالشافی: بسکت (کتھ) دس گرام‘ کمیلا دس گرام‘ رال سفید دس گرام‘ سندور دس گرام‘مردہ سنگ دس گرام‘ موم سفید تیس گرام‘ گھی دیسی گائے 250 گرام۔ ترکیب بناوٹ: گھی کو کڑاہی میں ڈال کر آگ پررکھیں‘ گرم ہونے پر سفید موم ڈال دیں‘ جب موم پگھل جائے تو دوسری چیزیں علیحدہ علیحدہ کرکے ڈالتے رہیں اور ہلاتے رہیں جب حل ہوجائیں ‘ کڑاہی اتار لیں‘ مرہم تیار ہے۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔ یہ نسخہ سے ایک دو نہیں سینکڑوں مریض اللہ پاک نے ٹھیک کیے ہیں۔(م۔ ا)
درود خضریٰ کی برکات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک سرکاری ادارہ میں ملازمت کرتا ہوں۔ ہمارے دفتر میں ایک بزرگ آدمی کام کرتے ہیں جو ہروقت درود خضریٰ پڑھتے رہتے ہیں‘ انہوں نے مجھے بھی اپنی ہر پریشانی و مشکل سے نجات کیلئے یہی درود پڑھنے کو کہا۔ میں نے یہی درود پڑھنا شروع کردیا۔ ایک دن میں ، میں تقریباً گیارہ سو مرتبہ پڑھ لیتا تھا۔ آہستہ آہستہ اتنا شوق بڑھا کہ میرے منہ سے سارا دن یہی درود نکلتا رہتا اور بہت ہی کم بولتا۔ میں جو بھی خواہش کرتا وہ پوری ہوتی اور جو دعا مانگتا منظور ہوتی ۔ میں کافی عرصہ سے مختلف امراض کا شکار تھا‘ لاکھ علاج کرواتا مگر صحت نہ ملتی۔ مگر جب سے درود خضریٰ پڑھنا شروع کیا اللہ نے شفاء دے دی۔(م۔ق۔ج)
لیکوریا کیلئےمیرے ماموں کا تجویز کردہ نسخہ خاص
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!درج ذیل نسخہ لاتعداد مرتبہ آزمایا ہوا ہے اور نہایت شاندار ہے جن خواتین کو یہ مرض ہو کہ ماہواری ٹھیک نہ ہورہی ہو‘ قطرہ قطرہ ناپاکی کا اثر رہتا ہو‘ دوائیاں استعمال کرنے کے باوجود جسم پاک نہ ہورہا ہو ان کیلئے میرے ماموں حکیم صوفی احمد حسن صاحب یہ نسخہ دیا کرتے تھے۔ پھٹکڑی توے پربریاں کرلیں جب خوب پھول جائے تو پیس کر کسی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ صبح، دوپہر، شام سفید چنے کے برابر پانی سے کھالیں۔ انشاء اللہ چھ خوراکوں سے آرام آجائے گا۔ یہ نسخہ اتنا شاندار ہے کہ میں بتانہیں سکتی۔ جس کو بھی استعمال کرایا۔ فائدہ ہی رہا۔ کوئی سائیڈ ایفکٹ نہیں۔  (م۔ض)
میرے ٹوٹکے قارئین عبقری کیلئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم۱ میں نے عبقری سے دیکھ کر بہت سے روحانی و جسمانی ٹوٹکے آزمائے ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں:۔مرہم سکون کو اس جگہ لگایا جہاں سمجھ نہیں آرہی تھی‘ دانہ تھا یا کیا بلا تھی؟ جب مرہم سکون اس پرلگائی تو سارا دن وہ جگہ جلتی رہی‘ دو تین دن لگانے سے الحمدللہ ٹھیک ہوگئی۔پرانی ٹوٹی ہڈی یا جوڑ کا درد سب ٹھیک: عبقری میں ایک نسخہ چھپا تھا پرانی ٹوٹی ہوئی ہڈیوں‘ درد‘ ورم وغیرہ کیلئے جس میں تین چیزیں تھیں انڈہ کی سفیدی‘ ادرک (دیسی) کا رس‘ فنائل کی گولیاں۔ تو وہ بنا کے لگایا دو تین جگہ پر درد تھا اک جگہ گری‘ ہڈی پرچوٹ لگی‘ بہت درد اور سوجن تھی‘ دو، تین دنوں میں آرام آگیا‘ پتہ بھی نہیں چلا اوردوالگانا چھوڑ دی۔ میری خالہ کی ٹانگوں میں درد رہتا تھا انہوں نےبھی یہی دوا لگائی تو آرام آگیا‘ میری بہن کی کمر میں گوشت سا بن گیا تھا اس کی مالش کی‘ آرام آگیا۔ اب مجھے وہ شمارہ یاد نہیں کون سا تھا۔ برکتِ درود شریف: میں تندور پر کھڑی روٹیاں لگارہی تھی‘ نامعلوم کیا چیز تھی؟ گردن پر کاٹ گئی‘ پھر میں نے پہلے تو بہت خارش کی پھر صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ، صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھ کر انگلی پر تھوک لگا کر گردن پرلگایا تو فوری آرام آگیا۔ سبحان اللہ!ہر مسئلہ فوری حل: اسی طرح اگر کوئی کام یا مسئلہ ہو نارمل ہو یا گھر کا کام جلدی ختم کرنا ہو اور وقت بہت ہی کم ہو تو میں سات دفعہ آیۃ الکرسی پڑھ کر حضرت بی بی فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روح اقدس کو ہدیہ کردیتی ہوں‘ میرے تمام کام بہت جلدی ہوجاتے ہیں‘ اللہ وقت میں بہت برکت ڈال دیتے ہیں۔ کبھی کبھی تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کام غائبانہ طریقے سے خودبخود ہوگیا۔اسی طرح سالن ذائقہ دار بنانا ہو کہ کوئی مجھے باتیں نہ کرے اور ہر کوئی میرے کھانے کی تعریف کرے تو سات یا پندرہ دفعہ آیۃ الکرسی پڑھ کر حضرت بی بی فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روح اقدس کو ہدیہ کرتی ہوں بعد میں سالن چاول جو ہو ’’اے ون‘‘ بن جاتے ہیں ورنہ تو مجھ سے ٹھیک سے روٹی بھی نہیں بنتی اور کوئی بھی میرے ہاتھ کا پکا ہوادل سے نہیں کھاتا تھا کہ تم کھانا ٹھیک نہیں بناتی۔ مگر جب یہ عمل ہاتھ لگا ہر کوئی انگلیاں چاٹتا رہ جاتا ہے۔ اسی طرح جب کبھی لکڑیاں صحیح طرح نہیں جلتی تو میں آیۃ الکرسی پڑھ کر پھونک مارتی ہوں آگ تیز ہوجاتی ہے اور میں آسانی سے کھانا بنالیتی ہوں۔   (م۔ا۔م‘ کھوئیاں تلہ گنگ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 517 reviews.