آپ ﷺ نے فرمایا جو خانہ کعبہ کا طواف50 مرتبہ کرے وہ گناہوں سے ایسے نکل جائیگا گویا کہ اس کی ماں نے اسے آج ہی جنا ہو۔
کے فوائد: جس کی گندی باتوں کی عادت نہ جاتی ہو وہ 90 بارپڑھ کرکسی خالی پیالے یا گلاس میں دم کرکے حسب ضرورت پانی پیا کرے۔فاقہ سے محفوظ رہنے کیلئے: حضرت ابن مسعود ؓ نے حضور اکرمﷺ کا ارشاد نقل کیا ہے جو شخص ہر رات کو سورۂ واقعہ پڑھے اس کو کبھی فاقہ نہ ہوگا۔(فضائل قرآن)۔ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کیلئے: آنکھوں کے گرد آہستہ آہستہ روغن زیتون یا روغن بادام کی مالش کریں۔چوری سے محفوظ:: دس بار پڑھ کر جو اپنے مال و اسباب اور رقم وغیرہ پر دم کردے انشاء اللہ عزوجل چوری سے محفوظ رہے گی۔ارشاد نبوی ﷺ : آپ ﷺ نے فرمایا کہ مجھے حکم دیا گیاکہ تقریر، گفتگو میں اختصار کیا کر وں ۔ اس لیے کہ مختصر بات چیت بہتر ہوتی ہے۔جو شخص علم کی تلاش میں نکلا ۔ وہ اپنی واپسی تک گو یا اللہ تعالیٰ کی را ہ میں چلتارہا ۔اکسیر تلی: پختہ میٹھے آموں کا رس ایک چھٹانک لیکر اس میں ایک تولہ شہد شامل کرکے روزانہ پلائیں‘ کچھ عرصہ کے استعمال سے تلی کا ورم دور ہوجائیگا۔لاعلاج مریض کی صحت کیلئے: تمام شکوک دور کرنے‘ یقین کی نعمت پیدا کرنے اور لاعلاج مریض کی صحت کیلئے اَللّٰہُ کا ہزار بار روزانہ ورد رکھیں،انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔مسکین کی نسبت:مسکین کی نسبت آپﷺ کا ار شا د ہے کہ کسی مسکین کو دروازے سے خالی نہ پھیرو ۔ گو چھوہا رے کا ایک ٹکڑا ہی کیو ں نہ دو۔نکسیر کے لیے آسان ٹوٹکہ: سرکے میں روئی اور کپڑا بھگو کر ناک کے سوراخ میں رکھ لینے سے نکسیر بند ہو جاتی ہے۔گم شدہ چیز کیلئے: جب گمشدہ چیز کی خبر ملے فوراً بلاتاخیرگیارہ مرتبہ پڑھ لے چیز مل جائے گی۔ خشک کھانسی: خشک کھانسی میں کیلے اور کھجور کو مکھن میں ملا کر کھانا مفید ہے، اس طرح خشک کھانسی کیلئے بادام بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
مزید روحانی و جسمانی ٹوٹکے پانے کیلئے آج ہی دفتر ماہنامہ عبقری سے کتاب’’عبقری لایا انوکھے اور لاجواب ٹوٹکے‘‘ (جلد اول‘ دوئم) لائیے‘ آزمودہ ٹوٹکے پائیے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں