میری تالیفات اور ان کی وضاحت
اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر 24:ازدواجی مسائل علاج نبوی اور جدید سائنس: شادی انسان کی ضرورت اور رشتہ ازدواج سے منسلک ہونا جسم اورروح کی بالیدگی کیلئے نہایت لازم ہے۔ آخر ہماری گھریلو اور ازدواجی زندگی تلخ کیوں ہوتی ہے پھر یہی تلخی ناچاقی‘ مایوسی‘ غم و غصہ اور بیماریوں کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے۔ زیرنظر کتاب میں گھریلو اور ازدواجی زندگی گزارنے کے سنہرے اصول اور ساتھ ہی خواتین کی بیماریاں اور ان کا جدید وقدیم علاج کو تحریر کیا ہے۔اس کتاب کو تالیف کرنے کا مقصد ایک محتاط اور دینی زندگی کی طرف رہنمائی ہے‘ میری گزارش ہے کہ میری اس کتاب کو اس انداز سے پڑھا جائے کہ اس سے نصیحت اور رہنمائی ملے ۔ اس کتاب کو تالیف کرنے میں درج ذیل رسائل و کتب سے استفادہ حاصل کیا۔ ہمدرد صحت۔ماہنامہ الفاروق۔ تدریس قرآن۔ تم جو مسکراؤ تو سب مسکرائیں۔مرحبا صحت۔ ماہنامہ صحت۔ محزنِ صحت۔نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں