استعانت کے معنی....! اس وقت جو ہم باب پڑھ رہے ہیں یہ ساتویں فصل ہے۔ ساتواںباب ہے۔ تو پیرعلی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ نے اس میں استعانت یعنی مددکو بیان کیا ہے۔ استعانت کیا ہے ؟ وہ یہ ہے کہ ہر پل،ہر سانس ،ہر لمحہ اورہر لحظہ ہمیں مدد کی ضرورت ہے۔ حفاظت مددہےاور مدد کے بغیر حفاظت نہیں ہو سکتی۔ کفایت!یعنی ضرورتوں کاپورا ہو جانا مدد ہے۔ کفالت! دن اچھا گزرے، رات اچھی گزرے، سہولت سے گزرے، سکھ میں گزرے، مدد ہے۔ حفاظت بھی مدد ہے،کفایت بھی مدد ہےاور کفالت بھی مدد ہے۔ حادثات و بلیات سے بچے رہنا، دشمن کے شر سے بچے رہنا، جادوجنات کی شرارت اور اسکے نقصانات سے بچے رہنا یہ بھی مددہے۔ ہر پل اور ہر سانس مدد کے بغیر ہمارا گزارا نہیں۔اور کس کی مدد؟ اللہ جل شانہٗ کی مددکیونکہ اللہ جل شانہٗ کی مدد کے بغیر ہمارا گزارا نہیں۔ تو شیخ یہ فرماتے ہیں:لیکن جو میں نے کہا ہے کہ تمہارا مقصود واضح ہوگیا اور تمہاری غرض سے تعلق رکھنے والی باتیں کئی اجزء میں تقسیم ہوگئی اور جو میں نے کہا ہے کہ میں اللہ جل شانہ سے توفیق اور اعانت چاہتا ہوں۔ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کابیان فرمودہ اسم اعظم:خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ نے جبکہ ایک دفعہ خدام اور مریدین ان کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے۔ ان سے فرمایا تمہیں اسم اعظم بتائوں؟تو سارے خوش ہو گئے کہ ہم نے سنا ہے کہ ہمارے حضرت کے پاس اسم اعظم ہےجس کو پڑھ کے اسی وقت جو مانگو، جس طرح مانگو، جتنا مانگو، جو من میں آئے اسوقت قبول ہو جائے اسکو اسم اعظم کہتے ہیں۔ تو سب نے پوچھا حضرت اسمِ اعظم عنایت فرمائیں ۔ تو شیخ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ دل کو ماسوااللہ سےخالی کر دو، مکمل طور پر خالی کر دو۔ اللہ کی ذات کے علاوہ سے دل کو خالی کر دو۔ پھر اس دل کواللہ کی طرف متوجہ کر کے جو مانگو گے، مل جائے گا اور پھر فرمایا کہ دل کو اللہ کے غیر سے خالی کر کے تو دو نفل پڑھ ایسے دو نفل کائنات کے وہ فیصلے کرا دیں گے جو تو چاہتا ہے۔(جاری ہے)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں