Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

منوں مٹی تلے دفن پاک فوج کا جوان

ماہنامہ عبقری - فروری 2016ء

اس جوان کے داہنےکندھے میں گولی کازخم تھا جس میں سے اب بھی خون رس رہا تھا جیسے کہ ابھی ابھی حادثے کاشکار ہوا ہو۔ اس کی لوہے کی ٹوپی (سٹیل ہیلمنٹ) کا تسمہ اس کے گلے میں پڑا ہوا تھا اس کےسینے پر پانی والی چھاگل پڑی تھی جس کا کھلا منہ جوان کے منہ میں تھا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دل کی اتھاہ گہرائیوں سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو دین دنیا کی نعمتوں سے نوازے۔ آمین!۔ گزشتہ چند ماہ سے عبقری شمارے میں پاک فوج کے شہید کے بارے میں پڑھ رہا ہوں تو مجھے اپنا ایک واقعہ یاد آیا جو میں محترم قارئین کی خدمت میں پیش کرانا چاہتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کی پاک کلام قرآن مجید جو اللہ کے پیارے نبی آخر الزمان حضور نبی کریم حضرت محمد ﷺ پر فرشتوں کےسردار حضرت جبرائیل علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ذریعہ نازل فرمائی وہ شروع ہی ان الفاظ سے ہوتی ہے کہ  ’’ذالک الکتاب لاریب فیہ‘‘ وہ بلند و مرتبہ کتاب جس میں کوئی شک کی جگہ نہیں۔ اس میں ارشاد ربانی ہے کہ جو اللہ کی راہ میں مارے جائیں ان کو مردہ مت کہو بلکہ وہ زندہ ہیں مگر تمہیں اس کا شعور تک نہیں۔
محترم قارئین! میں پاک فوج کاریٹائرڈ صوبیدارہوں۔ میں نے 1984ء میں ایک ڈاکٹر صاحب کا آنکھوں دیکھا حال سنا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان دنوں کی بات ہے جب دریائے جہلم سے نہر اپر جہلم کھودی جارہی تھی۔ میں ان دنوں جہلم ہسپتال میں اپنی ڈیوٹی پر تھا کہ شام کے وقت تقریباً اٹھارہ بیس آدمی ایک آدمی کوچارپائی پراٹھائے ہسپتال لائے۔ وہ مزدور قسم کے لوگ لگتے تھے میں سمجھا کہ ان کا کوئی آدمی ہے جو زخمی ہوا‘ وہ اسے ہسپتال لائے ہیں۔ مگر جب میں نے چارپائی پر پڑے آدمی کےاوپر سے کپڑا اٹھایا تو میری آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی۔ میں نے ان لوگوں سے پوچھا کہ تم کون ہو اور اس کو کہاں سے لائے ہو؟ تو کہنے لگے کہ جو اپر جہلم نہر کھودی جارہی ہے ہم وہاں پر مزدوری کرتے ہیں۔ ہم تقریباً اٹھارہ بیس فٹ کی گہرائی پر کھدائی کررہے تھے کہ اس آدمی کے پاؤں کے ساتھ کدال ٹکرائی تو ہم نے بڑے آرام کے ساتھ ہاتھوں سے ساری مٹی کھودی اور دیکھا تو پتہ چلا کہ یہ تو پاک فوج کا جوان تھا جو نامعلوم کتنی مدت سے منوں مٹی تلے دفن ہیں۔ میں (ڈاکٹر نے) نے اس کے سارے جسم کو الٹ پلٹ کر دیکھا تو بڑا تعجب ہوا کہ آدمی کے مرنے کے بارہ یا چودہ گھنٹے بعد اس کاجسم گلنا شروع ہوجاتا ہے لیکن یہ جوان نامعلوم کتنی مدت سے منوں مٹی میں زمین کے نیچے دفن ہے اور بالکل تازہ لگ رہا ہے حالانکہ مٹی تو لوہے کو بھی گلا دیتی ہے۔
اس جوان کے داہنےکندھے میں گولی کازخم تھا جس میں سے اب بھی خون رس رہا تھا جیسے کہ ابھی ابھی حادثے کاشکار ہوا ہو۔ اس کی لوہے کی ٹوپی (سٹیل ہیلمنٹ) کا تسمہ اس کے گلے میں پڑا ہوا تھا اس کےسینے پر پانی والی چھاگل پڑی تھی جس کا کھلا منہ جوان کے منہ میں تھا میں سمجھا کہ حادثے کے دوران شاید جوان نے پانی منہ سےلگایا اور اسی دوران اللہ کو پیارا ہوگیا۔ جب میں نے اس کے منہ سے پانی والی وہ تھیلی نکالی تو دیکھاکہ اس میں سے دودھ کی مانند سفید گاڑھا مواد شہد کی طرح بہہ نکلا۔ میںنے اس کوچکھنا چاہا مگر نہیں۔ سبحان اللہ جب شہید زندہ ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کو رزق بھی دیتا ہے۔ اس کےراز وہ خود ہی جانے ہم میں تو شعور بھی نہیں۔
واقعی اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام پاک میں جو کچھ فرمایا ہے بالکل سچ فرمایا ہے اور بسا اوقات اپنی قدرت کا ثبوت ہم کو اپنی آنکھوں سے دکھا بھی دیتا ہے۔
 جس طرح کہ اصحاب کہف کاواقعہ جوتین سو نو سال کھوہ میں رہے نہ بھوک‘نہ پیاس‘ نہ دھوپ‘ نہ چھاؤں۔ ایسے تازہ جیسے ابھی دیر بعد سو کے اٹھے ہوں۔ پھر وہاں موجود سب لوگوں نے اس عظیم پاک فوج کے شہید جوان کا دیدارکیا اور ہم نے اسے جہلم کے قبرستان میں دفن کردیا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 504 reviews.